فیصلے کی گھڑی ہے…آزاد کشمیر بھی آزاد نہیں رہے گا

مقبوضہ کشمیر میں 5دن سے کرفیو ہے دنیا بھر سے کشمیریوں کا رابطہ ٹوٹ چکا ہے مواصلاتی نظام بند کردیا گیا ہے گھروں میں قید کشمیریوں سے کیا سلوک ہورہا ہے کوئی نہیں جانتا ۔بھارت کشمیریوں کو گھروں میں بھوکا مارنے کی گھناؤنی سازش پر دنیاخاموش تماشائی ہے

Gul Bakhshalvi گل بخشالوی ہفتہ 10 اگست 2019

faislay ki ghari hai…Azad Kashmir bhi azad nahi rahay ga
بھارت کا جموں وکشمیر سے متعلق غیر آئینی فیصلہ ایک بین الاقوامی سازش ہے امریکہ اس سازش کی سرپرستی کررہا ہے کشمیر مسئلے پر ثالثی کی پیشکش دراصل کشمیر میں جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف تھا ۔بھارت کے گھناؤنے اقدامات پر کشمیر اور کشمیریوں سے اظہار ِہمدردی ،مذمت کی قراردادوں اور مذاکرات کے مشورے دینے والے ممالک پاکستان اور عالم ِاسلام کو گمراہ کررہے ہیں فلسطین اور برما میں مسلمانوں کے قتلِ عام سے قبل اور قتلِ عام کے بعد مغربی بیانات کسی غیرت مند مسلمان اور حکمران سے پوشیدہ نہیں عقلمند کیلئے اشارہ کافی ہوتا ہے ۔


مقبوضہ کشمیر میں 5دن سے کرفیو ہے دنیا بھر سے کشمیریوں کا رابطہ ٹوٹ چکا ہے مواصلاتی نظام بند کردیا گیا ہے گھروں میں قید کشمیریوں سے کیا سلوک ہورہا ہے کوئی نہیں جانتا ۔

(جاری ہے)

بھارت کشمیریوں کو گھروں میں بھوکا مارنے کی گھناؤنی سازش پر دنیاخاموش تماشائی ہے ۔کرفیو اُٹھنے کے بعد جموں کشمیر کا منظر برما کے مسلمانوں کے قتلِ عام سے مختلف نہیں ہوگا۔

بھارت کے ہندوشیطان کے روپ میں مسلمانوں کے قتلِ عام کیلئے بے چین ہیں کرفیو اُٹھے گا تو یہی نسل پرست ہندوبھارتی فوج کے سامنے کشمیر کے بیٹوں کا قتلِ عام کریں گے ،بیٹیوں کی عزتوں سے کھیلیں گے کشمیری بچے جانوروں کی طرح کٹنے لگیں گے ۔دنیا برما میں سرِعام قتل کا منظر دیکھ چکی ہے وہ ہی منظر جموں وکشمیر میں دیکھنے کے انتظار سے قبل آزادکشمیر کی سرحدوں کو محفوظ کرنا ہوگا ۔

کشمیر جل رہا ہے عالمی طاقتیں مذمت کی آڑمیں کشمیریوں کی بربادی کا تماشہ دیکھنے کا انتظار کر رہی ہیں اور پاکستان کے سابق حکمران اور اُن کے حواری بھارت کی حوصلہ افزائی اور حکمران قوتوں کی حوصلہ شکنی کیلئے ایوان کے اندر اور باہر قوم کو گمراہ کرکے درپردہ بھارت کی مدد کر رہے ہیں ۔ظلم وجبر کے پہاڑ کشمیریوں پر ٹوٹ رہے ہیں اور نام نہاد قومی رہنما،حکمران جماعت پر گھناؤنے الزامات لگا کر بھارتی ایجنڈے کو تقویت دے رہے ہیں حکمران جماعت کے بے لگام وزراء اپوزیشن کے رہنماؤں کی گالیوں کا جواب گالیوں سے دے کر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا مذاق اُڑارہے ہیں ۔

یہ وقت ہے کشمیر اور کشمیری قوم کیلئے سرہاتھوں میں لینے کا ہے ۔غیرت مند قوم کے کندھوں پر سرا سی لیے رکھا ہواہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے حکمران اور اپوزیشن ذاتیات کی جنگ میں قومی اُمنگوں اور عوامی تمناؤں کا خون کر رہے ہیں کشمیری آوازیں دے رہے ہیں لیکن ایوان کے شور شرابے میں اُن کی آواز دب گئی ہیں۔ قومی دولت لوٹنے والے ،عوام کا خون چوسنے والے ،قومی غیرت نیلام کرنیوالے حکومت ِوقت پر کشمیر سے متعلق الزامات کی بوچھاڑ کیے ہوئے ہیں لیکن بھول گئے ہیں کشمیر میں معصوم شہریوں کا قتلِ عام کو 72سال ہونیوالے ہیں حکمران جماعت پر الزامات لگانے والے اگر اپناگریبان دیکھیں تو چاک چاک ہوگا۔

یادرکھو!ابھی بھی وقت ہے اگر حکمران جماعت کے کچھ غیر ذمہ داروں اور اپوزیشن کے کرداروں کا ضمیر زندہ ہے اور واقعی!وہ خود کو مسلمان تسلیم کرتے ہیں تو جموں کشمیر کیساتھ آزاد کشمیر کے کشمیریوں کے آنیوالے خوفناک کل کو سو چیں۔وقت ہاتھ سے نکل رہا ہے دنیائے اسلام امریکہ اور یورپی غلام ہے اُن پر بھروسہ اور سفارتی رابطے دراصل وقت کا ضیاء ہے ۔

اپوزیشن اور حکمران جماعت کے عوامی نمائندوں کوقومی یکجہتی کے اظہار کیلئے افواجِ پاکستان کے ہاتھوں میں دستی بن جائیں اور ایک بار پھر 1965ء کی یاد تازہ کردیں ۔افواجِ پاکستان کی قیادت بخوبی جانتی ہے کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے ۔بھارت کے وار سے پہلے بھارت پروار کی ضرورت ہے تھپڑ کھاکرتھپڑ مارنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔
کارگل کی فتح کو شکست میں بدلنے والے پاکستان سے مخلص نہیں وہ مودی کے یار ہیں قوم کے غدار ہیں ۔اُن کا انجام عدلیہ پر چھوڑدیں اُن سے متعلق سوچنا بند کردیں کشمیر اور کشمیریوں کو سوچیں جو غلامی کی زنجیروں میں جکڑے آج بھی پاکستان کا قومی پرچم اُٹھائے نعرہ لگارہے ہیں ۔پاکستان زندہ باد

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

faislay ki ghari hai…Azad Kashmir bhi azad nahi rahay ga is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 10 August 2019 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.