
جنوبی پنجاب کی محرومیاں
تخت لاہور پر براجمان سیاسی طبقے کو جنوبی پنجاب کے عوام کی خستہ خالی کا اندازہ ہی نہیں۔ لاہور میں میٹرو بس کے بعد اورنج ٹرین چلا کر سرائیکی پٹی میں بسنے والی خلق خدا کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا سلسلہ جاری ہے۔ باردانہ نہ ملنے کے باعث مہنگائی اور بیروزگاری کی چکی میں پستے کسانوں کے شب و روز مزید تلخ ہو گئے ہیں۔
ہفتہ 21 مئی 2016

تخت لاہور پر براجمان سیاسی طبقے کو جنوبی پنجاب کے عوام کی خستہ خالی کا اندازہ ہی نہیں۔ لاہور میں میٹرو بس کے بعد اورنج ٹرین چلا کر سرائیکی پٹی میں بسنے والی خلق خدا کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا سلسلہ جاری ہے۔ باردانہ نہ ملنے کے باعث مہنگائی اور بیروزگاری کی چکی میں پستے کسانوں کے شب و روز مزید تلخ ہو گئے ہیں۔ جبکہ لاہور کا مراعات یافتہ طبقہ پہلے سے زیادہ آسودہ حال ہو رہا ہے۔ 2013ء کے عام انتخابات میں سرائیکی پٹی نے جس طرح پنجاب کی تقسیم کے نعرے کو دفن کر کے میاں برادران کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا تھا وہ قابل رشک تھا انہوں نے میاں شہباز شریف کے جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم کرنے والے عزم کو سراہا تھا۔ ان کی سوچوں میں لاہور، ملتان، رحیم یارخان، مظفر گڑھ، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خاں میں یکساں تبدیلی آنی تھی۔
(جاری ہے)
جبکہ وہ انہیں سڑکیں بھی دیں گے۔ شاید میاں شہباز شریف جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق دینا چاہتے ہوں لیکن ان کے گرد بیٹھی بیورو کریسی انہیں آرزؤں کے خاکے میں رنگ بھرنے کی جانب نہ آنے دے رہی ہو۔ میاں شہباز شریف نے اپنی خود کاشتہ فصل کو 2018ء کے الیکشن میں کاٹنا ہے۔ اگر آج یہ نفرتیں اور عداوتیں بوئیں گے تو ان سے محبت جنم نہیں لے سکے گی۔ اس لئے وہ اپنے فیصلوں کی ناک میں بیورو کریسی کو نکیل ڈالنے کی اجازت نہ دیں بلکہ جنوبی پنجاب کے فیصلوں پر خود مہر ثبت کر کے وہاں کے وزراء اور ایم پی ایز کے ذریعے ان پر عملدرآمد یقینی بنائیں ایسے فیصلوں سے خادم پنجاب کا نام ملتان کی تاریخ کے سنہری ورق میں شامل ہو جائے گا۔ ورنہ ان کے پیش رو کی طرح تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بنے گا۔ اب فیصلہ میاں شہباز شریف کو کرنا ہے کہ وہ سرائیکی عوام کی محرومیوں کو ختم کرتے ہیں یا نہیں۔محرومیوں کو ختم کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ وہاں ایم پی ایز وزراء کو ترقیاتی فنڈز دے کر انہیں کسانوں کیلئے پختہ سڑکیں بنانے کا موقع فراہم کیا جائے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
Janobi Punjab Ki Mehrumiyan is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 21 May 2016 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.