
پاکستان کا روشن معاشی مستقبل
پاکستان کا شمار دنیا کی دس ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ہونے لگا ہے اور یہ سب موجودہ حکومت کی معاشی اصلاحات کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ حال ہی میں ورلڈ بنک گروپ میں پاکستان کی معاشی پوزیشن کے حوالہ سے بزنس رپورٹ 2017جاری ہوئی ہے جس میں پاکستان کی معیشت نے بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کے 190میں سے 144ویں ملک کی حیثیت حاصل کرلی ہے ۔ 2016میں اس رپورٹ کی درجہ بندی کے مطابق پاکستان 148ویں نمبرپر تھا
ہفتہ 29 اکتوبر 2016

پاکستان کا شمار دنیا کی دس ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ہونے لگا ہے اور یہ سب موجودہ حکومت کی معاشی اصلاحات کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ حال ہی میں ورلڈ بنک گروپ میں پاکستان کی معاشی پوزیشن کے حوالہ سے بزنس رپورٹ 2017جاری ہوئی ہے جس میں پاکستان کی معیشت نے بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کے 190میں سے 144ویں ملک کی حیثیت حاصل کرلی ہے ۔ 2016میں اس رپورٹ کی درجہ بندی کے مطابق پاکستان 148ویں نمبرپر تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا شمار ان دس بڑی معیشتوں میں ہونے لگا ہے جن کی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔جنوبی ایشیا میں پاکستان واحد ملک ہے جس نے اس رپورٹ کے مطابق اپنی معاشی صورت حال بہتر کی ہے۔ پاکستان جنوبی ایشیا میں پہلا ملک ہے جس نے زمینی ریکارڈ کی بہتری کیلئے ٹیکنالوجی انفارمیشن سسٹم متعارف کروایا اور اس مقصد کیلئے پنجاب میں اداروں کو مضبوط کیا گیا جن کے ذریعے زمین کے ریکارڈ کا ایک خود کا ر نظام بنایا گیا ہے جس سے پٹوار سسٹم کے فرسودہ نظام سے زمین مالکان کو چھٹکارہ ملاہے۔
(جاری ہے)
حال ہی میں پاکستان میں برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر Balend Lawisنے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور اسے دنیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹوں میں سے ایک قرار دیا۔ اس موقع پر اْنہوں نے کہاکہ برطانیہ کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بھی خواہش ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دنیا کے دوسرے ممالک کا دلچسپی لینا چین پاکستان اقتصادی راہداری کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ جغرافیائی نقظہ نظر سے پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کے لیے واحد زمینی راستہ ہے۔ جوں جوں ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں گے پاکستان میں ترقی کی مزید راہیں کھلیں گی اور پاکستان جنوبی ایشیا میں معاشی ٹائیگر کے طور پر سامنے آئے گا جس کی توقع دنیا کے عالمی اقتصادی ادارے بھی کر رہے ہیں۔توانائی کے بحران کو حل کرنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے دن رات کام کیا اور اقتصادی رہداری کے تحت بڑے بڑے منصوبے زیر تکمیل ہیں ان میں سے کچھ 2017اور باقی 2018 میں مکمل ہو جائے گے۔ ان منصوبوں سے دس ہزار میگاواٹ بجلی قومی گریڈ میں شامل ہو جائے گی جس سے صنعتی پیدداوار میں مزید اضافہ کی توقع ہے اور عالمی معیشت میں پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ مزید بہتر ہو گی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
مزید عنوان
Pakistan Ka Roshan Muashi Mustaqbil is a Business and Economy article, and listed in the articles section of the site. It was published on 29 October 2016 and is famous in Business and Economy category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.