
”کچھ دوسروں کا خیال کیجیے“
بدھ 25 نومبر 2020

احمد خان
محنت مزدوری کر نے والوں کو گھر بٹھا نے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے صادر ہو ا ذرا دل تھا م کر اندازہ لگا لیجیے کہ پسے ہو ئے طبقات کس طرح سے روزی روٹی کاسلسلہ چلا ئیں گے ، جس ملک میں راج مزدور اور مختلف اداروں میں ملا زمت کر نے والے لاکھوں شہر یوں کی گزر اوقات انتہا ئی مشکل سے ہو رہی ہو ، ترقی پذیر معیشت کے حامل ملک کے شہری کاروبار زندگی کو تالے لگنے کے بعد کس طرح سے گزر اوقات کی گاڑی کو دھکا دیں گے ، اپنے قدموں تلے سوچنے کی عادت بطور قوم ترک کر نے کی خو اپنا ئیے اگر آپ کے ہاں مال ودولت کی فراوانی ہے اگر آپ کی جیب نو ٹوں سے ہر وقت لبالب بھر ی رہتی ہے اگر آپ کی آمد ن اربوں کھر بوں میں ہے ، اگر آپ کنا لوں کی کوٹھیوں اور محلات کے مکین ہیں آپ کو آپ کا مال و متاع مبارک مگر ان لا چاروں اور غریبوں کا خیال بھی رکھیے جنہیں دو وقت کی روٹی کی فکر ہر وقت لا حق رہتی ہے جن کے بچے بنیادی ضرویات سے محروم گرمی سر دی جھیل رہے ہیں اگر ان لا چارطبقات کے لیے عملا ً کچھ نہیں کر سکتے ازراہ کرم معاشرے کے ان ” معاشی بیما روں “ کے زخموں اور ارمانوں پر کم از کم نمک پاشی تو نہ کیجیے ، ان کی دال رو ٹی کی راہ میں اپنی خواہشات کے ” سپیڈ بریکر “ کھڑ ے نہ کیجیے ، زندہ قومیں ہر گام ہر پہلو کمزور طبقات کا مفاد مد نظر رکھتی ہیں اجتماعی زندگی پر اثرانداز ہو نے والے فیصلے کر تے وقت ہر طبقے کے معمولات اور مشکلات کو سامنے رکھ کر عوامی سطح پر فیصلے صادر کیے جاتے ہیں ، یہاں مگر عوامی سطح پر اپنے اپنے مفاد کی ڈفلی بجانا عام سی بات ہے محض اپنے مفاد کو مد نظر رکھ کر اپنی خواہشات کو عملی جامہ پہنانے کی روش تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے ، حکومت کی سطح پر طلبہ و طالبات کی تعلیمی حرج کا احساس پا یاجا رہا ہے مگر عوامی سطح پر تعلیمی اداروں کی بندش کی فر مائش زور پکڑتی رہی ، مختلف کاروبار زندگی کے بارے میں بھی حکومت وقت کی جانب سے نر م پالیسی اختیار کر نے کی سبیل کی جارہی ہے ، عوامی طبقات سے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو نے کی حکومتی درخواست کو مگر عوامی سظح پر وہ پذ یرائی نہیں مل رہی جس کی تو قع ایک باشعور قوم سے باندھی جاسکتی ہے ، اٹلی کی مثال ہما رے سامنے ہے ، اٹلی کے عوام نے بھی کو رونا کی آفت کو ” مذاق “ سمجھا پھر کورونا کی آفت نے اٹلی میں جس طرح سے لا شوں کے ڈھیر لگا ئے اس سے ہر با خبر شہر ی اچھی طر ح آگاہ ہے ، وقت کی باگیں اور اپنی زندگی کی سانسیں بچانیں کا اختیار آپ کے اپنے ہاتھ ہے ، کاروبار کیجیے ، مزدوری کیجیے ، روز مرہ معمولات سر انجام دیجیے مگر ذمہ دار شہری ہو نے کے ناطے حکومت کی جانب سے بیاں کر دہ احتیاطی تدابیر پر بھی عمل پیرا رہیے،اسی میں ملک و قوم کا بھلا ہے ، خدا نہ کر دہ عوام کی بے احتیاطی سے پھر ملک بند ہوا ، آپ کی صحت پر تو شاید اثر نہ پڑ ے مگر بھوک و افلاس سے لڑ نے والے طبقات کے لیے زندگی مزید مشکل ہو جا ئے گی ، عر ض بس اتنی سی ہے اپنے بھلے کو بے شک مقدم رکھیے مگر اسی طر ح دوسروں کے ساتھ بھلا کر نے کی روش بھی اپنا ئیے کہ درد دل کے واسطے پیدا کیا گیا انسان کو سو کو رونا کی آفت کے دنوں میں ذرا درد دل کا عملی مظاہرہ دکھلا ئیے ، زندگی کے معمولات اور معاملات کو چلانے کی دوا بھی کیجیے اور دعا بھی کیجیے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
احمد خان کے کالمز
-
”عوام پر ہی میاؤں“
ہفتہ 19 فروری 2022
-
”سرکار کے منے“
منگل 15 فروری 2022
-
”سیاست کی دیگ“
اتوار 13 فروری 2022
-
” آج کے وفادار کل کے غدار “
جمعرات 10 فروری 2022
-
”دھیرج ! کون کہتا ہے خزانہ خالی ہے“
ہفتہ 5 فروری 2022
-
”آغاز تو اچھا ہے“
ہفتہ 29 جنوری 2022
-
”باغی“
جمعہ 21 جنوری 2022
-
”چائے کی پیالی میں طوفان “
ہفتہ 15 جنوری 2022
احمد خان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.