
’’تبدیلی سرکار اِن میرٹ‘‘
پیر 4 مئی 2020

احتشام الحق شامی
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایک منتظر پوسٹ کو منظور کے اسے ایک ایسے شخص کے حوالے کردیا گیا ہے جس کے خلاف قانونی چارہ جوئی سے نیا تنازعہ کھلے گا کیونکہ COMSATیونیورسٹی کا نیا سربراہ غیر ملکی شہری ہے جس کی دہری شہریت ہے ۔
واضع رہے کہ سپریم کورٹ متعدد مقدمات میں پہلے ہی ایک قانون کے تحت کئی ایسے افراد کو ان کے عہدوں سے برخاست کر چکی ہے جن کی شہریت دوہری تھی جبکہ موجودہ ریکٹر نے کسی بھی پاکستانی اعلی تعلیمی ادارے میں کام نہیں کیا ۔
(جاری ہے)
اس سلسلے میں ’’انٹرویو‘‘ اسکاءپ کے زریعے کیا گیا ہے،جس میں سب سے اہم اور دلچسپ سوال امیدوار کا COMSATیونیورسٹی کے بارے میں معلومات رکھنا یا جانکاری کا تھا، جس میں مذکورہ کامیاب کینیڈین موصوف کو50 میں سے49 نمبر دیئے گئے جبکہ ملک میں یونیورسٹی کے سابقہ ریکٹر اور ایچ ای سی کے سابق چیئرمین، پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کو 50 میں سے20 نمبر دیئے گئے،لہذا اندازہ مشکل نہیں کہ مذکورہ انٹرویو کا معیار کیا ہوا ہو گا ِ؟۔
مذکورہ تعیناتی ان درجنوں تعیناتی میں سے ایک ہے جو پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے صلے میں انویسٹرز کو نوازنے کے لیئے کی گئی،اس لیئے یہاں یہ سوال بے معنی ہو جاتا ہے کہ کیا پورے ملک میں کوئی بھی ایسی قابل شخصیت نہیں تھی جسے اس اہم عہدے پر تعینات کیا جاتا ِ؟۔
وفاقی کابینہ میں بھرتی کیئے گئے غیر ملکی وزیروں اور مشیروں پر ہی اکتفا نہیں کیا گیا بلکہ اب دوہری شہریت کے حامل افراد کو ملک کی درسگاہوں میں بھی بطور سربراہ لا کر بٹھایا جا رہا ہے،لیکن پوچھنے والا کوئی نہیں ۔
یہ اسی دوہری شہریت کی بات ہو رہی ہے جس کے بارے میں سچے اور اصلی پاکستانیوں کی جانب سے اسپانسرڈ کنٹینر سے اچھل اچھل کر تنقید کی جاتی رہی تھی ۔
پہلے چور،چور اور اب کرونا وائرس کی آڑ میں من پسند پر کشش اعلی سرکاری عہدوں پر تعیناتیوں کے جاری اس سلسلے میں منصفِ اعلیٰ بھی چپ سادھے بیٹھے ہیں ِ؟
یہی صورت حال اگر کسی اور کی حکومت میں ظاہر ہوتی تو اب تک ملک کا وزیرِ اعظم نہ جانے سپریم کورٹ میں کتنی پیشیاں دے چکا ہوتا ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
احتشام الحق شامی کے کالمز
-
حقائق اور لمحہِ فکریہ
ہفتہ 19 فروری 2022
-
تبدیلی، انکل سام اورحقائق
بدھ 26 جنوری 2022
-
’’سیکولر بنگلہ دیش اور حقائق‘‘
جمعہ 29 اکتوبر 2021
-
”صادق امینوں کی رام لیلا“
ہفتہ 2 اکتوبر 2021
-
”اسٹبلشمنٹ کی طاقت“
جمعہ 1 اکتوبر 2021
-
ملکی تباہی کا ذمہ دار کون؟
بدھ 29 ستمبر 2021
-
کامیاب مزاحمت آخری حل
بدھ 1 ستمبر 2021
-
"سامراج اور مذہب کا استعمال"
جمعہ 27 اگست 2021
احتشام الحق شامی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.