طاہر راجپوت اور تحریک انصاف کے کارکن

بدھ اگست

Arshad Sulahri

ارشد سلہری

یہ 2009کی بات ہے۔ اسلام آباد کے علاقے موہڑہ نور میں تحریک انصاف کے کارکن طاہر راجپوت نے مدعو کر رکھا تھا۔ ان دنوں زیادہ تر لوگ پی ٹی آئی کو مذاق کے موڈ میں لیتے تھے مگر طاہر راجپوت بڑے یقین کے ساتھ کہہ رہا تھا کہ تحریک انصاف ملک کی پہلی سیاسی جماعت ہوگی جس میں کارکن لیڈر بنیں گے اور جماعت میں کارکنوں کی عزت ہوگی۔ دوسری سیاسی جماعتوں پر کڑی تنقید کررہے تھے کہ دوسری جماعتوں میں کارکن دن رات کام کرتے ہیں۔

اپنے مال،وقت اور جان تک کی قربانی دیتے ہیں مگر کوئی قدر نہیں ہے۔ دھن دولت رکھنے والے آتے ہیں اور پارٹی عہدوں پر براجمان ہو جاتے ہیں۔ تحریک انصاف میں میرٹ ہوگا۔ کارکن سب سے آگے ہوں گے۔ عمران خان پر ہمیں مکمل اعتماد ہے کہ وہ کبھی کارکنوں کوجماعت میں نظر انداز کریں گے اور کرنے دیں گے۔

(جاری ہے)


 طاہر راجپوت خلوص نیت اور لگن سے تحریک انصاف کی بنیادیں مضبوط کرتے رہے ہیں۔

اکیلے ہی نہیں بلکہ پورے خاندان،رشتہ داروں کو بھی تحریک انصاف کی ٹیم میں شامل کیا۔ بھانجا محسن ملک تو جیسے طاہر راجپوت کا ہمزاد ہو۔ ہر موقع،ہر جگہ،ریلی ہے۔ جلسہ ہے۔ بنی گالہ میں کوئی پروگرام ہے۔ طاہر راجپوت کے ساتھ ساتھ ہے۔ دھرنے کے دنوں میں تو جیسے کوئی انقلابی فریضہ انجام دے رہے ہوں۔ ایسے دن رات اپنی صحت،کاروبار اور گھر کی پروا کیے بغیر تحریکی کام میں مصروف نظر آتے رہے ہیں۔

الیکشن کے دنوں میں اپنے امیدوار خرم نواز راجہ اور پھر علی نواز کی انتخابی مہم ہمہ وقت چلاتے ہوئے نظر آئے۔ پیپلزپارٹی کے جیالوں کے علاوہ آج تک کسی دوسری پارٹی کے کارکنوں کو ایسے محنت،لگن اور خود کو وقف کیے ہوئے کام کرتے نہیں دیکھا ہے۔ ماسوائے تحریک انصاف کے طاہر راجپوت کے کہ جنہوں نے پی پی کے جیالوں کو بھی مات دیدی۔ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں تحریک انصاف کی مقامی تنظیم نو کے نوٹیفکیشن جاری ہوئے جو کسی نے فیس بک پر شیئر کیے تھے۔

نئے عہدیداروں کی لسٹ دیکھی۔ ایک ایک نام چیک کیا مگر طاہر راجپوت کا نام لسٹ میں نہیں تھا۔ 
طاہر راجپوت کو فون کیا اور ازرائے مذاق پوچھا کہ ملک کی پہلی کارکنوں کو نظر انداز نہ کرنے والی جماعت نے ایک پرانے اور انتھک محنت کرنے والے کارکن کو نظرانداز کردیا ہے۔ بلند آواز میں ہستے ہوئے طاہر نے کہا کہ پارٹی کا فیصلہ ہے۔ اگر میرے حق میں نہیں ہے تو پھر بھی قبول ہے۔

جس دن اعلیٰ قیادت تک بات گئی تو وہ نظر انداز نہیں کرے گی۔ یہ نئے لوگ ہیں۔ شاید انہیں میری تحریک میں خدمات کا علم ہی نہ ہو۔ ورغلانے والے انداز میں طاہر کو کہا کہ یار کس مٹی کے بنے ہو۔ احتجاج کرو۔ قیادت سے بات کرو۔ اپنی پارٹی کے ساتھ دیرنیہ وابستگی اور خدمات کے بارے میں بتاومگر طاہر ہستے رہے۔ شاید کچھ دوستوں نے شوشل میڈیا پر احتجاجی پوسٹیں لگائی بھی تھیں اور علی نواز سے ملاقات بھی کی تھی۔

طاہر راجپوت کی مثال شاید افسانہ لگے۔ مگر پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی تاریخ میں کارکنوں کے ساتھ یہی سلوک کیا جاتا رہا ہے۔
 ہر سیاسی جماعت کا ورکرطاہر راجپوت بن کر ہی اپنی پارٹی کے لئے اس امید کے ساتھ جدوجہد کرتا ہے کہ حالات تبدیل ہونگے تو ان کی محرومیاں بھی ختم ہونگی اور وہ بھی بنیادی انسانی ضروریات سے مستفید ہوگا۔ اس کے بچے بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے اور فخر سے سر اونچا کرکے بتا سکے گا کہ گلستان کی تزئین میں اس کا بھی برابر کا حصہ ہے مگربدقسمتی سے کارکن کے خواب چکنا چور ہوجاتے ہیں۔

جب اس کی اپنی پارٹی برسر اقتدار آتی ہے تو کارکنوں کوبری طرح سے نظر انداز کردیا جاتا ہے۔ ابن وقت،خوشامدی اور چاپلوش پارٹی عہدوں سمیت حکومتی ثمرات سے لطف اٹھارہے ہوتے ہیں اور کارکن بیچارے اپنے معمولی معمولی کاموں کے لئے بے بسی کی تصویر بنے ان کے دفاتر کی انتظار گاہوں میں بیٹھ کر مایوسی لیکر گھر لوٹتے ہیں اور اپنے گھر والوں سے جھوٹ بول کر اپنی عزت بچانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں مگرکہانی کھل جاتی ہے کیوں کہ چہرے پر پشمانی کے آثارساری داستان کی فلم دیکھا رہے ہوتے ہیں کہ برسراقتدار پارٹی کے کارکن کے ساتھ کیا بیتی ہے۔

تحریک انصاف کی قیادت اور وزیراعظم عمران خان،تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کارکنوں کونظرانداز مت کریں جن کے کندھوں پر سوار ہوکر آج کرسی اقتدار پر براجمان ہو۔ اگر آج کارکنوں کو نہ پوچھا گیا توپھر طاہر راجپوت کسی جماعت میں پیدا نہیں ہونگے۔ 
© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔ © www.UrduPoint.com

تازہ ترین کالمز :

Your Thoughts and Comments

Urdu Column Tahir Rajput Aur Tehreek Insaaf Ke Karkun Column By Arshad Sulahri, the column was published on 07 August 2019. Arshad Sulahri has written 12 columns on Urdu Point. Read all columns written by Arshad Sulahri on the site, related to politics, social issues and international affairs with in depth analysis and research.