
جنت نظیروادی میں خون کی ہولی
منگل 5 فروری 2019

اسماء طارق
(جاری ہے)
اب اس خاص خدمت اور 75 لاکھ روپے کی رقم کے عوض ”بیع نامہ امرتسر“ کے ذریعے کشمیر کا صوبہ راجہ گلاب سنگھ حاصل کر لیتا ہے۔
1846ء سے 1947ء تک ظلم و ستم کی داستان رقم کی جاتی ہے۔ 1947 میں جب ہندوستان کی تقسیم کا وقت قریب آن پہنچا ہے اور تمام ریاستوں کو اختیار دیا جاتا ہے کہ وہ پاکستان یا بھارت میں سے کسی ایک سے الحاق کریں یا اپنی الگ آزاد حیثیت برقرار رکھیں تو جیسا کہ کشمیر مسلم اکثریتی ریاست تھی،مگر ہندو مہاراجہ پاکستان سے الحاق نہیں چاہتا تھا اور عوام ہندوستان سے الحاق پر تیار نہ تھی اس لیے عوام اس فیصلے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئی مگر جیسا کہ گلاب سنگھ نے پہلے جموں کے عوام اور لاہورکے سکھ دربار سے بے وفائی کرکے جبر وتشدد کے ذریعے جموں و کشمیر کی ریاست میں اقتدار حاصل کیا تھا اور اس کے لواحقین جانشین بن کر جاگیر دارانہ لوٹ کھسوٹ کر رہے تھے اور جاگیردارانہ نظام چل رہا تھا جو کشمیر کی تباہی و بربادی کا ایک بڑا سبب بھی ہے۔ اس ظلم و ستم کے خلاف پونچھ کے مسلمانوں کی بغاوت اُٹھ کھڑی ہوتی ہے جسے ڈوگرہ فوج سختی سے کچل دیتی مگر اب مسلمانوں کے خلاف فسادات کا سلسلہ بڑھ رہا تھا چونکہ پونچھ اور جموں کے مسلمانوں کی رشتہ داریاں سرحد اور پنجاب کے دیگر علاقوں تک پھیلی ہوتی ہیں جسکے نتیجے میں قبائلی سرحد عبور کر کے کشمیریوں کی مدد کے لیے آتے ہیں اور راجہ مدد کے واسطے ہندوستان کو پکارتا ہے اور جیسا کہ اب تک راجہ کے ساتھ الحاق کی بساط بچھ چکی تھی جسے جواز بنا کر بھارت ریاست میں اپنی فوجیں داخل کر دیتا ہے اور یہ جنگ جاری رہتی ہے۔ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
اسماء طارق کے کالمز
-
ٹوٹا دل
منگل 21 ستمبر 2021
-
آزادی مبارک ہو
جمعہ 13 اگست 2021
-
مہذب انسان کی بنیادی اخلاقیات
ہفتہ 22 مئی 2021
-
کیا تشدد ضروری ہے
منگل 20 اپریل 2021
-
مسکرایا کیجئے، اچھا لگتا ہے
بدھ 23 دسمبر 2020
-
بدلائو کی چڑیا
جمعرات 3 دسمبر 2020
-
امید کی کرن
جمعرات 19 نومبر 2020
-
انسان کو عزت دیں
منگل 8 ستمبر 2020
اسماء طارق کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.