حرمتِ وطن پہ جاں لٹانے والوں کو سلام

جمعہ 6 ستمبر 2019

Chaudhry Muhammad Afzal Jutt

چوہدری محمد افضل جٹ

6ستمبر۔جب سامان حرب اورفوجی عددی برتری کے نشے میں مبتلا ہندوستان کے گھناؤنے اور ناپاک منصوبے ملیا میٹ ہوئے ہندو سورماؤں کا غرور خاک میں ملا ،شرمناک شکست ،زلتّ،رسوائی اور شرمندگی ہندو نیتاؤں اور بھارتی فوج کا مقدر بنی لاہور کے جم خانہ کلب میں چائے پینے کا خواب دیکھنے والے اپنی خواہشات سمیت بی آر بی کے شمشان گھاٹ اترے تحریک آزادی کی صبر آزماء مشکلات اور صعوبتوں کے دکھوں سے نڈھال پاکستانی قوم اور افواج پاکستان نے عزم و ہمت،استقامت و استقلال ،شجاعت و بہادری اور قربانیوں کی ایسی لازوال داستان رقم کی جس کی بدولت قوم کے حصے میں ،،فتح،، کی خوشیاں آئیں چھ ستمبر کا دن دفاع وطن کا استعارہ بن گیا پاک فوج نے اپنی جوانمردی اور بہادری سے دشمن کو بتا دیا کہ جب بھی کبھی تم اپنے ناپاک منصوبوں کے ساتھ کلمہ طیّبہ کی اساس پر معرض وجود میں آنے والی ریاست کی طرف بری نگاہ ڈالو گے تو ہم تمہاری ہستی ہی مٹادیں گے 6ستمبر ہر سال آتا ہے وطن عزیز میں فتح اور شادمانی کے گیت گائے جاتے ہیں جشن منائے جاتے ہیں تو اس جشن میں بجتی شہنائیاں ہندوستان میں ماتم کا سماں پیداکر دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

چھ ستمبر 1965کو پاکستانی قوم نے اپنی بہادر سپاہ کے شانہ بشانہ دشمن سے جنگ کرکے دنیا کو یہ باور کرا دیا تھا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں حصول شہادت ہمارا مقصد عظیم ہے وطن کی آن،بان اور شان پر مر مٹنا ہماری آرزو ہے اپنی آزادی اور وقار کا تحفظ ہمارا مقصد حیات ہے اور جو بھی اس کو پامال کرنے کی جسارت کرے گا وہ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کے غیظ و غضب سے بچ نہیں پائے گا۔

اس بار یوم دفاع ایسے نازک اور گھمبیر حالات میں آیا ہے جب انتہاء پسند نریندرا مودی کے وحشیانہ ،ظالمانہ اور جابرانہ اقدام سے پورا خطہ جنگ کے دہانے پر پہنچ چکا ہے مقنوضہ کشمیر میں 8لاکھ ہندوستانی فوج کشمیریوں کے قتل عام میں مصروف ہے کشمیری عورتوں کی بے حرمتی کی جا رہی ہے خوراک اور ادویات کے سارے رستے معصوم بچوں اور بزرگوں پر مسدود کر دیے گئے ہیں کشمیریوں کے انسانی ،مذہبی اور بنیادی حقوق سلب کر لئے گئے ہیں کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچلنے کی خاطر جبرو استبداد کا ہر ہتھکنڈہ آزمایا جا رہا ہے جنوبی ایشیاکا سب سے بڑا دہشت گرد اور فاشسٹ مودی انسانیّت کے سارے اصولوں اور اقدار کو ملیا میٹ کر کے ایک بار پھر اپنی ناکام و نامراد خواہش کی تکمیل کو پورا کرنے کے فرعونی فلسفے پر عمل پیرا ہے ،،،کہ وہ خطے کا پردھان ہے،،،مگر اس کی یہ آرزؤ پاکستان کبھی بھی پوری نہیں ہونے دے گا کیونکہ پاکستان نہ تو اس کی فوجی عددی برتری سے مرعوب ہے نہ اس کے سامان حرب سے خوف زدہ ہے اور نہ ہی پاکستان کو اس کی حدوداربع کی وسعت سے کوئی سروکار ہے کیونکہ جنگیں عددی اور سامان حرب کی برتری کے بل بوتے پر نہیں لڑی جاتیں بلکہ جنگیں جذبوں ،حوصلوں اور شوق شہادت کی آرزوؤں سے لڑی جاتی ہیں اور جس قوم میں اپنی مٹی کے حرمت اور وقار کی خاطر قربان ہونے کا جذبہ اور حوصلہ ہوتا ہے اس قوم کو دشمن کبھی بھی شکست نہیں دے سکتا اس کی تازہ مثال افغانستان سب کے سامنے ہے کہ دنیا کی سپر پاور امریکہ اپنے جدید اور الیکٹرانک ہتھیاروں سے افغان طالبان کے جذبہ شہادت و آزادی کو ختم نہیں کر سکا ۔

اور مودی کی تو کوئی اوقات ہی نہیں کہ وہ ظلم و ستم اور وحشتّ و بربریّت سے کشمیریوں کے جذبہ حریّت کو ختم کر سکے۔
اس بار یوم دفاع وطن کے موقع پر پوری قوم کو چاہیے کہ وہ نئے جذبوں ،نئے حوصلوں ،جدید انداز فکر اور ولولوں کے ساتھ کچھ اس طرح جشن فتح منائے کہ انتہاء پسند ہندوؤں کا سوگ اور بڑھ جائے اس یوم دفاع پر پوری قوم،،،امن کے نوبل پرائز ،،، کی خواہش رکھنے والے وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ امن کے نوبل پرائز کی آرزو کوترک کرکے برصغیر میں ابلیس کے نامزد ،،،چیلے،،، نریندرا مودی کو انتباہ کریں ۔

۔۔کہ اے دہشت گرد اور انتہاء پسند مودی اگر تم نے اپنے فرعونی فلسفے کو ترک نہ کیا اور اپنی کرتوتوں سے باز نہ آئے تو ہم تمہیں 6ستمبر1965اور27فروری2019سے کہیں زیادہ سخت،موئثر او رایسا خوفناک سرپرائز دیں گے کہ تو خود بخود اپنی اوقات میں آ جائے گا۔۔۔یہی بائیس کڑوڑ پاکستانیوں کی آرزو ہے یہی ان کے جذبات ہیں اور یہی ان کا عمران خان اور جنرل باجوہ سے مطالبہ ہے۔۔
پاک فوج زندہ باد
پاکستان پائندہ باد

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :