
بہت شور تھا پہلو میں دل کا
جمعہ 24 جنوری 2020

فرقان احمد سائر
شادی میں جانے والے ان افراد کے ہلاکت کی خبرہر زی شعور شخص کے لئے انتہائی صدمہ کا باعث ضرور بنا ہوگا۔۔
تحقیقاتی اداروں کی مستعدی پر قربان جائیں۔ چاہے ٹرین کا حادثہ ہو یا پھر کسی غریب کے سانحہ کا ۔غلطی کا مرکز غریب عوام ہی ہوتی ہے۔
فی الفور بیان سامنے آجاتا ہے ، وجہ بنتی ہے ٹرین میں گیس سلینڈر لے جانا۔ وجہ بنتی ہے گاڑی میں رکھی پیٹرول کی بوتل۔ لفافے بردار صحافی شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کے چکر میں ہر واقعہ کو انتہائی خطرناک طریقے سے پیش کرنے میں لگ جاتے ہیں۔
اعلیٰ حکام کی جانب سے مستعدی دکھاتے ہوئے پیٹرول پمپ کے ملازم اور ہائی روف کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا۔
(جاری ہے)
کتنے ہی شریف النفس گھر چلانے والے رکشہ ڈرائیورں نے گھر کا چولہا تک بجھا دیا۔۔ کیونکہ اب وہ بچوں کی روزی روٹی کے لئے نکلیں یا پولیس کو پیسے دینے کے لئے؟؟ جرمانہ یا سزا کے خوف سے ان رکشہ ڈرائیورز نے گھروں تک محدود ہونا ہی مناسب سمجھا۔
شہر قائد میں وی وی آئی پیز کے احترم میں روڈ بند کرنا عام سی بات ہے۔ عوام چاہے دفاتر سے لیٹ ہوں۔ چاہے مریض ایمبولینس میں سسکتا مر جائے لیکن شاہی سواری کے احترام میں ہزاروں روپے کا ایندھن کا ضرور زیاں کریں۔
ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں پربھاری جُرمانہ کے ساتھ سزا بھِی ہوگی۔اربابِ اختیار و اقتدار عوام کو یہ بھی بتا دینا چاہئے آپ لوگ جو ٹیکس دیتے ہیں وہ اس لئے نہیں ہوتا کہ حکومت آپ کو نوکری،ہسپتال، صحت، تعلیم، پختہ روڈ ، گیس بجلی، پانی بھی فراہم کرے۔۔۔ گھروں میں گھنٹوں بجلی نا ہو تو گھر کے جرنیٹرز کے لئے بھی کُھلا پیٹرول نا لیں، سی این جی بند ہو تو پیٹرول ڈال کر بھی رزق حلال سے نا نکلیں۔ سڑکیں پختہ نا ہوں ٹوٹی پھوٹی ہوں۔ یوٹرن موجود نا ہوں تب بھی وہ ون وے ڈرائیونگ نا کریں۔
کاش یہ منصوبہ سازعالیشان دفاتر میں بیٹھ کر بھاشن دینے اور جہاز نما گاڑیوں سفر کرنے سے نکل کر ماہانہ 17000 روپے کمانے والے مزرور یا دن رات رکشہ چلانے والے ایک دن کسی غریب کے گھر میں گزار کر دیکھیں تو دال روٹی کا بھاوّ معلوم ہوگا۔۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
فرقان احمد سائر کے کالمز
-
دیوار کراچی۔۔
ہفتہ 19 فروری 2022
-
جنات کے قبائل
منگل 8 فروری 2022
-
شیخ چلی کے شگوفے اور موجودہ نیا لطیفہ
جمعرات 3 فروری 2022
-
آزادی صحافت میں خطرے کی گھنٹی
بدھ 2 فروری 2022
-
ہیومین ٹریفکینگ میں نوکری اور سیکچوئیل مقاصد کا بڑھتا ہوا کاروبار
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
کراچی سیف سٹی وقت کی اہم ضرورت
جمعرات 20 جنوری 2022
-
شہنشاہ غزل کے قبر کی حالت زار
جمعرات 13 جنوری 2022
-
24 دسمبرمہاجر ثقافت کا ایک تاریخ ساز دن
جمعرات 23 دسمبر 2021
فرقان احمد سائر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.