
کراچی کے امن میں رینجرز کا کردار
بدھ 17 مارچ 2021

فرقان احمد سائر
(جاری ہے)
سندھ پولیس کا محکمہ ہو یا سندھ رینجرز کا بلاشبہ دونوں ادارے بہت مقدم ہیں ملک دشمن عناصر ان ہی سیکیورٹی اداروں کو اپنا خاص ٹارگیٹ بناتے ہیں جس کا اولین مقصد یہ ہوتا ہے کے سندھ پولیس اور سندھ رینجرز جو کے ان دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کاروائی کر رہی ہے ان سے دور رکھا جائے۔۔۔ کراچی میں چینی قونسلیٹ پر، چائنیز شہریوں پر حملہ ہو یا اورنگی ٹاوّن میں گشت پر مامور رینجرز کی گاڑی پر حملہ۔ دہشت گرد تنظیمیں اپنے اہداف کو پورا کرنے کے لئے ہر ممکن طریقے اپناتی ہے تاکہ خبروں کی انٹرنیشل میڈیا پر اس کی بازگشت سُنائی دے۔
ایک وقت تھا جب شہر قائد، بھتہ کی پرچیاں عام تھِی شہر میں میں آگ و خون کی ہولی کھیلی جاتی تھی کوئی ایسا دن نہیں تھا جب درجنوں لاشیں نا گرتی ہوں۔ ایک معمولی فون یا رقم کے تنازعہ پرخون بہا دینا عام سی بات ہوگئی تھی 20 سال تک کراچی خون میں نہاتا رہا اس موقع پر سندھ پولیس اور خاص کر رینجرز نے شہر میں امن کی خاطر ایک خاص کردار ادا کیا۔۔
کراچی میں فورسز پر حملے کراچی آپریشن کو سبوتاژکرنے کی سازش ہے جس میں دہشت گردوں کے خلاف جاری کاروائی میں مداخلت کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی سالمیت پر ضرب لگانا ہے۔ گذشتہ روز رینجرز موبائل پر حملے کی ابتدائی رپورٹ بھی سامنے آگئی جس مِیں واقعہ کی تفتیش اور سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت اہم شواہد سامنے آگئے جس کے مطابق دہشت گردوں نے دھماکے سے چند منٹ قبل دو حملہ آوروں نے موٹر سائیکل لاکر کھڑی کی ایک حملہ آور دور چلا گیا، دوسرا حملہ آور رینجرز موبائل آنے تک لوگوں کو دور کرتا رہا سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دیکھا جا سکتا ہے کے رینجرز موبائل کو پکٹ ڈیوٹی ختم کرکے جاتے ہوئے نشانہ بنایا۔گیا اس دھماکہ خیز مواد میں شامل بال بیرنگ کی تعداد کئی گنازیادہ تھی تفتیشی حکام کے مطابق دھماکے میں استعمال موٹرسائیکل مجاہد کالونی کے رہائشی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے سائیکل کا ریکارڈ کلئیر ہے،
ممکنہ طور پر بارودی مواد موٹر سائیکل میں بھرا ہوا تھا لیکن انشاء اللہ جلد ہی ملک دشمن عناصر قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ کراچی میں سندھ رینجرز کی موبائل پر حملہ ہر مکتبہ فکرکے افراد نے پر ذُور مذمت کی انشاء اللہ ھم سب مل کر امن خراب کرنے والوں کی کوشش کو ناکام بنائیں گے۔ بلاشبہ ملک کے لئے سندھ پولیس ، پاک فوج اور رینجرز کی لازوال قربانیاں ہیں جنہیں قطعی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
فرقان احمد سائر کے کالمز
-
دیوار کراچی۔۔
ہفتہ 19 فروری 2022
-
جنات کے قبائل
منگل 8 فروری 2022
-
شیخ چلی کے شگوفے اور موجودہ نیا لطیفہ
جمعرات 3 فروری 2022
-
آزادی صحافت میں خطرے کی گھنٹی
بدھ 2 فروری 2022
-
ہیومین ٹریفکینگ میں نوکری اور سیکچوئیل مقاصد کا بڑھتا ہوا کاروبار
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
کراچی سیف سٹی وقت کی اہم ضرورت
جمعرات 20 جنوری 2022
-
شہنشاہ غزل کے قبر کی حالت زار
جمعرات 13 جنوری 2022
-
24 دسمبرمہاجر ثقافت کا ایک تاریخ ساز دن
جمعرات 23 دسمبر 2021
فرقان احمد سائر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.