
کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن !پی ٹی آئی کی وفاق میں پہلی پوزیشن!!
اتوار 19 ستمبر 2021

گل بخشالوی
، کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخا بات میں تحریک ِ انصاف راوپنڈی،لاہور، واہ کینٹ، اور چکلالہ میں برتری سے محروم رہی ، اس لئے اپوزیشن کی نہ صرف دھاندلی دھاندلی کی زبان بند ہو گئی بلکہافواج، پاکستان پر اس الزام کی بھی تردید ہو گئی کہ فوج عمران خان کی پشت پر ہے ۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ 25اپریل 2015ءکو ہونے والے کنٹوٹمنٹ کے انتخابات میںن لیگ 68، آ زاد امیدوار 55، پی ٹی آ ئی42، ایم کیو ایم 19، پی پی 7، جماعت اسلامی 6، اے این پی 2نشستوں پر کامیاب ہوئی تھی جبکہ کراچی کی 32نشستوں میں سے 13پر ایم کیو ایم، 5پر ن لیگ، 4پر پی ٹی آ ئی ، 3پی پی پی اور 2پر جماعت اسلامی کامیاب ہوئی تھی۔ پنجاب اور بلوچستان میں، پیپلز پارٹی کا صفایا ہو گیا، کراچی میں تحریک ِ انصاف نے ایم کیو ایم اور دیگر بڑی جماعتوں آئینہ دکھا کر پیپلز پارٹی کو اندرون ِ سندھ تک محدود کر دیا۔کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخاب پاکستان تحریک ِ انصاف کا تین سا لہ حکمران دور کی کارکردگی کا ٹیسٹ پیپر تھا جس میں تحریک ِ انصاف نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی!
۔کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات قومی اور صوبائی سطح کے انتخابات نہیں تھے لیکن پاکستان کی ہر بڑی اور چھوٹی سیاسی جماعت نے بھر پور حصہ لیا اور پاکستان کے باشعور عوام کے آئینے میں ہر ایک نے اپنا چہرہ دیکھ لیا، یہ کہنا غلط ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات قومی سیاست پر اثر انداز ہوں گے اس لئے کہ ہم پاکستانیوں کو بھول جانے کی بری عادت ہے ، ہم وطن پرست کم اور شخصیت پرست زیادہ ہیں ، ہم اپنے دما غ سے نہیں اپنی قیادت کے دماغ میں پاکستان کو سوچتے ہیں۔ہم زرخرید میڈیا اور ٹاکروں میں درباریوں کے تبصروں اور اخبارات کی شہہ سرخیوں میں دیس اور دیس والوں کو سوچتے ہیں۔ ہم عالمی سطح پر تبدیلیوں کو نہیں سوچتے ، عمران خان کی تبدیلی کو سوچتے ہیں کہ اس نے تین سال میں کیا کیا لیکن کھبی یہ نہیں سوچا کہ آج کی اپوزیشن اور گذشتہ کل کے حکمرانوں نے اپنے اپنے دور ِ اقتدار میں کیا کیا؟، اور جو اپنے دما غ سے سوچنے لگے ہیں وہ جان گئے ہیں کہ پاکستان عالمی سطح پر اپنے وقار کی پہچان کے ساتھ شاہراہِ ترقی پر گامزن ہو چکا ہے!!
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.