
تکمیل کی جانب گامزن ”سی پیک“
بدھ 22 جولائی 2020

حماد اصغر علی
یاد رہے کہ موصوف سی پیک اتھارٹی کے سربراہ بھی ہیں اور انہوں نے واضح کیا ہے کہ ہمیں احکامات تھے کہ سی پیک ہمارے لیے بہت اہم ہے اس کا کوئی پراجیکٹ رکنا نہیں چاہئے۔
(جاری ہے)
مخالفین سی پیک سے متعلق سست روی کا جھوٹا تاثر دے رہے ہیں، حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ مل کر 100 سے زائد پراجیکٹس سائن کیے ہیں ۔
انہوں نے اپنی بات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارا منصوبہ تھا کہ قرضے سے بہتر ہے سرمایہ کار لے کر آئیں اسی وجہ سے کوشش ہے کہ سستی بجلی کے لیے ہائیڈل پاورپراجیکٹ لگایا جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کے علاقوں میں مسائل کے حل کیلئے پراجیکٹس لگا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے 17 بلین روپے سدرن گرڈ کے لیے منظور کیے۔ گواردر پورٹ پر بجلی ایران سے آرہی ہے جس کے بہت سے مسائل ہیں۔ عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم درآمدی کوئلے کے بجائے اپنے ذاتی کوئلے سے فیول کی پیداوار پر جائیں گے اور ہم کوئلے سے کیمیکلز نکالنے کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں اس سلسلے میں کوئلے کی کان لگانے کیلئے 105 کلومیٹر کی ریلوے لائن درکار ہے، تمام پراجیکٹس وزارتوں کے اشتراک سے ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں بجلی کا بڑا مسئلہ ہے، چینی کمپنیوں سے کمراٹ گاوں میں سڑکیں اور بجلی کے حوالے سے مشاورت چل رہی ہے، قرض سے زیادہ سرمایہ کاری پر زور ہے اور 4 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری پچھلے 10 دنوں میں آئی۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے مزید کہا کہ سی پیک کا کسی بھی جگہ کام رکا نہیں ہے، ایسٹ وے ایکسپریس وے پر کام ہو رہا ہے اور ڈی آئی خان سے ژوب تک سڑک کا کام ہورہا ہے جس سے اسلام آباد براہ راست ژوب سے منسلک ہوگا۔ اسلام آباد سے ڈی آئی خان تک سڑک بن رہی ہے۔
گودار ائیرپورٹ کی تعمیر کا کام شروع ہوگیا ہے اور یہ پاکستان کا ایک بڑا منصوبہ ہوگا۔ اس منصوبے پر 23 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی یہ منصوبہ چینی گرانٹ سے مکمل ہوگا۔ اسی تناظر میں گودار میں 2400 ایکڑپر اکنامک زون بن رہا ہے۔ گوادر ماسٹر پلان بھی منظور ہوچکا ہے۔ گوادر میں 150 بیڈ کا ہسپتال بھی بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون 1870 کلومیٹر کا منصوبہ ہے، ہم سڑکوں سے ریلویز پر شفٹ ہوں گے تو نظام بہتر ہوگا۔
ایم ایل ون تمام اطراف سے سیل ہوگا اور حادثات کم ہوں گے۔ ریلوے نے ایم ایل ون کو چلانا ہے۔ والٹن اکیڈمی کو ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ ایم ایل ون کی ایکنک سے منظوری ہوچکی ہے۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک سے ملک میں تعمیر وترقی کا انقلاب برپا ہوگا۔ ایم ایل ون منصوبہ جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گا اور شاہراہوں کا جال بچھے گا۔ عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ ریلوے انجینئرز کو روس، جرمنی اور برطانیہ سے مل کر تربیت دی جائے گی۔ اورنج لائن ٹرین منصوبہ بھی جلد عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ حویلیاں کے مقام پر بڑی ڈرائی پورٹ قائم کی جائے گی جہاں چین سے آنیوالا سامان پہنچے گا۔اس کے علاوہ زراعت کو بھی سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔ایران کے ساتھ بارڈر فینسنگ کی جا رہی ہے اور 100 کلومیٹر باڑ جلد لگا دی جائے گی۔ رشکئی خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح جلد کیا جا رہا ہے اور فیصل آباد اور دھابیجی بھی خصوصی اقتصادی زون بنیں گے۔ مانسہرہ تھاکوٹ موٹر وے کو بھی جلد کھول دیا جائے گا۔
غیر جانبدار حلقوں نے اس تمام صورتحال کے پس منظر میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے دو برسوں پر نگاہ ڈالیں تو باآسانی کہا جا سکتا ہے کہ اگرچہ تا حال حکومتی کارکردگی کو پوری طرح قابل رشک تو قرار نہیں دیا جا سکتا مگر بہت سے شعبوں میں خاصی پیش رفت ہوئی ہے جن میں سے ایک سی پیک بھی ہے ۔امید کی جانی چاہیے کہ اس ضمن میں حکومت اپنے تمام وسائل کو زیادہ بہتر ڈھنگ سے استعمال کرتے ہوئے عوامی فلاح و بہود کیلئے مزید کوششیں کرئے گی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
حماد اصغر علی کے کالمز
-
آکسیجن کا بحران اور پاکستان سٹیل ملز
منگل 4 مئی 2021
-
بڑھتی گلو بل وارمنگ۔کیسے قابو پایا جائے؟
ہفتہ 20 فروری 2021
-
گلگت بلتستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت
منگل 9 فروری 2021
-
افغان خواتین کی آبروریزی اور آر ایس ایس غنڈے
جمعہ 8 جنوری 2021
-
خواتین بے حرمتی ۔بھارت کی پہچان بنی
اتوار 4 اکتوبر 2020
-
مودی کا جنم دن اور بابری شہادت
بدھ 23 ستمبر 2020
-
’نیب‘ساکھ میں بتدریج اضافہ۔ایک جائزہ
پیر 14 ستمبر 2020
-
بھارتی توسیع پسندانہ عزائم اور چین کا کرارا جواب !
منگل 8 ستمبر 2020
حماد اصغر علی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.