
سٹیک ہولڈر یا سٹک ہولڈر
بدھ 7 اپریل 2021

کوثر عباس
(جاری ہے)
اصل سٹیک ہولڈر عوام ہیں جو ہر دم اپنے خون پسینے کی کمائی سے ریاست کا وجود قائم رکھتے ہیں ۔
زیادہ دور نہ جائیں ، قیام پاکستان کی تحریک ہی کو دیکھ لیں ، آپ ان عہدوں کی ایک لسٹ بنائیں جن کو پالینے کے بعد کوئی انسان سٹیک ہولڈر کہلا سکتا ہے ، اس کے بعد دیکھیں کہ ان میں کتنے سٹیک ہولڈر تحریک پاکستان میں وہ اعلیٰ عہدے چھوڑ کر قائداعظم کے ساتھ آن کھڑے ہوئے تھے ؟ اس مقدس مشن میں یہ سٹیک ہولڈر تو اپنی نوکریاں کرتے رہے لیکن عوام ہی تھے جنہوں نے ہر قسم کی قربانی دی لیکن قائداعظم کا ساتھ نہ چھوڑا۔جب پاکستان قائم ہو گیا تو سرکاری ملازمین کو تنخوا دینے تک کے پیسے موجود نہ تھے۔ ان حالات میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ ان سٹیک ہولڈرز کہلانے والوں نے تو پاکستان کو اپنی تنخوا تک معاف نہ کی لیکن عوام ہر قربانی دیتے نظر آئے ۔لہذا اصلی سٹیک ہولڈر کون ہوا ؟لوگ انہیں سٹیک ہولڈر کہتے ہیں لیکن اگر ملک اور عوام کے حالات پر نظر دوڑائی جائے تو انہیں سٹیک ہولڈر نہیں بلکہ سٹک ہولڈر(Stickholder) کہنا زیادہ مناسب ہو گا ۔ درحقیقت بات بھی یہی ہے کہ ان کے ہاتھوں میں قانون ، طاقت اور اقتدار کی چھڑی (Stick)ہوتی ہے جس سے یہ عوام کو ہانک رہے ہوتے ہیں ۔ یہ چھڑی ان کے ہاتھ میں خود عوام تھماتے ہیں ، چھڑی ان کے ہاتھوں میں تھما کر عوام مختلف طرح کے کاموں میں بیل کی طرح جت جاتے ہیں تا کہ ان چھڑی برداروں کی تنخواہیں پوری کی جاسکیں ۔عوام اپنا کام کرتی رہتی ہے لیکن سٹیک ہولڈروں کا یہ ٹولہ اپنا حقیقی کردار بھول کر لایعنی قسم کی بھول بھلیوں میں گم ہو جاتا ہے ۔قیام پاکستان سے لے کر آج تک ان کے جتنے بھی اکٹھ ہوئے ہیں ، کیا ان میں ایک بھی اجلاس بھی عوام کی بہتری کے لیے ہوا ؟
روس کی بجائے امریکی کیمپ میں جانے کا فیصلہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کیا گیا تھا یا اپنے مفادات کے لیے ؟تاریخ بتاتی ہے کہ اس فیصلے کی قیمت ہمیشہ عوام نے بھری جبکہ فائدے سارے انہی سٹک ہولڈرز نے اٹھائے ۔لیاقت علی خان کو شہید کر دیا گیا ، قتل کرنے والی کو موقع پر ہی مار دیا گیااور قتل کی تحقیقات بند کر دی گئیں ، مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا فیصلہ ہو یا بعد ازاں اسے تسلیم کرنے کا فیصلہ ،ذمہ داروں کو سزا نہ دینے کافیصلہ ہو یا ایک عرصے تک حمود الرحمن کمیشن رپورٹ چھپائے رکھنا کا فیصلہ ، ضیاء الحق کا مارشل لا ہو یا ایوب خانی مارشل لا، ون یونٹ کے قیام کا فیصلہ ہو یا اسے توڑنے کا ،دارالحکومت کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ ہو یا دارالحکومت ڈھاکا منتقل کرنے کا جھگڑا، قومی زبان کے تعین کا فیصلہ ہو یا قانون انگریزی زبان میں چھاپنے کا فیصلہ ،صدر ایوب کا اقدار چھوڑنے کا فیصلہ ہو یا ضیاء الحق کا طیارہ ہوا میں پھٹنے کی بات ، بھٹو کا تختہ الٹنے کی بات ہو یا اسے پھانسی پر لٹکانے کا فیصلہ ، بینظیر نواز شریف کے جھگڑے ہوں یا ان کا ایک دوسرے غدار قرار دینے کا عمل ، بینظیر کی جلاوطنی ہو یا اسے کسی ”اندھی“ گولی بنانے کا عمل ، نواز شریف کی حکومت ختم کرنے کی بات ہو یا مشرف کا مارشل لا لگانے کا فیصلہ ، اس مارشل لا کو آئینی قرار دینے کا فیصلہ ہو این آر او دینے کا فیصلہ،بینظیر کی حکومتیں ختم کرنے کا فیصلہ ہو یا اسے سیکیورٹی رسک قرار دینے کی بات ، مدرسوں سے مجاہدین کی آبیاری کرنے کا فیصلہ ہو یا پھر انہیں مجاہدین کوڈالروں کے عوض دہشت گرد کہہ کر امریکا کے ہاتھوں بیچنے کا فیصلہ ، افغانستان میں طالبان کی حکومت کو سایہ فراہم کرنے کا فیصلہ ہو یااسی طالبان حکومت کو ختم کرنے کے لیے اپنے ہوائی اڈے امریکا کو سونپ دینے کا فیصلہ ، نواز شریف کو قید میں ڈالنے کا فیصلہ ہو یا اسے جلاوطن کرنے کا فیصلہ ،جہانگیر ترین کو آنکھ کا تارا بنانے کی بات ہو آنکھ کا کانٹا، ندیم بابر کو عہدہ دینے کافیصلہ ہو یا اس سے واپس لینے کا فیصلہ ، حفیظ شیخ کو نجات دہندہ قرار دینے کا فیصلہ ہو یا اسے ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار قرار دینے کا فیصلہ ، یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ ہو یا اوپزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ ، کسی کی بیٹی کے لیے کسی یونیورسٹی میں راتوں رات ایک عہدہ تخلیق کرنے کا فیصلہ ہو یا کسی کی بہن کو نوازنے کے لیے کسی قابل آدمی کو عہدے سے جبری ہٹانے کا فیصلہ ہو ،آخر کوئی ایک فیصلہ جو عوام کی بھلائی کے لیے کیا گیا ہو ؟
میں اسی لیے کہتا ہوں یہ سٹک ہولڈرز(Stickholders)ہیں جن کے ہاتھوں میں چھڑی ہے اور عوام کی پشت ، ٹکا ٹک تازیانے برس رہے ہیں ، خون رس رہا ہے ، جام بھر رہے ہیں اور ان سٹک ہولڈروں کے ہونٹوں اور چہروں کی لالی برقرار ہے ۔رہے نام اللہ کا !
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
کوثر عباس کے کالمز
-
میری بیلن ڈائن!
ہفتہ 19 فروری 2022
-
اسامی خالی ہیں !
ہفتہ 12 فروری 2022
-
ایک کہانی بڑی پرانی !
بدھ 26 جنوری 2022
-
اُف ! ایک بار پھر وہی کیلا ؟
جمعرات 20 جنوری 2022
-
نمک مت چھڑکیں!
جمعرات 13 جنوری 2022
-
دن کا اندھیرا روشن ہے !
جمعہ 17 دسمبر 2021
-
سانحہ سیالکوٹ: حکومت ، علماء اور محققین کے لیے دو انتہائی اہم پہلو
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
بس ایک بوتل!
اتوار 5 دسمبر 2021
کوثر عباس کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.