تیر و ترکش

اتوار 20 جنوری 2019

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

# اپوزیشن متحد، زرداری شہباز گلے ملے، اجلاس میں اختر مینگل بھی شریک، جے یو آئی کی نمایندگی مولانا اسعد محمود اور مولانا عبدالواسع نے کی۔
بڑے مولانا مٹھائی لینے گئے ہوں گے ناں۔
# بڑے احتساب دیکھے، آیندہ بھی دیکھنے ہیں، زرداری
اس کا مطلب آپ نے ٹھیک نہیں ہونا ہے کبھی!
#واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ بکواس ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
آں موصوف کی گفتگو کے حوالے سے ہے ناں یہ رپورٹ۔


# اپوزیشن حکومت کو قانون سازی نہیں کرنے دے رہی، وفاقی وزیر قانون
اُف! کتنی بے بس ہے حکومت بے چاری۔
# جہانگیرترین آف شور کمپنی کے بینیفشل ہیں، سپریم کورٹ
اس کے باوجود تحریک انصاف کے کرتا دھرتا اور پنجاب حکومت کے گارڈ فادر کہا جاتا ہے ترین صاحب کو۔
#حکومت کے خلاف جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
اصلی خبریں حکومت چُھپائے گی تو جعلی خبریں تو پھیلیں گی۔

(جاری ہے)


#حکومت بجٹ بجٹ کھیل رہی ہے، راجا پرویزاشرف
معاف کردیں حکومت کو، ابھی نئی نئی ہے آپ کی طرح بجٹ سے کھیلنے کی مہارت نہیں رکھتی۔
# وفاق سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ
وفاق سے تو پوچھ لیں پہلے ،کہ وہاں کوئی کام کرنا بھی چاہتا ہے؟
#کراچی کے تاجر معیشت کے استحکام میں کردار ادا کریں، آرمی چیف
کیسے کیسے کام کرنا پڑے رہے ہیں چیف صاحب کو!
# مشرف کا دو منجمد اکاوٴنٹس سے رقم نکلوانے کا انکشاف
اسے کہتے ہیں …… چلے چھوڑیں کوئی اور بات کریں۔


# فواد چودھری کی متحدہ قیادت سے ملاقات، تحفظات کے خاتمے کا وعدہ۔
واہ کیا بات ہے، چودھری صاحب کی معتبری کی!
# گندی زبان (ن) لیگ کا شیوہ ہے، فیاض الحسن چوہان
لو وہ بھی کہہ رہے ہیں…
#آپ لوگ کام نہیں کرسکتے، چیف جسٹس اسدعمر پر برہم
کام سیکھا ہوتا تو کرسکتے ناں!
#عمران خان پھر کنٹینر پر چڑھیں گے اور قوم سے معافی مانگیں گے، حمزہ شہباز
آپ اور بلاول بھی ان کے ساتھ ہی ہوں گے شاید۔


#حکومت نے وزیر اطلاعات پنجاب کو تبدیل کرنے کے لیے مشاورت شروع کردی۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے متعلق بھی اس طرح کی مشاورت کی ضرورت ہے۔
#اپوزیشن سے رابطہ ہے مثالی قانون سازی کریں گے، اسپیکر قومی اسمبلی
وزیراعظم اور وزیر اطلاعات کو شاید آپ اس بیان کے ذریعے اپنی خواہش بتا رہے ہیں۔
#وزارت داخلہ کی سرکاری دفاتر میں نماز کے اہتمام کی ہدایت۔


کیا کریں گے وہ جن کا پاپی من برسوں میں نمازی بن نہ سکا۔
#بیرونی امداد سپہ سالار کے سبب ملی، شہبازشریف
جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے۔
# وہی وزیر رہے گا جو کام کرے گا، وزیراعلیٰ پنجاب
پھر تو نئی کابینہ بنانی پڑے گی آپ کو۔
#موجودہ حکومت جب سے آئی ہے مدارس کے خلاف روز نئے محاذ بنائے جارہے ہیں۔
اوپر والا بیان مولانا فضل الرحمن کا نہیں، بلکہ مولانا سمیع الحق شہید کے بڑے بھائی مولانا انوارالحق حقانی کا ہے!
# سندھ حکومت گرانے والے خیالی پلاوٴ پکا رہے ہیں، مرتضیٰ وہاب
بس پلاوٴ میں لگتا ہے مسالاذرا تیز ہوگیا ہے!
#سعودی عرب قطر تنازع ختم ہونا چاہیے، امریکا
تمھی نے درد دیا تم ہی دوا دوگے!
#تحریک انصاف کا سندھ کو پھر سرگرمیوں کا مرکز بنانے کا فیصلہ
کیا اسلام آباد میں کوئی کام نہیں تحریک انصاف کے پاس؟
#ملائیشیا اسرائیل کے لیے نوگو ایریا رہے گا، مہاتیر محمد
تیری آواز مکے اور مدینے
#اندرون سندھ چور بے قابو، سکھرو میرپورخاص اور خیرپور میرس میں وارداتیں
آج کل اکثر سیاست دانوں کی اندرون سندھ جانے کی خبریں آرہی ہیں۔


ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :