تیر و ترکش

منگل 11 فروری 2020

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#حکومت نے ق لیگ کے تمام مطالبات مان لیے، اختلافات ختم، اگلا الیکشن بھی مل کر لڑنے کا اعلان۔
کہیں مولانا والی امانت میں خیانت تو نہیں ہوگئی ان مذاکرات کی آڑ میں؟
#گورنر کو صوبائی کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتا رہوں گا، وزیراعلیٰ سندھ
اور گورنر آپ کو وفاقی کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرکے حساب برابر کرتے رہیں گے۔


#جو ہاتھ پھیلاتا ہے دنیا اس پر توجہ نہیں دیتی، شاہ محمود قریشی
اٹھارہ انیس ماہ مسلسل ایک ہی طرح کے بیانات دے کر شاید تھک سے گئے ہیں قریشی صاحب!
#اثاثوں کی تفصیلات جاری، پی ٹی آئی امیر ترین، شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ سب سے غریب جماعت۔

(جاری ہے)


ایک تو اتحادیوں کا مقدر جدا جدا ہے، اوپر سے پی ٹی آئی کی ق لیگ سے صلح ہوگئی ہے، اللہ خیر ہی کرے!
#نیب نوٹس بلاول کا راستہ نہیں روک سکتے، پیپلزپارٹی
کیونکہ ابا جو ہیں بلاول کے لیے راستہ نکالنے کو۔


#اِن ہاوٴس تبدیلی آئے گی نہ حکومت کو کچھ ہوگا، پرویز خٹک
آپ کا سچ تو یہی ہے۔
#جماعت اسلامی کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، متاثرین بحریہ ٹاوٴن
ووٹ ڈالتے وقت یہ اعتماد کہاں چلا جاتا ہے؟!
#مہنگائی ختم کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جاوٴں گا، وزیراعظم
حد کا تعین کرنے والوں کا ہاسا نکل گیا ہوگا اس بیان پر۔


#رہائش گاہ کو پناہ گاہ بنانے کے خلاف عدالت جاوٴں گا، اسحاق ڈار
واپس تشریف لائیں تو عدالت جائیں گے ناں آپ۔
#خزانہ لوٹنے والوں نے ملک تباہ کردیا، گند صاف کررہے ہیں، شہریار آفریدی
یعنی پہلے گند صاف ہوگا پھر خزانے کی بحالی کی باری آئے گی۔
#سیاست دان نہ ہوتی تو وومن کرکٹ ٹیم کی کوچ ہوتی، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
پھر تو اللہ نے بال بال بچا لیا وومن کرکٹ ٹیم کو۔


#فضل الرحمن کو شہبازشریف منا لیں گے، رانا ثناء اللہ
کیا مومن ایک سوراخ سے دوسری بار ڈسا جائے گا؟
#وفاقی وزیر اسد عمر کو دوبارہ وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان۔
اس کو یوں بھی پڑھ سکتے ہیں ”حفیظ شیخ کا بھی غیرمعینہ مدت کے لیے تعطیل پر جانے کا امکان“
#امریکی صدر درحقیقت فوجیوں کی عزت نہیں کرتے، امریکی میڈیا
پھر مواخذے کی تحریک سے کیسے بچ گئے امریکی صدر؟
#موقف لیے بغیر خبریں ہمارے خلاف شائع ونشر کرنا صحافتی بددیانتی ہے، نیب
اور بغیر ثبوت وتفتیش لوگوں کو مہینوں قید رکھنا کون سی بددیانتی ہے بھلا۔


#پرائمری کا نظام تعلیم درست کردیں تو ساری چیزیں صحیح ہوجائیں گی، امجد اسلام امجد
کاش علامہ اقبال کی طرح آپ کے خواب کو بھی تعبیر مل جائے، ویسے یہ کام تو وہی کرسکتے ہیں جن کے بچوں نے پرائمری کی تعلیم عوام کے بچوں کے ساتھ مل کر حاصل کرنا ہو۔
#سپریم کورٹ کے احکام کے مطابق کراچی میں ریلوے ٹریک کلیئر کرایا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ
اور جہاں ٹریک رہا ہی نہیں وہاں کیا کلیئر کیا جائے گا؟
#پاکستان تحریکِ انصاف تحریک تکلیف میں تبدیل ہوگئی، پرویز رشید
سنا ہے نواز لیگ بھی نثار لیگ میں تبدیل ہونے جارہی ہے۔


#وزیراعظم رواں ماہ بڑے فیصلے کرنے جارہے ہیں، اسد عمر
لگتا ہے وزارت خزانہ کو پورا وزیر ملنے والا ہے۔
#آٹا، چینی مہنگی کرنے والوں کو سزا دیں گے، عمران خان
نہ دیا کریں اس طرح کے بیانات، عوام اپنے زخموں پر نمک پاشی سمجھتے ہیں۔
#حکومت نے سلیکٹرز کی ناک کے نیچے ملکی معیشت تباہ کردی، بلاول بھٹو زرداری
آپ کو بس اس طرح کے بیانات دینے کی اجازت ہے ابا کی طرف سے۔
#چودھری نثار طبی معاینے کے لیے لندن روانہ، اہم ملاقاتوں کا بھی امکان۔
امکانی ملاقاتوں کا نتیجہ اگر چودھری صاحب کے حق میں نہ نکلا تو سمجھیں شہبازشریف بھی جلد واپس آنے والے نہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :