
سرائیکی ثقافتی دن
بدھ 10 مارچ 2021

محمد کامران کھاکھی
(جاری ہے)
ان سرائیکی بولنے والوں میں ہر ذات ، برادری، قوم کے لوگ شامل ہیں اور آپس میں ہمیشہ شیروشکر ہو کر رہے ہیں کبھی باہمی فسادات تو دور بلکہ یہ ایکدوسرے کو ہمیشہ سے سپورٹ کرتے آئے ہیں چاہے وہ پٹھان ہو، بلوچ ہو، جٹ ہو، راجپوت ہو ، گجر ہو یا کوئی بھی برادری سے تعلق رکھتا ہو کبھی اسے اس بنیاد پر نشانہ نہیں بنایا جاتا بلکہ وہ سب سرائیکی بولنے اور سرائیکی کہلانے میں ایک ہو جاتے ہیں اور اگر ایک نہیں ہوتے تو اپنے حق کے مطالبہ کے لیے ایک نہیں ہوتے یہی ان کی کمزوری ہے اور یہی ان کی محرومی کی وجہ بھی ہے۔
2012ء میں پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اور صوبائی سطح پر ایک نیا صوبہ بنانے کی قراداد پاس کی اور اس میں پاکستان مسلم لیگ نے بھی ان کا ساتھ دیا مگر 2013ء کے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی سرائیکی علاقوں سے قومی اسمبلی کی صرف ایک سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوسکی جس کی وجہ سے صوبہ بننے کا عمل بھی رک گیا۔ پھر پاکستان تحریک انصاف نے سرائیکیوں کو نیا صوبہ بنا کر دینے کا وعدہ کیا اور وہ بھی حکومت آنے کے سو دن کے اندر اندر،جس کا سرائیکی لوگوں نے خیر مقدم کیا اور 2018ء کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے سرائیکی علاقوں سے 50 میں سے 30 نشستیں جیت لیں اور یہی ان کی پنجاب میں اکثریت کا باعث بھی بنیں۔
اب تک پاکستان تحریک انصاف ملتان ، ڈیرہ غازیخان اور بہاولپور کے اضلاع کے لیے ایک سیکریٹریٹ قائم کرسکی ہے۔پہلے سودن تو گزر گئے بلکہ اب تو پورے تین سال ہونے کو آگئے مگر صوبہ بننے کا خواب ابھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوا۔حکومت نے 2 مارچ کو بلوچ کلچر ڈے تو سرکاری سطح پر شایان شان طریقے سے منایا جو کہ بلاشبہ خوش آئند ہےکیونکہ ثقافت ہماری پہچان ہے اور سے زندہ رکھنا چاہیے مگر کیا 6 مارچ جوکہ تقریبا پچھلی ایک صدی سے سرائیکی کلچر ڈے کے طور پر منایا جاتا رہا ہے حکومت اسے بھی سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے گی؟ باوجود اس کے کہ صوبہ بھر میں سرائیکی لوگ تعداد میں تقریبا چار کروڑ کے لگ بھگ ہیں او ر ان میں بلوچ بھی شامل ہیں ، ان میں خود وزیر اعلی بھی شامل ہیں اور کئی کابینہ ارکان بھی شامل ہیں۔تو کیا سرائیکی ثقافت کی ترویج کے لیے سرائیکی ثقافتی دن بھی سرکاری سطح پر منایا جائے گا یا صرف سوشل میڈیا پر مبارکبادیں ہی دی جائیں گی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد کامران کھاکھی کے کالمز
-
آدھا سچ، سیاست اور دھوکہ
جمعہ 15 اکتوبر 2021
-
الٹی ہو گئیں سب تدبیریں
ہفتہ 9 اکتوبر 2021
-
عوامی بجٹ اور حکومتی خوشخبریاں
ہفتہ 19 جون 2021
-
ہماری کوئی غلطی نہیں
بدھ 16 جون 2021
-
بدلا ہے خیبر پختونخواہ
بدھ 9 جون 2021
-
روک سکو تو روک لو۔۔!
ہفتہ 5 جون 2021
-
کوئی بھوکا نہ سوئے
ہفتہ 24 اپریل 2021
-
خدمت آپ کی دہلیز پر
جمعرات 22 اپریل 2021
محمد کامران کھاکھی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.