
آٹا ایٹم اور بجلی بم
ہفتہ 23 جنوری 2021

رائے ارشاد بھٹی
انسان کی تمام بدبختیوں نے نادانی اور ناحق کوشی کی کوکھ سے جنم لیا ہے جھگڑا بس یہ ہے کہ بعض مسخرے اس دھرتی پر سر کی بل چلنا چاہتے ہیں ہم نے انہیں ٹوکا اور اور برابر ٹوکتے رہیں گے اب قوم کے ہر فرد کا مطالبہ ہے کہ جو ارباب بست وکشاد ان مسخروں کو ملک وقوم پر مسلط کرتے آۓ ہیں اور حکومتیں بناتے اور گراتے آۓ ہیں انھیں ایک قدم پیچھے ہٹ کر اپنی ڈومین میں رہ کر کام کرنا چاہیے اور عوام کو اپنے نمائندے چننے کا پورا پورا حق دینا چاہیے ان ارباب بست وکشاد نے حال ہی میں جو مسخرہ سلیکٹ کرکے قوم پر مسلط کیا ہے اس کی نااہلی اور نا تجربہ کاری سے جہاں ملکی معیشت کا بھٹہ بیٹھ گیا ہے وہاں خارجہ پالیسی اور سفارتکاری پر بھی بڑا سوالیہ نشان لگا ہے ابھی چند دن پہلے ملائشیا میں پاکستانی ائیرلائن کا جہاز روک لیا گیا جس سے پاکستان کی پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی ہے اور بہترین سفارتکاری اور بے مثال دوستی کے گن گانے والوں کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوٹ گیا اداروں میں سیاسی اثرو اسوخ ختم کرنے اور اقربا پروری کو جڑ سے ختم کرنے کے دعویداروں نے جس طرح اپنے قول و فعل اور بیانیے کی نفی کی اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی اپنی نااہلی اور نا تجربہ کاری سے جس طرح آئی ایم ایف سے ان کی لاگو کردہ کڑی شرائط پر قرضےلیے گئے اور پھر کاروباری اور تاجرحضرات کے گرد نیب اور ایف بی آر کا گھیرا تنگ کیا گیا اس سے چلتی معیشت کا پہیہ جام ہو کر رہ گیا
عوام کو ریلیف دینے کی بجاۓ دو ماہ میں جس طرح پٹرولیم مصنوعات میں تیس سے پینتیس روپے کا آضافہ کیا گیا اور مہنگائی کے سونامی کو دعوت دی گئی اس سے بڑا عوام دشمنی کا ثبوت اور نہیں ہوسکتا اپنی جھوٹی انا کی تسکین کو دوام بخشنے کی خاطر قوم کے چار سے پانچ ارب روپے براڈ شیٹ کے مقدمے میں ہار دیئے گئے۔
(جاری ہے)
مہنگائی نے ان اڑھائی سالوں میں ستر سالہ ریکارڈ توڑ کر رکھ دیا ہے آئیہ روز ٹیکسوں کی بھرمار نے مزدوروں غریبوں کسانوں اور دہقانوں کیلئے سوکھی روٹی کا نوالہ بھی چلغوزہ بنا کر رکھ دیا ہے دال روٹی کے چکر اور بلوں کی بمباری نے عوام کی دور اور نذدیک کی نظر کمزور کر دی ہے دال کا قال کمال دکھانے لگا ہے جگہ جگہ غریبوں کی بستیوں گلی محلوں میں فاقوں کے ڈسپلے جاری ہیں غریب اور لاچار عوام فاقوں کی پلی بارگین کا فارمولہ پوچھ رہے ہیں آٹا ایٹم اور بجلی بم ڈیزی کٹر بموں کی طرح عوام کے سروں پر پھوڑے جارہے ہیں۔
دودھ کے قال سے نونہال بلک بلک اور سسک سسک کر مر رہے ہیں روز بروز پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کو پٹرول بطور پرفیوم استعمال کرنے پر مجبور کر دیا ہے زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتیں کئی گنا بڑھ گئی ہیں اور اگر اضافہ اسی طرح جاری رہا تو دوائی کی دوہائی دیتے دیتے عوام کے گلے خشک ہو جائیں گے اگر حالات کا ادراک نہ کیا گیا تو لوگ غدر کی حشر سامانیاں بھول جائیں گے ابھی تو لوگوں کے آنسو نکل رہے ہیں ازالہ نہ کیا گیا تو آنسو خشک اور پھر خون کے آنسوؤں کی نوبت آجاۓ گی جب خون کےآنسو آنا بھی ختم ہو گۓ تو پھر آنکھیں بنجر اور بے نور ہونے لگیں گی جب حالات اس نہج پر پہنچ جاتے ہیں تو پھر انسان بھوک اور افلاس کے ہاتھوں تنگ ہو کر اپنے بچوں کو بھون کر کھاجانےپر مجبور ہو جاتے ہیں اپنی کم سن بچیاں بیچنے پر مجبور ہوتے ہیں بھوک سے تنگ ہو کر اپنے معصوم بچوں کے گلے کاٹ دیتے ہیں اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر خود سوزیاں کر لیتے ہیں بچوں سمیت نہروں اور دریاؤں میں ڈوب کر خودکشیاں کرنے لگتے ہیں۔
حکمرانو۔۔! ڈرو اس دن سے جس دن غربت مہنگائی اور بھوک سے ستاۓ لوگوں کے ہاتھ آپ کے محلات ایوانوں اور گریبانوں تک پہنچ جائیں ڈرو اس دن سے جب بھوک سے بلبلاتے بچوں کی سسکیاں آسمان پر پہنچ جائیں اور اس کے عزاب اور ناراضگی سے سب کچھ ختم ہو جاۓ
یہ کٹھ پتلی تماشہ بننے اور بنانے کا کھیل ختم کریں عوام کے حقیقی نمائندے بن کر عوامی مسائل غربت بےروزگاری مہنگائی اور بے یقینی صورت حال پر توجہ دیں اور قوم وملک کو بہتر سے بہتر ریلیف مہیا کریں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
رائے ارشاد بھٹی کے کالمز
-
کامریڈ واحد بخش بھٹی
پیر 7 فروری 2022
-
ماڈل ٹاؤن سے ماڈل ٹاؤن تک
ہفتہ 9 اکتوبر 2021
-
عذاب کے گیارہ سو دن
ہفتہ 2 اکتوبر 2021
-
دستانوں والے ہاتھ
منگل 21 ستمبر 2021
-
لیہ کا دورہ بلاول بھٹو اور بدلتا سیاسی منظر
ہفتہ 18 ستمبر 2021
-
نظریاتی جیالے پھر اگنور
پیر 13 ستمبر 2021
-
افغانی سٹوڈنٹس اور ہماری قوم
بدھ 18 اگست 2021
-
جشن آزادی 14 اگست کو یا 15 اگست کو ؟
منگل 10 اگست 2021
رائے ارشاد بھٹی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.