پاکستان کب تک بھارتی منفی رویوں کو برداشت کرتا رہے گا

پیر 18 نومبر 2019

Riaz Ahmad Shaheen

ریاض احمد شاہین

9نومبر کو پوری قوم شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم ولادت منایا اسی روز پاکستان میں کرتار پورراہداری کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان نے کر کے بھارت سمیت دنیا بھر کے سکھوں کوبابا گرو نانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر اقلیتوں سے محب اور امن اور سہولتوں کا پیغام دیا اور اسی روزجمہوریت کے دعویدار بھارت سرکارکی سپریم کو ر ٹ نے بابری مسجد پر متعصب فیصلہ دیتے ہوئے ہندووٴں کو بابری مسجد پر مندر تعمیر کرنے کا حکم جاری کر دیا اس متعصب فیصلہ پر بھارت پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ایسے موقع پر جب پاکستان نے سکھوں کوبابا گرو نانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پردنیا کاسب سے بڑا گردورا اور ان کا مقدس مقام دیکھنے اور آنے جانے کی سہولتیں دیں دوسری طرف مودی سرکاری نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ہڑپ کرنے کا ڈرامہ رچا کر اقوم متحدہ کی قرارداد کو بھی رد کر کے اور5 10دنوں سے زائد آزادی کے متوالوں پر ظلم وستم اور انسانوں کے حقوق کی پائمالی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اقوام عالم بھی مودی سرکاری کے ہتھکنڈوں اور کاروائیوں سے با خبر ہے کشمیر کی چیخ وپکار اور آزادی کی جدوجہد سے اقوام متحدہ کو بھی پیغام مل رہا ہے بھارتی افواج کے درندگی اور انتہا کا تشدد اور کشمیریوں کو گھروں میں محصور اور جیلوں میں بند کرنے جمعہ المبارک کی نما ز مساجد میں نہ پڑھنے اور خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے علاج ومعالج سمیت تما م سہولیات سے محروم رکھنے کے واقعات بھی کشمیریوں کی آزادی کی تاریخ کو نہیں دبا سکے اور کشمیری جانوں کی پروا نہ کرتے ہوئے بھی پون صدی سے کشمیر کی آزادی کیلئے دن رات سر گرم عمل ہیں عالمی پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا بھی کشمیریوں پر بھارتی افواج کے ظلم وستم کو بھی پیش کرتا آ رہاہے جبکہ پاکستان ہر موڑ پرامن تنازعات کو ختم کرنے کے بھارت کو مذاکرت کی دعوت دیتا آ رہا ہے بھارت میں اقلیتو ں اور مسلمانوں کے ساتھ جو رویہ روا رکھا ہوا ہے وہ بھی عالمی قوتوں کے سامنے ہے جبکہ پاکستان اقلیتوں کو جس قدر تحفظ ان کو حقوق کی پاسداری اور محبت پیش کرتا آرہا ہے یہ اپنی مثال آپ ہے مثبت رویہ کے حامل پاکستان کو بھارت سے منفی رویوں کے ساتھ جواب ملتا آرہاہے پاکستان کب تک بھارتی منفی رویوں کو برداشت کرتا رہے گااور مسلمانوں پر ظلم وستم پر خاموش رہے گا بھارت پاکستان سے آٹھ گنا بڑا ملک مگر اس کو جان لینا چاہیے اس کا مد مقابل پاکستان بھی اٹیمی قوت اور دنیا کی مانی ہوئی افواج کا حامل ہے دو اٹیمی قوتوں کے درمیان تنازعات کا حل تو مذاکرات کے ذریعے ہی طے ہونا چاہیے جنگ کا راستہ تباہی کا پیغام ہو گا اس خطے پر عالمی قوتوں نے کیوں خاموشی اختیار کر رکھی ہے وزیر اعظم پاکستان اقوام متحدہ کے فورم پر بھی دنیا کی قوتوں کو پورے حقائق کے ساتھ واضح پیغام دے چکے ہیں یو این او کواس صورت حال پر فوری اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور خطے کو آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آنے سے پہلے ایسا کردار ادا کرنا چاہیے جس اقوام متحد کے قیام کا مقصد پورا ہوتا ہوا دیکھائی دے نہ کہ قراردادپر آج تک عمل نہ ہونا افسوس سے کم نہ ہے بھارت کی سپریم کورٹ نے بابری مسجد پر تعصب آمیز فیصلہ دے کر رام مندر کی تعمیر کا حکم دے کر بھارت پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کومجروح کیا ہے اور پاکستان نے سکھوں کی عبادت گردوارہ کی تعمیر کروا کر ان کو پاکستان آنے جانے اور گرونانگ کے مذہبی مقامات پر عبادت کرنے سہولتیں دی ہیں عالمی قوتوں کے لئے بھی یہ سوچنے کا مقام ہے ان کوبھارتی رویوں کا نوٹس لینا چاہیے پاک افواج کی جرات بہادری اور دشمن پر جھپٹنے پلٹنے پلٹ کر جھپٹنے اور دشمن کو پوری قوت کے ساتھ جواب دینے کے واقعات جو تاریخ رقم کی ہے بھارت سمیت دنیا عالم کے سامنے ہے افواج پاک اور بائیس کروڑعوام کا مورال بلند ہے جس کی وجہ پوری قوم افواج پاک کے ساتھ کھڑے ہیں افواج پاک کی ایک کال پر پوری قوم افواج کے ساتھ ہوتی ہے اور دشمن کی للکار پر منہ توڑ جواب دیتی آ رہی ہے ۔


ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :