عبرت ناک انجام سے بے خبر بھارت

جمعہ 7 فروری 2020

Riaz Ahmad Shaheen

ریاض احمد شاہین

 وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھارت کی للکارپربھارت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے بھارتی وزیر اعظم نے تاریخ نہیں پڑھی پاکستان پر حملہ اس کی آخری غلطی ہوگی مقبوضہ کشمیر سے کرفیوختم ہونے دیں وہاں ایک ہی نعرہ گونجے گا آزادی اور آزادی افواج پاکستان نے وہ جنگ جیتی جو بڑی افوج نہیں جیت سکیں جبکہ پاکستان کے آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر زکے اجلاس میں بھی بھارتی حکومت کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کی مذمت کی گئی اور کہا گیا بھارتی افواج کشمیریوں کو دبا نہیں سکتی افواج پاکستان بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی ۔

۔۔
پاکستان کی جانب سے یہ بھی وارننگ دی گئی ہے بھارت نے جنگ کا آغاز گیا تو جنگ کا اختتام ہم کریں گے افواج پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو پیغام دیا ہے پاکستان کے دفاع کیلئے افواج پاک بھر پور قوت سے لیس اور دلیری کے جذبہ سے سر شار ہے اس کے چپہ چپہ کی حفاظت اس کا فرض اولین ہے اور چوکس چو بند افواج پاکستان جا گ رہی ہے اور جاگتی رہے گی۔

(جاری ہے)

 دوسری طرف پوری قوم یکجا اور پاک فوج کے ساتھ ہے یوم پاکستان کے موقع پرپوری قوم نے اپنی افواج کی جنگی قوت اور جنگجووٴ ں کے مظاہروں پر ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہمیں ان پر فخر ہے پاک افواج نے ہمیشہ ملکی دفاع کیلئے جرات بہادری کی تاریخ رقم کی ہے اس کے باوجود پاکستان کا موقف ہمیشہ امن پسند رہا ہے اور دنیا پر ایک بار پھر یہ بات واضح ہوئی ہے پاکستان امن کا راستہ پر چل رہا ہے ایٹمی قوت اور جنگی قوت دنیا کی بہترین افواج اور قوم کا یکجا ہونے کے باوجود بھارت کو حکومت بار بار تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دیتی آرہی ہے اور علاقہ کے امن کو تباہی کی جانب نہیں لے جا نا چاہتی اور یہ بھی واشکاف الفاظ میں بھارت پر واضح کر چکی ہے اس پیش کش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جاہے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور کسی نے بھی میلی آنکھ دیکھی اس کو منہ کی کھانی پڑے گی ہمارا ہمسایہ بھارت مکار دشمن ہے اس کے قول وفعل سے بھی پاکستان اچھی طرح واقف ہے اس پر جنگی جنون چھایا ہوا ہے ایک بڑا ملک ہونے اور جمہوریت کا دعویدار بھارت نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھانے اور قتل و غارت کی انتہا کر رکھی ہے مگر اس کے برعکس پاکستان میں جس قدر اقلیتوں کو تحفظ ہے ۔

عالمی دنیا کا فرض ہے بھارت سے اس کی روک تھام کرائے مگر ایسا دیکھائی نہیں دے رہا پاکستان کی حکومت یہ بھی واضح کر چکی ہے کشمیر مسئلہ کو اقوام متحد ہ کی قرارداد کے مطابق حل کرایا جائے بڑی قوتوں کو بھی اس جانب اپنا کردار ادا کرنا چاہے جنگی جنون رکھنے والے بھارت کا عمل دیکھ کر بھارت کو جمہوریت کش ہی کہنا چاہیے مگر تاریخ کو پلٹ کر دیکھیں تو آ زادی کی تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا بڑی سے بڑی قوت بھی محکوم لوگوں کو آ زاد ہونے سے نہیں روک سکتی جنگی جنون رکھنے والی جمہوریت کا ڈھندورا پیٹنے والی بھارت کو اپنے عوام کی حالت بدلنے کی فکر کرنی چاہیے جنگ اصل میں تباہی کا نام ہے اور کسی بھی ایسی حرکت پر ایشیا کا امن تباہ ہو جائے گا اور پاکستان کسی بھی حملہ کے جواب میں بھر انداز میں جواب دینے سے ہر گز گریز نہیں کرے گا پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا مقصد اپنے خلاف جارحانہ عزائم رکھنے والی طاقتوں کی حوصلہ شکنی کرکے جنگ کے خدشات کو روکنا اور امن کو یقینی بنانا ہے افواج پاکستان اعلے صلا حیتوں اور مہارت کا ایک بار پھر یوم پاکستان پر مظاہرہ نے دنیا میں جہاں امن کا پیغام دیا ہے وہاں اپنی مہارت جرات کا بھی پیغام دیا ہے کسی بھی جارحیت پر دندان شکن جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اور دن رات پاکستان کی بری فضائی بحری سر حدوں کی نگرانی پر مامور ہے اور متحرک ہونے کے ساتھ ساتھ جنگجو تر بیت کو بھی جاری رکھے ہوئے ہے ۔

دوسری جانب پاکستان ایک ابھرتی معاشی قوت اپنے عوام کی حالت بدلنے کی جانب رواں دواں ہے بھارت کی قیادت کی یہ تنگ نظری ہوگی وہ پاکستان کی جانب سے امن کے پیغام اور مذاکرات کی پیش کش کو ہمیشہ کی طر ح نظر انداز کرے اور ہٹ دھرمی کرے اور پاکستان سے ٹکراوٴ کی جانب بڑھے یہ اس کیلئے بھارتی عوام جو کہ غربت سے دوچار ہے عوام کو آگ کی بھٹی میں پھینکنے کے مترادف ہو گا بھارت کو اس خطے میں کشیدگی ک فضا قائم کرنے سے کچھ بھی نہیں ملے گا بھارت کیلئے اسی میں بہتری ہے پاکستان سے اپنے تمام تنازعات مذاکرات سے طے کرے اور اپنے عوام کی حالت سنوارنے کی فکر کرے مگر نفرت کا پرچار کرنے والے بھارت سے امن کی امید نہیں کی جا سکتی مگر اس کی غلط فہمی ہو گی اور جنگ کی صورت میں اس کو منہ کی کھانی پڑے گی افواج پاک اور بائیس کروڑ عوام جو جذبہ رکھتے ہیں وہ جذبہ بھارت کے پاس نہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :