
- مرکزی صفحہ
- اردو کالم
- کالم نگار
- صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی
- پلوامہ واقعہ کے سوالوں کاجواب ۔۔مودی سرکار کی پاکستان کے ہاتھوں شامت
پلوامہ واقعہ کے سوالوں کاجواب ۔۔مودی سرکار کی پاکستان کے ہاتھوں شامت
جمعہ 12 اپریل 2019

صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی
سینٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے کشمیر مخالف منشور پر بی جے پی اور بھارتی وزیر اعظم مودی کیخلاف قرارداد متفقہ منظور کرلی جس میں کہاگیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمہ کا اعلان قابل مذمت ہے۔
(جاری ہے)
پاکستان دوحہ میں امریکہ طالبان مذاکرات کا حصہ نہیں ہو گا۔ بھارت سے پلوامہ حملے سے متعلق قابل عمل معلومات مانگ لی ہیں۔ نئے سوالات بھارتی ہائی کمشن کے حوالے کئے ہیں۔ بھارت نے جارحیت کی تو پہلے جیسا جواب ملے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات چاہتا ہے‘ مگر اسے پاکستان کی کمزوری نہیں سمجھنا چاہئے۔بی جے پی کے منشور میں کشمیر سے متعلق نکتے کو پاکستان مسترد کرتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جارحیت اور نہتے شہریوں پر ظلم و ستم کا عالمی برادری نوٹس لے۔ پلوامہ حملے سے متعلق پاکستان کے پہلے 8 سوالوں کے جواب نہ دینے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آلو والیا کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پلوامہ حملے سے متعلق بھارت کی جانب سے بھیجے گئے ڈوزیئر میں کالعدم تنظیموں کے جن کارندوں کا ذکر کیا گیا تھا پاکستان نے ان کو گرفتار کیا بھارت نے ڈوزیئر پر پاکستان کے سوالوں کے جوابات نہیں دیئے۔ جس پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آلو والیا کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے وضاحت طلب کی کہ بھارت نے ڈوزیئر پر پاکستان کے سوالوں کے جواب کیوں نہ دیئے بھارت پلوامہ معاملے پر آٹھ سوالوں کے جواب دے اور بتائے کہ کالعد جیش محمد کا مبینہ ترجمان محمد حسن کون ہے مبینہ ترجمان کی تمام متعلقہ تفصیلات فراہم کی جائیں ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ نے بھارت سے کالعدم جیش محمد کے مبینہ ترجمان محمد حسن کا مبینہ ریکارڈ طلب کر لیا ہے اور مبینہ ترجمان کے واٹس ایپ نمبر کی تفصیلات بھی مانگی ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ بھارت قابل عمل شواہد فراہم کرے ہم تعاون کیلئے تیار ہیں۔ بھارت کالعدم جیش محمد کے مبینہ ترجمان کی تفصیلات فراہم کرے۔ تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جہاں پرانہیں تھمائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے ڈوزیئر پر پاکستان کے سوالوں کے جوابات کیوں نہیں دیئے۔ بھارت پاکستان کے 8 سوالوں کے جواب دے۔ بھارت جواب دے کہ کالعدم جیش محمد کا مبینہ ترجمان محمد حسن کون ہے اور اس کی متعلقہ تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔ مبینہ ترجمان کے سم کارڈ کا ریکارڈ‘ وائس ایپ کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔بھارت کو سی پیک ہضم نہیں ہورہا اب وہ پاکستان کے خلاف ہر طرح کی جارحیت کرنے کی سوچ رہا ہے۔ پاکستان کے خلاف امریہ اور اسرائیل بھارت کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔ لیکن اللہ و اکبر کا نعرہ لگانے والیپاک فوج کا مقابلہ کرنا مودی سرکار کے بس میں نہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی کے کالمز
-
کشمیریوں کی کلسٹر بموں سے نسل کشی
پیر 5 اگست 2019
-
ٹیکس کا بگڑا ہوا نظام اور ایمنسٹی سکیم کے اہداف کے حصول میں مشکلات
جمعرات 13 جون 2019
-
گرفتاریوں کا موسم۔۔۔کیا ملک کی تقدیر بدلنے کا وقت
بدھ 12 جون 2019
-
اشرافیہ کی آنکھ مچولی،بے چاری عوام
ہفتہ 4 مئی 2019
-
مولانا عبد الستار خان نیازی۔۔۔ لاؤں کہاں سے تجھ سا ڈھونڈ کر
منگل 30 اپریل 2019
-
پاکستانی معیشت پر آسیب کا سایہ۔۔۔۔ عالمی اداروں کی رپورٹ۔۔۔حقائق کیا ہیں
جمعرات 18 اپریل 2019
-
پاکستانی عوام آئی ایم ایف کے چنگل میں ۔۔۔۔۔ حقائق کیاہیں
ہفتہ 13 اپریل 2019
-
پلوامہ واقعہ کے سوالوں کاجواب ۔۔مودی سرکار کی پاکستان کے ہاتھوں شامت
جمعہ 12 اپریل 2019
صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.