Live Updates

نوازشریف،مریم نواز‘کیپٹن(ر)صفدر کیخلاف عدالتی فیصلہ پر ہٹیاں بالا میں ان کے حق میں مظاہرے وریلی کا انعقاد

ہفتہ 7 جولائی 2018 16:25

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم پاکستان وقائد مسلم لیگ(ن)میاں نوازشریف،مریم نوازشریف ،کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف عدالتی فیصلہ پر ضلعی ہیڈکواٹر ہٹیاں بالا میں ان کے حق میں مظاہرے وریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں یوتھ ونگ،ایم ایس ایف (این)وعوام علاقہ ہٹیاں بالا کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء ریلی نے شاہراہ سری نگر بند کرکے احتجاجی دھرنا دیا اور میاں نوازشریف کے حق میں نعرہ بازی کی گئی ،اس دوران ٹریفک اور بازار بند رہا مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ(ن)ضلع ہٹیاں بالا وایڈمنسٹڑیٹر فریدخان،مسلم لیگ(ن)کے مرکزی راہنماء سردار سعیدظفرعباسی،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ قاضی شمیم اعوان،مرکزی جائنٹ سیکرٹری عجائب ہمدانی،کیپٹن (ر)عبدالودوداعوان،سیدتصویر نقوی،نائب صدر مسلم لیگ(ن)جہلم ویلی طارق محمودقریشی،ساجد سعید،سرداروقارہدایت گجر،قاضی وصام اعوان نے کہا کہ نواز شریف ایک مخلص اور محب وطن انسان ہے چار سال کام کرنے کی اتنی بڑی سزا اسکے ساتھ زیادتی ہے میاں نواز شریف نے چار برسوں میں اتنا کام کیا جتنا چالیس برسوں میں نہیں ہواتھا‘ وفاقی حکومت نے کراچی میں امن بھی قائم کیا‘ کراچی میں 2013ء میں روزانہ ٹارگٹ کلنگ ہوتی تھی‘ تاجروں کو بھتے کی پرچیاں ملتی تھیں‘ شہر ہفتہ ہفتہ بند رہتا تھا اور صنعت کار‘ بزنس مین اور تاجر دبئی شفٹ ہو رہے تھے‘نواز شریف نے آ کر کراچی میں امن قائم کر دیا‘میاں نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بھی حل کرا دیا،چار برسوں میں نیشنل گرڈ میں دس ہزار میگا واٹ بجلی لے آئے‘ یہ قطر سے ایل این جی بھی لے آئے،میاں نواز شریف نے سی پیک بھی شروع کرا دیایہ اسٹاک ایکسچینج کو بھی 19 ہزار سے 53 ہزار پوائنٹس تک لے گئے‘ ملکی معیشت بھی بہتر ہو گئی‘ ملک میں سڑکیں‘ پل اور موٹروے بھی بننے لگے‘ میاں شہباز شریف نے پنجاب کی حالت بدل دی‘ میٹرو ہو‘ اورنج لائین ٹرین ہو‘ ہائی ویز ہوں یا پھر انڈر پاسز ہوں آپ کو بہرحال ن لیگ کو کریڈٹ دینا ہو گا‘ آپ کو ماننا پڑے گا۔

(جاری ہے)

آج پنجاب باقی تینوں صوبوں سے آگے ہے لیکن لوگ بجلی‘ گیس‘ اورنج لائین ٹرین اور میٹروز کا کریڈٹ بھی نواز شریف جاتا ہے عمران خان نے کے پی کے میں کسی میٹرو‘ کسی اورنج لائن ٹرین‘ کسی اوور ہیڈ اور کسی موٹر وے پر رقم ضائع نہیںکی لیکن اس کے باوجود پورے صوبے میں دل اور بچوں کے امراض کا کوئی اسپتال نہیںپورے صوبے کے بچے علاج کے لیے لاہور اور دل کے مریض اسلام آباد اور راولپنڈی آتے ہیںسندھ حکومت نے آج تک کراچی کا کچرہ صاف نہیں کر سکی ۔۔۔۔۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات