
کرپشن کیخلاف قومی مہم رنگ لائی،
انتخابات میں 100سے زائد کرپٹ سیاستدانوں کو عوام نے مسترد کردیا کرپشن کی بنیاد پر شکست کھانے والوں میں یوسف گیلانی کا پورا ٹبر،شاہد خاقان عباسی،خواجہ سعد رفیق،مخدوم شہاب الدین،سائرہ افضل تارڑ،فردوس عاشق اعوان،سعود مجید،لیاقت جتوئی،طارق فضل چوہدری،سردار آصف،انجم عقیل،نوریز شکور،اکرم درانی،مولانا فضل الرحمان،امیر مقام،اسفندیارولی شامل
منگل 31 جولائی 2018 16:20

(جاری ہے)
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے پورے ٹبر پر کرپشن کے الزامات ہیں جبکہ عوام نے انہیں بری طرح شکست دی ہے،ان کے بیٹے عبدالقادر گیلانی،علی موسی گیلانی ایفیڈرین سکینڈل میں ملوث تھے،تینوں باپ بیٹے ہارے ہیں ۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر اربوں روپے لوٹنے کے الزامات ہیں عوام نے انہیں بھی شکست فاش دی ہے اور یہ دونوں حلقوں سے ناکام ہوئے ہیں۔امیر مقام پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں عوام نے انہیں بھی مسترد کردیا ہے۔شہبازشریف،حمزہ شہباز،رانا مشہور،ثناء اللہ کرپٹ ہونے کے باوجود کامیاب ہوئے ہیں۔راولپنڈی کے قبضہ مافیا ملک ابرار کو عوام نے مسترد کیا ہے ۔اے این پی کے اسفندیارولی پر کرپشن کے ذریعے بیرون ملک جائیدادیں بنانے کا الزام ہے،عوام نے انہیں بری طرح شکست دی ہے۔طارق فضل چوہدری 9ارب کی کرپشن الزامات کے نتیجے میں بری طرح شکست سے دوچار ہوئے ہیں۔اکرم درانی کو کرپشن کی نانی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے وہ بھی مسترد ہوئے ہیں۔غلام احمد بلور نے بطور وزیر ریلوے بھاری کرپشن کی ہے وہ بھی ناکام ہوئے ہیں۔سردار شاہ جہاں کے والد کے بطور وزیر مذہبی امور کرپشن کے الزامات تھے عوام نے انہیں بھی مسترد کردیاہے۔انجم عقیل پر9ارب کی کرپشن کا الزام تھا ہار گئے ہیں۔فیض ٹمن پر عورت سے زیادتی کا مقدمہ ہے عوام نے انہیں بھی مسترد کیا ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کرپشن میں مشہور ہیں اب ہار کھا چکی ہیں۔طلال چوہدری کرپشن میں مشہورہیں جبکہ سردار آصف احمد علی پر بھاری کرپشن کے الزامات تھے وہ بھی مسترد ہوگئے ہیں۔مخدوم شہاب الدین ایفیڈرین سکینڈل کے ملزم ہیں اعجاز جاکھرانی پر نیب کرپشن کی تحقیقات کرنے میں مصروف ہے،لیاقت جتوئی پر کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں۔عابد شیرعلی پربھی کرپشن کے الزامات ہیں ۔سائرہ افضل تارڑ پر بھی کرپشن کے مقدمات ہیں،شیرعلی گورچائی بھی کرپشن کے ان داتاہیں،سعود مجید بھی3 ارب کرپشن سکینڈل کے ملزم ہیں،دانیال چوہدری کا پورا خاندان کرپشن الزامات کی زد میں رہا تھا جبکہ طلال چوہدری نے بھی کرپشن سے خوب مال کمایا ہے۔کرپشن سے ہارنے والوں میں عبدالحکیم بلوچ،رؤف صدیقی،فاروق ستار،چنگیز خان جمالی،قمرالزمان کائرہ،غلام عباس،طارق انیس ،کرپشن کے بادشاہ منظور وٹو،نادیہ عزیز،عبیداللہ شادی خیل،اکرم انصاری کو عوام نے مسترد کیا ہے،بس ہاکری سے زندگی شروع کرنے والے شیخ وقاص کا ارب پتی خاندان بھی کرپشن میں ثانی نہیں رکھتا۔پرویز الٰہی نے شیخ اکرم کی ٹیکس چوری،کرپشن بارے مقدمہ سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا اس خاندان کے سربراہ شیخ نواز بس یاکری سے زندگی کی ابتداء کی تھی اب یہ خاندان ارب پتی ہے جس کی وجہ کرپشن ہے اب عوام نے انہیں بری طرح شکست فاش دی ہے۔نوریز شکور بطور وزیر پٹرولیم کرپشن سے مالی نمایا تھا عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے۔تہمینہ دولتانہ،رانا قاسم نون،علیم خان،رانا افضل سابق وزیر مملکت قبضہ گروپ کے نام کے مشہور ہیں شکست کھا چکے ہیں۔فیصل صالح حیات پر بھی کرپشن کے الزامات لگتے رہے ہیں تاہم وہ بھی کامیاب نہیں ہوسکے۔خواجہ سعد رفیق پر اربوں کی کرپشن کے الزامات ہیں وہ بھی ہار گئے ہیں۔کرپشن کے خلاف مہم کا آغاز20سال قبل عمران خان نے کیا تھا اور عوام کو کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف ابھارا تھا ان کی20سالہ جدوجہد رنگ لائی ہے اور اب کرپٹ سیاستدان کو عوام نے مسترد کردیا ہے،آئندہ بھی کرپٹ سیاستدانوں کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے تاہم سندھ کی عوام میں ابھی تک کرپشن کی بنیاد پر ووٹ دینے کا شعور نہیں ہے اسلئے سندھ سے کرپشن میں ملوث خورشید شاہ،نوید قمر،زرداری کے علاوہ درجنوں کرپٹ سیاستدان کامیاب ہوئے ہیں لیکن کرپشن کیخلاف مہم اس زوروشور سے جاری رہی تو مزید بہتر نتائج آسکتے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان پر6 ہزار کنال کے علاوہ اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ، خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع میں سائرن سسٹم نصب
-
وزیر اعظم نے بھارت کے بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز رویے کو انتہائی مایوس کن اور تشویشناک قرار دے دیا
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی سیکریٹری جنرل ایگزیکٹو کونسل دبئی سے ملاقات،
-
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان
-
وفاقی حکومت کا موجودہ سکیورٹی صورتحال میں بڑا فیصلہ
-
وزیر اعظم سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ
-
آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، عمران خان کو بھی اس میں مدعو کریں
-
امدادی کٹوتیوں سے لاکھوں ہلاکتیں واقع ہونے کا خدشہ، ٹام فلیچر
-
افغانستان کی 75 فیصد آبادی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم، یو این ڈی پی
-
جنگ کا آغاز ہماری طرف سے نہیں ہوگا لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور ردعمل دیں گے
-
مجھے اور میری اہلیہ کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر قید میں رکھا گیا ہے
-
عدالتوں کو مفلوج کر دیا گیا،کورٹ پیکنگ کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.