Live Updates

پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کی 15 ویں قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

نومنتخب قومی اسمبلی کے ارکان کی حلف برداری کے بعد نومنتخب جمہوری حکومت کو اقتدار کی منتقلی کا پہلا مرحلہ مکمل تقریب میں سابق صدر آصف علی زرداری، عمران خان، شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، راجہ پرویز اشرف، شیخ رشید احمد، مولانا ڈاکٹر اسد محمود سمیت پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ مجلس عمل، ایم کیو ایم پاکستان، دیگر جماعتوں اور آزاد ارکان نے حلف اٹھایا

پیر 13 اگست 2018 15:30

7 اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کی 15 ویں قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ہے۔ نومنتخب قومی اسمبلی کے ارکان کی حلف برداری کے بعد نومنتخب جمہوری حکومت کو اقتدار کی منتقلی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ آئندہ دو مراحل میں نئے قائد ایوان، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد نومنتخب جمہوری حکومت کو اقتدار کی منتقلی کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔

پیر کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نومنتخب ارکان قومی اسمبلی سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سابق صدر آصف علی زرداری، عمران خان، شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، راجہ پرویز اشرف، شیخ رشید احمد، مولانا ڈاکٹر اسد محمود سمیت پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ مجلس عمل، ایم کیو ایم پاکستان سمیت دیگر جماعتوں اور آزاد ارکان نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

(جاری ہے)

ایوان میں ارکان کو حروف تہجی کے اعتبار سے جبکہ تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان اور اہم شخصیات کو صف اول میں نشستیں فراہم کی گئیں۔ رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حروف تہجی کے اعتبار سے باری باری تمام ارکان کو رول آف ممبرز پر دستخط کرنے کے لئے بلایا۔ سب سے پہلے سپیکر نے سابق صدر آصف علی زرداری کو رول آف ممبرز پر دستخط کرنے کے لئے دعوت دی۔

حلف اٹھانے والوں میں آصف علی زرداری، آغا حسن بلوچ، آفتاب جہانگیر، آفتاب شعبان میرانی، آفرین خان، سید ابرار علی شاہ، احسان الحق باجوہ، احسان الرحمان مزاری، احسان الله ریکی، احسن اقبال چوہدری، احمد حسین دیہڑ، میاں احمد رضا مانیکا، رانا ارادت شریف خان، مہر ارشاد احمد خان، چوہدری ارمغان سبحانی، اسامہ قادری، اسد عمر، اسد قیصر، اسد محمود، اظہر قیوم ناہرہ، اعجاز احمد شاہ، نوابزادہ افتخار احمد خان بابر، سید افتخار الحسن، چوہدری افتخار نذیر، اقبال محمد علی خان، امتیاز احمد چوہدری، امجد علی خان، امیر حیدر اعظم خان، سید امین الحق، انور تاج، اورنگزیب خان کھچی، سردار ایاز صادق، سید ایاز علی شاہ شیرازی، مخدوم زادہ سید باسط حسین سلطان، بلاول بھٹو زرداری، راجہ پرویز اشرف، پرویز خٹک، تاشفین صفدر، رانا تنویر حسین، مسز ثمینہ مطلوب، رانا ثناء الله خان، مسز ثوبیہ کمال خان، چوہدری جاوید اقبال، سید جاوید حسنین، سید جاوید علی شاہ جیلانی، میاں جاوید لطیف، حنا جمشید تھامس، جمیل احمد خان، مخدوم جمیل الزمان، جنید اکبر، جواد حسین، جواد الظفر، جیمس اقبال، جے پرکاش، چوہدری حسین الٰہی، سید حسین طارق، حنا ربانی کھر، حیدر علی خان، خالد احمد خان لنڈ، خالد حسین مگسی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، میر خان محمد جمالی، انجینئر خرم دستگیر خان، خرم شہزاد، راجہ خرم شہزاد نواز، مخدوم خسرو بختیار، خورشید احمد جونیجو، سید خورشید احمد شاہ، خیال الزمان اورکزئی، ڈاکٹر درشن، ذوالفقار احمد، ذوالفقار بچانی، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی، ذوالفقار علی بیہن، ذوالفقار علی خان، مسز رخسانہ نوید، راحت امان الله بھٹی، شیخ رشید احمد، ملک رشید احمد خان، رضا ربانی کھر، رضا نصر الله، سید رفیع الله، رفیق احمد جمالی، رمیش کمار ونکوانی، رمیش لال، مسز روبینہ جمیل، مسز روبینہ عرفان، شیخ روحیل اصغر، روشن دین جونیجو، مسز رومینہ خورشید عالم، راجہ ریاض احمد، چوہدری ریاض الحق، میاں ریاض حسین پیرزادہ، سردار ریاض محمود خان مزاری، مسز زبیدہ جلال، مسرت آصف خواجہ، مسز زرتاج گل، زہرہ ودود فاطمی، زیب جعفر، مخدوم زین حسین قریشی، ساجد حسین طوری، ساجد خان، ساجد مہدی، ساجدہ حسین، سائرہ بانو، سعد وسیم شیخ، سکندر علی، سلیم الرحمان، مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی، سیف الرحمان، سیما محی الدین جمیلی، ڈاکٹر سبین عبدالرحمان بخاری، مسز شزہ فاطمہ خواجہ، ڈاکٹر شازیہ صوابیہ سومرو، شازیہ مری، شاندانہ گلزار خان، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، مخدوم شاہ محمود قریشی، شاہد احمد، مسز شاہدہ اختر علی، شاہدہ رحمانی، شائستہ پرویز ملک، شفقت محمود، شگفتہ جمانی، شمس النساء، شمیم آراء پنہور، رانا شمیم احمد خان، شہریار آفریدی، شہناز نسیم بلوچ، شہنیلا روتھ، شوکت علی، شوکت علی بھٹی، شیر اکبر خان، شیر علی ارباب، شیراز محمود، ڈاکٹر شیریں مزاری، صابر حسین، صالح محمد، صائمہ ندیم، صاحبزادہ صبغت الله، صداقت علی خان، صلاح الدین، پیر صلاح الدین، سردار طالب حسن نکئی، طارق بشیر چیمہ، طاہر اقبال، طاہر صادق، طاہرہ اورنگزیب، طاہرہ بخاری، ظل ھما، ظہور حسین قریشی، عابد حسین بھہیو، چوہدری عابد رضا، ڈاکٹر عارف الرحمان علوی، عالم داد لالیکا، عالیہ حمزہ ملک، مسز عالیہ کامران، ارباب عامر ایوب، عامر حسین (عامر لیاقت حسین)، عامر طلال خان، میر عامر علی مگسی، عامر محمود کیانی، مسز عائشہ رجب علی، مسز عائشہ غوث پاشا، عباد الله خان، عبدالرحمان خان کانجو، جام عبدالکریم بجار، عبدالمجید خان، مولانا عبدالواسع، مولانا عبدالاکبر چترالی، عبدالشکور، عبدالشکور شاد، عبدالقادر پٹیل، عثمان ابراہیم، انجینئر عثمان خان ترکئی، عرفان علی لغاری، مولوی عصمت الله، مسز عصمہ عتیق، عطاء الله، عظمیٰ ریاض، علی امین خان (گنڈا پور)، علی پرویز ملک، علی حیدر زیدی، علی خان جدون، علی ظاہر، انجینئر علی محمد، علی محمد خان مہر، علی نواز شاہ، عمر اسلم خان، عمر ایوب خان، عمران احمد خان نیازی، سید عمران احمد شاہ، ڈاکٹر عمران خٹک، عندلیب عباس، مسز غزالہ کیفی، غلام بی بی بھروانہ، غلام سرور خان، غلام علی تالپور، مہر غلام محمد لالی، سید غلام مصطفیٰ شاہ، غوث بخش خان مہر، سید فخر امام، چوہدری فرخ الطاف، فرخ حبیب، مسز فرخ خان، پیر سید فضل علی شاہ جیلانی، فضل محمد خان، چوہدری فقیر احمد، فہیم خان، فواد احمد چوہدری، فوزیہ بہرام، شیخ فیاض الدین، سید فیض الحسن، فیض الله، قیصر احمد شیخ، ملک کرامت علی، کرن عمران ڈار، کشور زہرہ، کمال الدین، کنول جوزف، کیسو مل، گلزار خان، گل ظفر خان، لال چند، مسز مائرہ حمید، رانا مبشر اقبال، سید مبین احمد، مجاہد علی، محبوب شاہ، محسن جاوید، محسن شاہنواز رانجھا، خواجہ محمد آصف، محمد ابراہیم خان، رائو محمد اجمل خان، ملک محمد احسان الحق ٹوانہ، سردار محمد اختر مینگل، رانا محمد اسحاق، سردار محمد اسرار ترین، محمد اسلم بھوتانی، محمد اسلم خان، چوہدری محمد اشرف، ڈاکٹر محمد افضل خان، ڈاکٹر محمد افضل کھوکھر، محمد اقبال خان، محمد اکرم، سردار محمد امجد فاروق خان کھوسہ، صاحبزادہ محمد امیر سطان، محمد انور، چوہدری محمد برجیس طاہر، محمد بشیر خان، محمد پرویز ملک، ثناء الله خان مستی خیل، سردار محمد جعفر خان لغاری، محمد جمال الدین، محمد جنید انوار چوہدری، چوہدری محمد حماد اظہر، محمد خان ڈاہا، سردار محمد خان لغاری، محمد ریاض خان فتیانہ، محمد ریاض ملک، محمد سجاد، محمد شبیر علی، میاں محمد شفیق، چوہدری محمد شہباز بابر، میاں محمد شہباز شریف، چوہدری محمد عاصم نذیر، عامر ڈوگر، عرفان ڈوگر، محمد علی، محمد فاروق اعظم ملک، محمد فیصل واڈا، محمد قاسم خان سوری، رانا محمد قاسم نون، صاحبزادہ محمد محبوب سلطان، رائے محمد کھرل، میاں محمد معین وٹو، محمد میاں سومرو، محمد مجید ہارون، محمد نواز خان، محمد ہاشم، محمد یعقوب شیخ، نواب محمد یوسف تالپور، محمود بشیر ورک، سید محمود شاہ، ڈاکٹر مختار احمد ملک، مراد سعید، مرتضیٰ محمود، مرتضیٰ جاوید عباسی، مریم اورنگزیب، مسرت رفیق مہیسر، سید مصطفیٰ محمود، ملکہ علی بخاری، منزہ حسن، میر منور علی تالپور، منورہ بی بی بلوچ، منیر خان اورکزئی، ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو، مہناز اکبر عزیز، مہیش کمار ملانی، ناز بلوچ، ناصر اقبال بوسال، ناصر خان، ڈاکٹر نثار احمد چیمہ، میاں نجیب الدین اویسی، ندیم عباسہ ربیرہ، نزہت پٹھان، سردار نصرالله دریشک، نصرت واحد، نعمان اسلام شیخ، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، نفیسہ عنایت الله خٹک، ملک نواب شیر وسیر، چوہدری نور الحسن تنویر، نور الحق قادری، نور عالم خان، میر نور محمد شاہ جیلانی، مسز نورین فاروق خان، ڈاکٹر نوشین حامد، نوید عامر، سید نوید قمر، ملک نیاز احمد، مسز وجیہہ اکرم، وحید عالم خان اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا شامل ہیں۔

ایوان میں حلف برداری کی تقریب کے موقع پر ارکان میں قومی جوش و جذبہ کے مناظر دیکھنے میں آئے۔ تمام جماعتوں کے ارکان آپس میں ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے رہے اور گلے ملتے رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خصوصی طور پر ایوان میں آمد پر اپنی نشست سے اٹھ کر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے مصافحہ کیا۔ دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے متعدد ارکان نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ان کی نشست پر آ کر مصافحہ کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات