
مسلم لیگ(ن)قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کے خلاف کارروائی سے گریز کرے، خورشید شاہ
اصل نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نہیں ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکریٹری احد چیمہ ہیں،نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے چینل تبدیل کرلیا ہے ،وہ ہمارے وزیراعلیٰ نہیں ہیں، گفتگو
ہفتہ 23 ستمبر 2023 20:20
(جاری ہے)
گزشتہ روز نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویو میں خورشید شاہ سے جب نواز شریف کے اس بیان کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی جانب سے دونوں سابق فوجی سربراہان کے خلاف کارروائی کو عملی جامہ پہنانا بہت مشکل لگ رہا ہے۔
خورشید شاہ نے مرحوم فوجی آمر پرویز مشرف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کیا کسی نے اس شخص کو چھوا جس کو آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت سزا سنائی گئی بعد میں انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور دبئی منتقل کر دیا گیا۔انہوں نے مسلم لیگ(ن)کو مشورہ دیا کہ وہ تنازعات میں الجھنے سے گریز کرے کیونکہ سیاستدان اکثر خود کو ایسے حالات میں الجھا لیتے ہیں۔انہوں نے منصفانہ انتخابات کی ضمانت، بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے، میثاق جمہوریت کی پاسداری اور اچھے طرز حکمرانی کی روایات قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی زیر قیادت سابق حکمران اتحاد میں شامل ہونے کے لیے دبا ئوڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر ہم نے تجویز کیا کہ ہم سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیں گے البتہ اس کے بعد حکومت میں شامل نہیں ہوں گے لیکن ہمیں اس وقت کی اپوزیشن کی طرف سے بتایا گیا کہ اگر ہم حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے تو وہ تحریک عدم اعتماد نہیں لائیں گے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے مسلم لیگ(ن)سے انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرنے کے حوالے سے خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کی پارٹی سے وابستہ کچھ لوگ موجودہ نگراں حکومت کا حصہ ہیں، اسی لیے ہم نے ان سے یہ مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اصل نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکریٹری احد چیمہ ہیں، جو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن چلاتا ہے وہی وزیراعظم ہوتا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ شہباز شریف اور راجا ریاض کے بیچ میں نگران وزیراعظم کے معاملے پر میچ فکس تھا، دونوں کو پرچی دی گئی تھی اور انہوں نے ناموں کا اعلان کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے چینل تبدیل کرلیا ہے اور اب وہ ہمارے وزیراعلیٰ نہیں ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
-
بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا
-
نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.