
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرتا جا رہا ہے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
اتوار 6 اپریل 2025 00:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ چوہدری ارمغان سبحانی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں اور نہ صرف اپنے سیالکوٹ بلکہ پورے ملک کے لیے ممدو معاون ثابت ہوں تاکہ ملک آگے بڑھے اور مجھے یہ قوی امید ہے کہ چوہدری ارمغان سبحانی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے اپنے بزرگوں کے نام کو مذید روشن کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج سے تین چار سال پہلے پاکستان ایسے دوراہے پہ تھا کہ پاکستان کے دیوالیہ ہو جانے کی باتیں ہو رہی تھیں، لوگ پاکستان کو سری لنکا سے تشبیہ دے رہے تھے، ہر طرف کھنڈرات کے منظر تھے لیکن ہم نے اللہ کا نام لیکر ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالی اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں دن رات محنت شروع کی جس کے نتیجے میں اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والوں نے اب ایک دوسرے کو چور چور کہنا شروع کر دیا ہے اور وہ دن دور نہیں جب یہ ایک دوسرے کے دست و گریبان بھی ہوں گے کیونکہ یہ سب چور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اتحادی حکومت کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف کی حکومت میں بہت مشکلات دیکھیں لیکن ہمت نہیں ہاری اور دن رات ملک و قوم کے استحکام کے لیے کوششیں کرتے رہے جو ابھی بھی جاری ہیں اور پُرعزم ہیں کہ بہت جلد ملک کو اندھیروں سے نکالنے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی حکومت کی کوششوں کا ہی نتیجہ ہے کہ شرح سود 22 فیصد سے 12 فیصد تک آ گئی ہے، ملک میں بجلی سستی ہو رہی ہے جو حقیقت میں اللہ کی رحمتیں ہیں اور معجزے ہیں جس پر ہم اپنے رب العزت کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی اسٹاک مارکیٹ کل کریش ہو گئی جبکہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ اوپر جا رہی ہے جو انتہائی خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ پاکستان میں بجلی سستی ہو جائے گی لیکن وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دن رات محنت کر کے اس بات کو یقینی بنایا اور سچ کر دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب سیالکوٹ کے باسیوں کو اپنے ضلع کی شکل تبدیل ہوتی نظر آئے گی، سیالکوٹ سے کھاریاں موٹر وے جون میں شروع ہو جائے گی اور لاہور تا سیالکوٹ موٹروے پر ایک اور لائن کا اضافہ کیا جائے گا جس سے 60 فیصد ٹریفک اس موٹروے پر شفٹ ہو جائے گی۔ خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ جس طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت دن رات کام کر رہی ہے بالکل اسی جوش و ولولے کے ساتھ ہم بھی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خود قید میں رہ چکا ہوں مجھے تو اتنے ملاقاتیوں سے نہیں ملنے دیا جاتا تھا جتنی عمران خان کو اجازت ہے جن سے روز ملاقاتی ملنے آ رہے ہوتے ہیں اور پھر پریس کانفرنسز بھی چل رہی ہوتی ہیں لیکن اس سب کے باوجود اب پی ٹی آئی والے خود ہی دست و گریبان ہو رہے ہیں جو ملک کو ملکر لوٹتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف یا ان کی بیٹی وزیر اعلی مریم نواز شریف جب بھی برسر اقتدار آئے ملک نے ترقی کی ہے۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ہی ہمارے سفیر ہیں جنہوں نے ہر گلی محلے ہر گائوں میں یہ پیغام پہنچانا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وہ کر دکھایا جو ناممکن تھا اور ملک میں مہنگائی کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کو بھی سستا کر دیا ہے، ملک اس سے بھی زیادہ ترقی کرے گا بس آپ لوگوں نے ہمارا ساتھ دیتے رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے، گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ریکارڈ ترسیلات زر پاکستان آئے ہیں جو بیرون ممالک موجود پاکستانیوں کے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی لانے والے عمران خان ہیں اور دوسری طرف ہمارے جوان دن ہو یا رات گرمی ہو یا سردی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک و قوم کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا رہے ہیں اور دہشت گردوں کا صفایا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جوان ہماری سرحدوں کو بھی محفوظ بنائے ہوئے ہیں اور انہی کی بدولت ہم سکون کی نیند سوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک مزید ترقی کرے گا اور آگے بڑھے گا۔ وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی و ترقی چوہدری ارمغان سبحانی، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اوورسیز پاکستانی حافظ شاہد کہگ، اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاءاللہ بٹ، چوہدری فیصل اکرام، چوہدری ارشد جاوید وڑائچ، رانا محمد فیاض، چوہدری جمیل اشرف، ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و چیئرمین ریونیو ریکارڈ اتھارٹی پنجاب چوہدری طارق سبحانی، رضا سبحانی، سیاسی و سماجی رہنما مولوی عبدالشکور، چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی، چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ حسن علی بھٹی و وائس چیئرمین فراز اعوان، سابق میئر سیالکوٹ چوہدری توحید اختر، سٹی صدر مسلم لیگ (ن) محمد رفیق مغل اور پاکستان مسلم لیگ (ن) گوجرانولہ ڈویژن کے صدر چوہدری فاروق گھمن سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر یہاں موجود تھی۔
مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں محکمہ تحفظِ نباتات میں اصلاحات اور سخت کارروائیوں کا آغاز
-
جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک
-
ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، مقدمہ درج
-
پی ٹی آئی صرف فساد کی چمپئن ، سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں‘عظمی بخاری
-
کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ہے، علی امین گنڈاپور
-
کراچی ، 29جائیدادوں میں جعلسازی، سابق رجسٹرار سمیت 23 ملزمان کی گرفتاری کا حکم
-
پنجاب میں ورکرز کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کر دیے گئی: وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
-
6 سالہ بچہ درخت سے جامن توڑتے ہوئے جوہڑ میں گر جاں بحق ہو گیا
-
کراچی،گائے کے کاٹنے سے کسان میں ریبیز کی علامت ظاہر ہونے کا اپنی نوعیت کا پہلا کیس رپورٹ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب،راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف موثرکریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.