
مسلح افواج پاکستان کی سلامتی، خود مختاری کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کیلئے تیار ہیں، دہشت گردی کے واقعات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا بھارت کا وتیرہ ہے، الزام تراشی کے بجائے بھارتی حکومت کو سوالوں کے جواب دینا ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
بدھ 30 اپریل 2025 21:30
(جاری ہے)
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہم اس واقعے کے حقائق پر جائیں گے الزامات پر نہیں۔ پہلگام واقعے کی جگہ ایل او سی سے 230 کلومیٹر دور ہے، یہ کیسے ممکن ہے کہ دس منٹ کے اندر اتنے دشوار گزار راستے سے کوئی پہنچ جائے،بھارتی بیانیہ یہ ہےکہ یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے،کہا جا رہا ہےکہ مسلمانوں نے فائرنگ کی،کہا جارہا ہےکہ ہندوؤں پر فائرنگ کی گئی، بھارت کی جانب سے یہ بیانیہ کیوں چلایا جا رہا ہے؟ وزیراعظم نے بھی بھارتی بیانیے پر سوال اٹھایا ہے، ہمارا مؤقف واضح ہےکہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی طرف سے کہا جارہا ہےکہ پاکستانی ایجنسیوں نے یہ واقعہ کرایا، بھارتی الزامات واقعےکے چند منٹ بعد ہی سامنے آنا شروع ہوگئے، زپ لائن آپریٹر کی ویڈیو کو بنیاد بنا کر جھوٹا بیانیہ بنایا گیا ، بھارتی میڈیا نے واقعےکے فوری بعد پاکستان کے خلاف الزام تراشی شروع کی، جعفر ایکسپریس واقعے پر بھی بھارت کے اسی اکاؤنٹ سے پہلے بیان آیا، اس اکاؤنٹ سے پہلے بتایا جاتا ہےکہ چند گھنٹے میں حملہ ہوگا، بتایا جاتا ہےکہ حملہ کب اورکہاں ہوگا، پھر جب حملہ ہوتا ہے تو وہی بھارتی مخصوص اکاؤنٹ حملےکا بتاتا ہے، بھارتی میڈیا اسی اکاؤنٹ کو لےکرپھر بڑھا چڑھا کرپیش کرتا ہے، یہ وہ سوالات ہیں جس پر ہم غور کر رہے ہیں اور دنیا غور کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھارت کی جیلوں میں سیکڑوں پاکستانی غیرقانونی قید ہیں، بھارت ان قید پاکستانیوں کو جعلی مقابلوں میں استعمال کر رہا ہے، اوڑی میں محمد فاروق کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا گیا، بھارتی فوج نے اس کو درانداز کہا، درحقیقت وہ معصوم شہری تھا، بھارت بے گناہ لوگوں کو درانداز کا الزام لگا کر مار رہا ہے، بھارت خود ایک دہشت گرد ریاست ہے، پاکستانی اور کشمیری شہریوں کو بھارت کی جیلوں میں رکھا ہوا ہے، بھارت ان قیدیوں پر تشدد کرتا ہے اور ان کے بیان دلواتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے فوری بعد ایف آئی آر کے اندراج اور مندرجات نے سوالات پیدا کر دیئے ،جائے وقوعہ سے پولیس سٹیشن پہنچنے کیلئے کم از کم 30 منٹ کا سفر ہے، 10 منٹ میں کیسے ممکن ہے کہ کوئی ایف آئی آر درج کرا دے، 10 منٹ میں درج ایف آئی آرمیں ہینڈلر جیسے الفاظ استعمال کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ الزام لگایا گیا کہ لوگوں کو شناخت کر کے مارا گیا، اتنے کم وقت میں لوگوں کی شناخت کس طرح ممکن ہے؟ وزیراعظم نے بھی بھارتی بیانیے پر سوال اٹھایا ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھی بھارتی الزام تراشی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیاں سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو دہشت گرد قرار دے کرجعلی مقابلوں میں نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعہ کو بھی سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا تھا، بھارتی شہری کہہ رہے ہیں کہ پہلگام واقعہ سکیورٹی ناکامی ہے۔ پاکستان نے کئی مرتبہ دنیا کے سامنے شواہد رکھے ہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، بھارت خود ایک دہشت گرد ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستند معلومات ہیں کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کے بعد اپنےآلہ کار پاکستان میں دہشت گردی کے لیے متحرک کر دیئے، افواج پاکستان اور خفیہ ایجنسیاں تمام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
شراب کی ڈیل کرنے والے پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان گرفتار
-
بھارت کو اس بار فنٹاسٹک ٹی نہیں فنٹاسٹک مار ملے گی، عطا تارڑ
-
ہم سیالکوٹ میں بسنے والے مودی کی ناپاک سوچ کے سامنے کھڑے ہیں، فردوس عاشق
-
ہم سیالکوٹ کے شہری مودی کی انتہا پسند سوچ کےآگے چٹان بن کے کھڑے ہیں،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
وفاقی وزیر مواصلات کی مری ایکسپریس وے کو ایم ٹیگ پر لانے، غیر قانونی پارکنگ و تعمیرات ختم کرانے کی ہدایات، ناقص انتظامات پر اظہار برہمی
-
مزدور طبقے کی ہر سطح پر فلاح و بہبود کے لئے اپنا تعاون جاری رکھیں گے‘چوہدری شجاعت
-
حوا کی ایک اور بیٹی سسرالیوں کے ہاتھوں قتل، ملزم گرفتار
-
شادی کا جھانسہ: یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ 2 سال سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
-
نشہ آور ادویات کا نوجوانوں میں بڑھتا ہوا رجحان خطرناک اور تشویشناک ہے،گورنر خیبرپختونخوا
-
مزدور کی خوشحالی کے بغیر ترقی ممکن نہیں، خرم نواز گنڈاپور
-
مزدوروں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی دینی انسانی آئینی ذمہ داری ہے : حافظ نعیم الرحمن
-
اسلام آباد؛ انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ایجنٹ گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.