
وطن عزیزکوجب بھی کسی نے بری نگاہ سے دیکھا پوری قوم اور افواج پاکستان نے مکمل اتحاد کے ساتھ اس کا منہ توڑ جواب دیا،وزیراعلیٰ سندھ
عالمی برادی بھارت کو ہتھیار فروخت نہ کرے کیونکہ ہندوستان ہتھیار سنبھال سکتا ہے اور نہ ہی چلا سکتا ہے،ڈاکٹرعذراپیچوہو بھارت کو ہم نے قوم بن جواب دیا، دشمن کو دھول چٹانے میں وقت نہیں لگایا اورگھنٹوں میں کام اتار دیا، بھارت سیاسی سفارتی اور عالمی محاذ پر ہار چکا ہے،علی خورشیدی بھارتی وزیر اعظم اپنے ملک کی ترقی نہیں تباہی چاہتا ہے اس نے اپنے ملک کو جنگ میں جھونک کر تباہی کو دعوت دی اور پاگل پن کا مظاہرہ کیا،سید سردارعلی شاہ آپریشن بنیان مرصوص ہمارے لئے اور پاک فوج کے لئے باعث فخر ہے ، اس پر تمام سیاسی قوتیں بھی بجاطور پر فخر کرسکتی ہیں،اس تاریخی موقع پر ہم ڈاکٹر قدیرخان اور شہید بھٹو کو بھی فراموش نہیں کرسکتے،ضیاء الحسن لنجار پہلگام واقعے نے دنیا کے سامنے بھارت کا جنونی چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے ۔مودی جیسے جنونی شخص نے بھارت کے ہر طبقے کو جنگی جنون میں مبتلا کر دیا ہے، جام خان شورو و دیگرکا کا سندھ اسمبلی میں اظہار خیال
جمعہ 16 مئی 2025 21:10
(جاری ہے)
انہوں نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدہ ختم ہو نہیں سکتانہ ہی اس میں ترمیم ہوسکتی ہے مگر پھر بھی گجرات کا قصائی سندھ طاس معاہدے کو بیچ میں لے آیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چار مقامات پر میزائل حملوں میں چھبیس عام شہری شہید ہوئے۔ رافیل جہاز فرانس نے اچھے بنائے لیکن چلانے والے پر بھی ایمان کا جزبہ ہونا چاہیے جو بھارت کے پاس نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پانچ طیارے اور اسرائیلی ساختہ پچاسی ڈرونز تو ہم نے گرائے ہیں۔ گھوٹکی میں مختار لغاری شہید ہوئے۔ سندھ کا پہلا شہید مختار لغاری تھا۔ آٹھ تاریخ سے یہ ڈرونز بھیجتے رہے اور ہم گراتے رہیں۔ شرافی گوٹھ میں بھی ڈرونز کے گرنے سے پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا۔ انڈین میڈیا کو دیکھ کر مجھے لگا کارٹون نیٹ ورک دیکھ رہا ہوں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے جنگ کو مدنظر کو رکھتے ہوئے ساری تیاریاں کرلی تھیں۔ دس مئی کو ساڑھے چار بجے مجھے نیند سے اٹھایا گیا۔ اسٹاف افسر نے بتایا کہ نورخان ایئر بیس اور سکھر پر حملہ کردیا گیا ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز صبح میں سوا پانچ بجے ہوا۔ انہوں نے کہا اللہ تعالی کو بھارت کی ذلت منظور تھی اس لئے ہمیں فتح نصیب ہوئی ۔ انہوں نے یاددلایا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے اشتعال انگیز بیانات دینا شروع کردیئے تھے۔ ہمارے ہاںمساجد پر بھی حملے کیے گئے،جب رات کو میزائل لگنے کی خبریں آ رہی تھیں تو سب پریشان تھے مگر کچھ ہی گھنٹے بعد خبریں آنا شروع ہوگئیں کہ بھارتی طیارے گرادیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے کچھ ہی گھنٹے میں بھارت کے تکبر کوخاک میں ملا دیا۔فرانس کی ٹیکنالوجی پر کوئی شک نہیں لیکن چلانے والے میں جذبہ بھی ہونا چاہیے، وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سکھر کے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایک خالی عمارت کو نقصان پہنچا ہے، جس کے جواب میںہماری فوج نے 26 مقامات کو نشانہ بنایا اودھم پور ایئربیس، ناردن کمانڈ، پٹھان کوٹ، سرسہ ، بٹھنڈا، امبالا، جلندھر ، فیروزپور اور میزائل سائٹ سب تباہ کردیا، وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہمارے ایمانی جذبے سے بھارت پریشان ہوگیا کہ 3 گھنٹے میں یہ ہوا کیا ہی انہوں نے کہا کہ ڈرونز گرتا تھا تو ہمارے لوگ ڈرونز اٹھا کر لے جاتے تھے۔ ہمارے ہاںاسرائیلی ٹیکنالوجی کا بھی ملیہ میٹ ہوگیا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ میں نے کمانڈر کراچی سے بات کی انہوں نے بتایا بھارت کا بحری بیڑا ہماری نظر میں ہے۔ اگر کچھ گھنٹے جنگ چلتی تو ان کے کھلونوں کو ہماری فوج تباہ کر دیتی۔ بولھڑی میں ہمارے پانچ جوان شہید ہوئے وہ انہوں نے سیز فائر کے بعد حملہ کیا۔ تین گھنٹے کی کارروائی میں ہندستان کو پتہ چل گیاکہ پاکستان کیا چیز ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سوویت یونین کا ایس4 دفاعی نظام تباہ کردیا،پاکستان کے جواب کے بعد روس، امریکا، فرانس اور اسرائیل نے کہا ہوگا کہ بھارت ہمیں مروائے گا، وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اس جنگ میں پوری قوم متحد تھی اور قوم کی زبان پر ایک ہی نعرہ تھا ، پاکستان زندہ باد۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایسے ہی متحد رہے تو ہماری دوسری تکالیف بھی ختم ہو جائیں گی،ہمارا میڈیا جس سے ہمیں شکایت تھی، وہ بھی مبارکباد کا مستحق ہے، سائبر وار میں ہمارے بچوں نے ان کی کئی سائٹس ہیک کردیں،تین گھنٹے کی پٹائی کے بعد گجرات کے قصائی کی باڈی لینگویج ہی تبدیل ہوگئی تھی۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ہماری مدد کرنے والے دوست ممالک کا بھی شکریہ، چین، ترکی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات نے بھی ہماری مدد کی، اب تو امریکا بھی ہمارے گن گا رہا ہے، ہمیںسفارتی محاذ پر بھی ہماری فتح ہوئی ہے، وزیراعلی سندھ نے کہا کہ بھارت کشمیر کو ایشو ماننے پر بھی تیار ہی نہیں تھا ، وہ بات چیت پر آمادہ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بھی یاد رکھا جائے گا۔وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے صوبائی اسمبلی میں "یومِ تشکر" کی مناسبت سے قرارداد پیش کرتے ہوئے عالمی برادی پر زوردیا کہ وہ بھارت کو ہتھیار فروخت نہ کرے کیونکہ ہندوستان نہ ہتھیار سنبھال سکتا ہے اور نہ چلا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی وجہ سے فرانس کو دنیا بھر میں شرمندگی اٹھانا پڑی۔قبل ازیں سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سید اویس قادر شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا تو آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے کے علاوہ اور شہداکے لئے ایوان میں دعا اور فاتحہ کی گئی۔ایوان نے بھارتی حملے میں شہید پاکستانی شہریوں خواتین اور بچوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی ہوئی ۔ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ بھارت کو ہم نے قوم بن جواب دیا۔ دشمن کو دھول چٹانے میں وقت نہیں لگایا اورگھنٹوں میں کام اتار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سیاسی سفارتی اور عالمی محاذ پر ہار چکا ہے۔ہم کہتے ہیں انگلی مت اٹھانا بازو توڑ دیں گے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم صرف ملی نغمے نہیں بناتے بلکہ عملی کام بھی کرتے ہیں۔ جنگ کے ماحول میں انڈین میڈیا کا کردار بہت شرمناک تھا جبکہ پاکستانی میڈیا خراج تحسین کا مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج پیشہ ور فوج ہے اورہماری قوم بڑی عمدہ قوم ہے۔ پوری دنیا میں ہمارا امیج بلند ہوا ہے اس پر سیاسی و عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وزیر تعلیم سندھ سیدسردار شاہ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی اپنے ملک کی ترقی نہیں تباہی چاہتا ہے ۔اس نے اپنے ملک کو جنگ میں جھونک کر تباہی کو دعوت دی ۔ مودی نے پاگل پن کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ جنگ کے موقع پر پاکستان کے تمام سیاستدان متحد ہوگئے۔ پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے گھر میں گھس کر مارو گے تو کوئی برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی انتہاپسندانہ پالیسیاں بھارت کا بیڑہ غرق کردیں گی ۔جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق نے کہا کہ اللہ نے پوری پاکستانی قوم کو متحد کیا۔ افواج پاکستان کی کامیابی پر اللہ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کہ ملک پر جب آزمائش کا وقت آیاہم اپنے اپنے مکتبہ فکر اور سیاسی جماعتوں کو بھول کر متحد ہوگئے تھے یہی ہماری کامیابی کا راز ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے میڈیا نے بھی اچھا کردارادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سیسہ اور فولاد لیکر گئے، سندور سیسہ اور فولاد سے نہیں لڑ سکتا تھا۔ محمد فاروق نے کہا کہ بھارت جنگ ہارچکا ہے اب پورے وقار کے ساتھ اس سے بات ہوگی۔ پی پی کے رکن ڈاکٹر شام سندر نے کہا کہ بھارت نے تنگ نظر سوچ کا مظاہرہ کیا ، اس نے مساجد اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جو انتہائی قابل مذمت بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میںہندو برادری کی جانب سے مودی کے جنگی جنون کی مذمت کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے دنیا میں ثابت کیا کہ وہ ایک پیشہ ور فوج ہے ۔ وزیر داخلہ اور پارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص ہمارے لئے اور پاک فوج کے لئے باعث فخر ہے ۔ اس پر تمام سیاسی قوتیں بھی بجاطور پر فخر کرسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس تاریخی موقع پر ہم ڈاکٹر قدیرخان اور شہید بھٹو کو بھی فراموش نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان رقبے کے لحاظ سے بھارت سے چھوٹا ملک ہے لیکن اس کے باوجود ہماری افواج نے اس کی بڑائی کی غلط فہمی دور کردی۔ضیا لنجار نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ کا تاج ہے ،ہمارے سپاہ نے بھارت میں گھس کر اسے تباہ کیا۔دنیا میں ہم نے ثابت کیا کہ ہم اپنا دفاع کر سکتے ہیں۔ ایم کیو ایم کے رکن افتخار عالم نے کہا کہ بھارت نے اپنے معصوم شہریوں کو قتل کیا ، ہماری مسلح افواج اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جذبہ ایمانی ہے وہ بھارت کے پاس نہیں ہے ۔ہم نے ان کی سرحدوں میں گھس کر نیست و نابود کیا ۔ پاکستان کوسیاسی اور سفارتی فورم پر بھی جیت نصیب ہوئی ۔سیز فائر کی وجہ سے پاکستان کی برتری ثابت ہوچکی ہے۔وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان نے ذمہ دار قوم کی طرح دنیا کو بتایا کہ ہم اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اب بھی کلبھوشن پڑا ہواہے جبکہ ابھی نندن کو چائے پلاکر واپس کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے نے دنیا کے سامنے بھارت کا جنونی چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے ۔مودی جیسے جنونی شخص نے بھارت کے ہر طبقے کو جنگی جنون میں مبتلا کر دیا ہے ۔ جام خان شورو نے افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب بھارت کو ا ٹھنے کیلئے مزید سو سال لگیں گے۔سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکرآغا سراج درانی نے کہا کہ ہم نے مودی کے ساتھ جنگ کرنی ہے سیاست نہیں۔ ہمارے لوگ ہمیں دیکھتے ہیں کہ ہم کیا بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے چیئرمین پر فخر ہے، جنہوں نے مودی کا گجرات کا قصائی نام دیا۔ آغا سراج نے کہا کہ مودی ہندستان کو تباہ کر دیگا۔ ہم نے اس ملک کو بنانے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی دیں گے۔ ایم کیو ایم کے رکن عبدالوسیم نے کہا کہ بھارت اپنے ہی ملک پر حملہ کرواکے الزام پاکستان پر لگا رہا ہے افواج پاکستان نے جس طرح انڈیا کو جواب دیا اس پر سلام پیش کرتے ہیں ۔وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ مودی کی امریکہ جانے پر پابندی تھی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ عبرت ناک شکست کھانے کے بعدبھارت دہشت گردی میں تیزی لائے گا، جس کے خلاف ابھی سے کوئی حکمت عملی طے کرنا ضروری ہے۔ پاکستانی قوم کا جذبہ بلند ہے، ہم روزانہ جشن مناتے ہیں۔ انڈیا کو سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ ہمارے ساتھ ہوا کیا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ ایوانوں میں بیٹھے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان فوج اور پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمارے ملک کا وقار دا پر لگا ہوا تھا اس وقت کچھ لوگ ملک کے خلاف باتیں کر رہیں تھے۔ ایسے پاکستانیوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔ سندھ اسمبلی میں پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور ہونے کے بعدسندھ اسمبلی کا جلاس پیر 19 مئی کی صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.