
حکومت کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام مطالبات کو یکسو کیا جا رہا ہے، راجہ فیصل ممتاز راٹھور
اکثریت کو حل کر لیا گیا ہے، جو رہ گئے ہیں انہیں جلد حل کر لیا جائے گا مگر تاجروں اور سادہ لوح عوام کی آڑ میں حکومت کو یرغمال نہیں بننے دیا جائے گا
پیر 26 مئی 2025 16:52
(جاری ہے)
راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ گزشتہ 76 سے زیادہ سال گزرنے کے باوجود پاک فوج نے جس طرح ریاست آزاد جموں کشمیر کی سرحدوں کو سنبھالنے سمیت ریاستی عوام کو تحفظ کا احساس دے رکھا ہے وہ قابل تحسین ہے۔
10 روزہ بھارتی جارحیت کے دوران جس طرح قوم نے زندہ دلی اور جذبہ جہاد سے سرشار ہو کر کردار ادا کیا وہ بھی قابل فخر ہے۔ راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ تاجر اور تجارت لازم و ملزوم ہے مگر تاجروں کی آڑ میں افراتفری اور سیاست کرنے والے اب عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے جہاں تاجروں کے گوناں گوں مسائل کو حل کیا ہے وہیں بلدیاتی نمائندگان کے بھی تمام تر مسائل کو حل کرنے میں سرگرداں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سستا آٹا سستی بجلی اور ریاست کے عوام کو بہترین معیار زندگی مہیاء کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ آج بھی ریاست آزاد جموں و کشمیر بھارت سے کئی سو گنا آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں صحت کی سہولیات، رسل و رسائل کے لیے بہتری، جدید زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے نونہالان وطن کی تربیت، ایڈہاک ازم کا خاتمہ، میرٹ کی بحالی، کرپشن کا خاتمہ اسی طرح اشرافیہ کلچر کو ختم کرتے ہوئے سادگی کو اپنایا گیا یہ سب ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جس کا سہرا وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے جس طرح تین شہداء کی برسی ادا کی ہے اسی طرح حالیہ بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والوں کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کریں اور پاک فوج کی بہادری کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے حق میں بھی ریلیاں جلسے جلوس منعقد کریں۔ ایک سوال کے جواب میں راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کو عوام نے نجات دہندہ قرار دے رکھا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پر عوام کا بڑھتا ہوا اعتماد اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ موجودہ تمام تر مسائل اور معاشی مشکلات سے چھٹکارا دلوانے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کا برسر اقتدار آنا وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔ راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ جلد پاکستان میں کم عمر ترین وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے اور آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر مکاتب فکر سمیت ہمارا اولین مقصد نوجوانوں کو پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔ راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کیا تھا جس کی تکمیل کے لیے آج ان کا نواسہ اپنے دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ برسر پیکار ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے نعرہ لگایا تھا لیواں گے لیواں گے پورا کشمیر لیواں گے اور شاندار سفارت کاری کے بعد آج انہوں نے اس بات کو سچ ثابت کر دکھایا ہے۔ راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے مزید کہا کہ ایٹمی پاکستان کی بنیاد قائد عوام شہید ذلفقار علی بھٹو نے رکھی اور مزائل ٹیکنالوجی شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے دی۔ اسی تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے فرزند بے نظیر، نواسہ بھٹو آج دنیا بھر میں مقدمہ کشمیر لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی سطح پر کامیابی حاصل کرنے سمیت حالیہ بھارتی جارحیت میں اپنی بہادری کا سکہ جما کر افواج پاکستان نے اپنی لا تعداد صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت پیش کر دیا، جس کی تمام تر کوششیں اور کاوشیں موجودہ حکومت اور سربراہان حکومت کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دوسرے فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کو پوری کشمیری قوم مبارکباد پیش کرتی ہے، ہم پر امید ہیں کے جلد وہ مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کے لیے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے قوم کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کروائیں گے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.