
اے پی ایس خضدار کا واقعہ افسوسناک ہے ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں عسکریت پسند نیٹو والا اسلحہ استعمال کررہے ہیں ،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی بلوچستان اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو
پیر 26 مئی 2025 21:59
(جاری ہے)
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کوئٹہ آنے کا مقصد خضدار کے افسوس ناک واقعے میں زخمی بچوں کی عیادت کرنی تھی۔ یہ انتہائی تشویشناک واقعہ ہے اس سے قبل ایک افسوس ناک سانحہ اے پی ایس پشاور رونما ہوا تھا یہ بزدلانہ اقدام ہے، جنگوں میں خواتین، بچوں و عبادت گاہوں پر حملے نہیں ہوتے لیکن ہمارے بزدل دشمن فوج کا مقابلہ کرنے کی بجائے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
ہمارے دشمن کو اپنی طاقت پر بڑا گھمنڈ تھا لیکن پاکستان ائیر فورس نے ان کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ صوبائی حکومت دہشتگردوں کا مردانگی سے مقابلہ کررہی ہے ،میرے صوبے میں حکومت میں شامل لوگ ایک دوسرے پر کرپشن کا الزام لگا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ پچھلے دنوں وزیر اعظم کو خط لکھا تھا اسلام آباد نئے ائیرپورٹ کو بے نظیر کے نام پر رکھا جائے۔ اس سلسلے میں سندھ میں قرارداد پاس ہوئی ہے ،بلوچستان اسمبلی نے بھی قرارداد پاس کردی ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ہو یا خضدار اے پی ایس خیبر پختونخوا کی عوام بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میری دعا ہے کہ بلوچستان و خیبر پختونخوا میں امن ہو۔ خیبر پختونخوا حکومت آج تک اپنا کوئی گرائونڈ نہیں بنا سکی۔ صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ بزدل دشمنوں سے کہیں گے کہ خواتین اوربچوں کو نشانہ نہ بنائیں۔ بلاول بھٹو زرداری ملکی و صوبائی سطح کی سیاست سے آگاہ ہیں ۔ ہمیں دشمن کا مقابلہ کرنا ہے سیاست بعد میں بھی کر سکتے ہیں۔ بدقسمتی سے افغانستان میں نیٹو افواج کا اسلحہ اب عسکریت پسند استعمال کررہے ہیں افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے ،افغان سرزمین سے ہندوستان اور اسرائیل پراکسیز جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مستقبل تعلیم سے وابستہ ہے یونیورسٹیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔ مشکلات کے حوالے سے وفاق سے بات کریں گے۔ وزیر اعلی بلوچستان پی ایس ڈی پی کمیٹی کے ممبر ہیں وہ بہتر مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق میں حکومت کو سپورٹ کررہی ہے البتہ کابینہ کا حصہ نہیں ہے بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا مقدمہ بین الاقوامی سطح پر لڑ رہے ہیں سیاست ہمارا اندرونی مسئلہ ہے لیکن دشمنوں کے خلاف ہم نے ایک ہوناہے ۔
مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.