
ایوان بالا میں بجٹ پر حکومت کی حلیف جماعتوں کاتحفظات کا اظہار
پیپلز پارٹی ،بلوچستان عوام پارٹی اور ایم کیو ایم کااقلیتوں کو نظر انداز کرنے اور ٹیکسوں کے بے تحاشہ نفاذ کو ظلم قرار دیدیا
بدھ 18 جون 2025 22:21
(جاری ہے)
بدھ کو ایوان بالا میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ بجٹ میں سندھ کے حوالے سے جو تحفظات ہیں ان کو پورا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت حکومت کے پاس ترقیاتی اخراجات کیلئے فنڈز کم ہیں اور ملک کو مسائل کا سامنا ہے انہوں نے کہاکہ مستقبل کیلئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت کو اقدامات اٹھانے ہونگے انہوں نے کہاکہ ایک جانب ملک کو قرضوں کی صورتحال کا سامنا ہے دوسری جانب جو منصوبے چل رہے ہیں وہ بھی ایک بڑا مسئلہ ہے انہوں نے کہاکہ صوبوں کو تعلیم کے مسائل پر توجہ دینی ہوگی انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کو دنیا میں سب سے زیادہ ماحولیات سے متاثرہ ملک کہا جارہا ہے مگر حکومت نے وزارت موسمیاتی تغیرات کے بجٹ کو مذید کم کردیا ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں پانی کی شدید قلت پیدا ہورہی ہے گرمی کی شدت بہت زیادہ ہے حکومت بتائے کہ اس نے کیا اقدامات اس حوالے سے اٹھائے ہیں سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہاکہ اس وقت اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا ہے جس سے خطے میں بے یقینی کی فضائ پیدا ہوگئی ہے انہوں نے کہاکہ ایک سکریپٹ لکھا گیا ہے جس میں ایران کے بعد پاکستان کی باری ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی کو مضبوط کرنا ہوگاانہوں نے کہاکہ بجٹ کے موقع پر پورے ملک کے عوام کی نظریں لگی ہوتی ہیں کہ ہمارے لئے کیا ریلیف ہوگی انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ہم نے کبھی بھی طویل المدتی پالیسیاں نہیں بنائی ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں ایسے لوگوں کیلئے سوچنا ہوگا جو ایک وقت کی روٹی بھی نہیں کما سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں پتہ ہے کہ ملک کے حالات مشکل ہیں انہوں نے کہاکہ مشکل حالات میں یہ بجٹ بنایا گیا ہے سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہاکہ اس بجٹ میں تعلیم کیلئے کچھ بھی نہیں ہے ہائیر ایجوکیشن کا بجٹ کم کردیا گیا ہے سولر پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ بے رحم قسم کے لوگوں کی حکومت ہے اس وقت عوام کو مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہاکہ بجٹ نے صنعتی شعبے کو بھی تباہ کردیا ہے کسان رو رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں جو بھی سیاسی قیدی ہیں ان کو نکالا جائے بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے اور ملک کو بہترین راستے پر چلائیں انہوں نے کہاکہ ملک پر جنگ کے سائے منڈلا رہے ہیں ہمیں سیاست سے بالا تر ہوکر سوچنا چاہیے سینیٹر قرت العین مری نے کہاکہ پاکستان ایک پرآمن ملک ہے مگر ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے انہوں نے کہاکہ بجٹ میں صوبائی خودمختاری کی دھجیاں اڑائی گئی انہوں نے کہاکہ دیگر صوبوں میں پی ڈبلیو ڈی کے منصوبے ان کو منتقل کئے گئے مگر سندھ کے منصوبے وفاق نے اپنے پاس رکھے سندھ کو بھی منصوبے منتقل کئے جائیں انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور زراعت کو ریڑھ کی ہڈی کہا جاتا ہے جسے حکومت نے توڑ دیا ہے انہوں نے کہاکہ آج ملک کے کاشتکار پریشان ہیں ملک میں زراعت کے شعبے میں تحقیق کا محکمہ ہے مگر یہ محکمہ کسانوں کو کسی قسم کا فائدہ نہیں پہنچا رہا ہے اور ہم اس وقت بھی اپنے پڑوسی ممالک سے پیچھے ہیں انہوں نے کہاکہ ملک میں چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے سولر پینل پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے عوام کیا کرے انہوں نے کہاکہ یہ غریب عوام کا بجٹ نہیں ہے انہوں نے کہاکہ حکومت نے پٹرولیم پر کاربن ٹیکس عائد کردیا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کو شائد اب اتحادیوں کی کوئی ضرورت ہے ہماری سفارشات کو نظر انداز کیا جاتا ہے سینیٹر شاہ زیب درانی نے کہاکہ یہ بجٹ پاکستان کو مستحکم بنانے اور عوام کو ریلیف دینے کا عہد ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں یہ بہتری بجٹ ہے آج ڈالر مستحکم ہے ،مہنگائی کم ہورہی ہے آج معیشت کا پہیہ دوبارہ چلنے لگا ہے سٹاک ایکسچینج مستحکم ہے بجٹ میں ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کی کوشش کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ اگر ایک ڈاکٹر ایک وکیل اور ایک سپاہی ٹیکس دے سکتا ہے تو زراعت سے وابستہ افراد کیوں ٹیکس نہیں دیں گے انہوں نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دیا گیا ہے ایک سال میں شوگر انڈسٹری کی محصولات میں 40فیصد اضافہ کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے ایف بی آر کے پراسس کو بہتر کیا ہے کسی بھی ٹیکس فراڈ پر گرفتار کرنے کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت مقامی سطح پر تیار ہونے والی شمسی پینل پر 18فیصد سیلز ٹیکس ہے جبکہ درآمد ہونے والی شمسی پینلز پر کوئی ٹیکس نہیں ہے ہم نے دونوں کو برابر کیا ہے انہوں نے کہاکہ خام مال،مشنری پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور انٹرنیشنل ڈیوٹی ختم کردی ہے اس سے حالات بہتر ہونگے انہوں نے کہاکہ کب تک ہم قرضے لیکر ریلیف دیں گے انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمت کم ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ ہم اپنے دفاع پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اپنے دفاع پر اخراجات میں اضافہ کریں گے سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ اس بار کے بجٹ میں عوام کو کسی قسم کا خوف پیش نہیں آیا ہے مارکیٹ میں ہر چیز کی فراوانی رہی ہے انہوں نے کہاکہ بجٹ پاکستان کے تمام شہریوں کیلئے ہے سینیٹر پلوشہ محمد زئی نے کہاکہ موجودہ حالات میں بجٹ سے زیادہ اہم خطے کے حالات ہیں اس بجٹ میں میں تمام تر انحصار ملکی اداروں کی فروخت پر ہے جو کہ فہم و فراست نہیں ہے انہوں نے کہاکہ اس بجٹ میں ہمیں خواب دکھائے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ روزویلٹ ہوٹل کو فروخت کرنے کی کوشش نہ کی جائے انہوں نے کہاکہ بجٹ میں ٹیکسز میں اضافہ کیا گیا ہے مگر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے اس پر نظر ثانی کی جائے انہوں نے کہاکہ وفاقی دارلحکومت میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے اور اس وقت دارلحکومت ایک گرم شہر بن چکا ہے انہوں نے کہاکہ چھوٹی گاڑیوں اور شمسی پینل پر ٹیکس عائد کردئیے گئے ہیںاسی طرح گھروں میں کام کرنے والی خواتین پر بھی ٹیکس عائد کردیا گیا ہے یہ گھروں میں جاری کاروبار کو تباہ کرنے کی سازش ہے انہوں نے کہاکہ حکومت عوام سے بنیادی حقوق بھی چھین رہی ہے ایف بی آر کے افسران پہلے اپنے اثاثے ظاہر کرے انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے ضم اضلاع پر ٹیکس چھوٹ ختم کردی گئی ہے سندھ کے ساتھ وعدہ خلافی کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت خطے میں آگ لگی ہوئی ہے اس وقت دنیا کو اسرائیلی بم منظور ہے مگر اسلامی بم منظور نہیں ہے اگر دنیا کو اسرائیلی بم منظور ہے تو پاکستان کو بھی ایرانی ایٹمی بم منظور کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ آج ایران کو دھمکیاں دی جارہی ہیں اور اس کو ہتھیار ڈالنے کا کہا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ ایران کی جوابی کاروائیوں سے اسرائیل خوفزدہ ہے اس وقت اسرائیل کی نظریں ہمارے ایٹم بم ہے پر اگر ایران یہ جنگ ہار گیا ہے تو اس کے بعد ہماری باری ہے ہمیں اس صورتحال پر بحث کرنی چاہیے انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں گئیں جو ایک ملک کا صدر دوسرے ملک کے سپریم لیڈر کو قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں یہ جنگ خود ہی لڑنی ہوگی اور ہمیں اس ایوان سے واضح پیغام دینا چاہیے کہ اگر پاکستان کے ساتھ چھیڑ خانی کی گئی تو اخری حد تک جانے میں ایک منٹ بھی نہیں لگائیں گے انہوں نے کہاکہ صدر پاکستان اور آرمی چیف کے زیر صدارت نیٹو کے طرز پر ایک اسلامی فوج بنائی جائے اور تمام اسلامی افواج کوجمع کرکے امت مسلمہ کی حفاظت کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
۔۔۔۔اعجاز خان
مزید قومی خبریں
-
صدر مملکت کو نہیں نکالا جارہا ، محرم میں سیاست نہ کی جائے، عوام سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیں ، کچھ نہیں ہورہا ، محسن نقوی
-
ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال، درہم کی قدر میں اضافہ
-
اہل بیت کی عظیم قربانی کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جاسکتا‘ سردار سلیم حیدر
-
یومِ عاشورہ ہمیں قربانی و ایثار ،صبرو استقامت کا درس دیتا ہے،سردار ایاز صادق
-
گورنر خیبرپختونخوا کا حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہونیوالے نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ
-
سانحہ سوات کے وقت ائیر ایمبولنس پولوفیسٹول میں وزراء کے اہلخانہ کیلئے استعمال کی گئی، گورنر خیبرپختونخوا
-
امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغام پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہے،فیصل کنڈی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت
-
اسمبلی میں احتجاج کی وجہ سے ارکان کو معطل نہیں کیا جا سکتا‘ سلمان اکرم
-
5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
-
حکومت مضبوط ، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریک عدم اعتماد کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے، علی امین گنڈاپور
-
کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث ، عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.