
اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کے چارٹر سمیت بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی پریس بریفنگ
جمعرات 19 جون 2025 20:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری کریں، اس جارحیت کو فوری طور پر روکیں اور جارح کو اس کے اعمال کا جوابدہ ٹھہرائیں۔
ترجمان نے کہا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی پیشرفت اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں غیرمعمولی اضافے خاص طور پر ایران کے خلاف اسرائیل کی جاری فوجی جارحیت کے پیش نظر الجزائر، بحرین، برونائی دارالسلام، چاڈ، کوموروس، جبوتی، مصر، عراق، اردن، کویت، لیبیا، موریطانیہ، پاکستان، قطر، سعودی عرب، صومالیہ، سوڈان، ترکیہ، اومان اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کے حملوں اور کسی بھی ایسے اقدام کو جو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں، کی دوٹوک الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزرائے خارجہ نے ریاستوں کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کے ساتھ ساتھ اچھی ہمسائیگی کے اصولوں پر عمل کرنے اور تنازعات کے پرامن تصفیہ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیل مخامصت کو روکنے کی ناگزیر ضرورت ہے جو مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سامنے آئی ہے۔ اس خطرناک کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے پورے خطے کے امن و استحکام پر سنگین نتائج برآمد ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جامع جنگ بندی اور امن کی بحالی کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزراءخارجہ نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں اور بڑے پیمانے پر تباہی کے دیگر ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطی کے علاقے کے قیام کی فوری ضرورت ہے، جو متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق خطے کی تمام ریاستوں پر بغیر کسی استثناءکے لاگو ہو، نیز مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلائو (این پی ٹی) کے معاہدے میں شامل ہونے کی فوری ضرورت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے)کی متعلقہ قراردادوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں کے مطابق جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے سے گریز کرنے کی انتہائی اہمیت ہے کیونکہ ایسی کارروائیاں بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون بشمول 1949 کے جنیوا کنونشنز کی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے پائیدار معاہدے تک پہنچنے کا واحد قابل عمل ذریعہ کے طور پر مذاکرات کے راستے پر تیزی سے واپسی کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے متعلقہ قواعد کے مطابق بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں نیویگیشن کی آزادی کے تحفظ کی اہمیت اور میری ٹائم سکیورٹی کو نقصان پہنچانے سے گریز کرنا ضروری ہے۔ مشترکہ بیان کے مطابق سفارت کاری، بات چیت اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کی پاسداری، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق خطے میں بحرانوں کے حل کا واحد قابل عمل راستہ ہے اور یہ کہ فوجی ذرائع جاری بحران کا دیرپا حل نہیں لا سکتے۔ ترجمان نے کہا کہ نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ انہوں نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان، مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی ، متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان اور برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ ترجمان نے کہا کہ ان رہنمائوں نے بگڑتی ہوئی علاقائی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں سے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو لاحق سنگین خطرات کو اجاگر کیا۔ ان رہنمائوں نے کشیدگی کو کم کرنے اور مزید بڑھنے سے روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کی طرف سے فلسطینی عوام کو فراہم کی جانے والی جاری امداد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے اسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں کے نتیجے میں غزہ اور مغربی کنارے میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم نے فلسطینی کاز کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ فلسطینی طلبہ کو تعلیمی مدد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ترجمان نے بھارتی حکام بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور عائد پابندیاں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر کشمیریوں کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اور عیدگاہ میں نماز عید کے لیے جمع ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ممتاز کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق کو بھی گھر میں نظر بند کر دیا گیا، یہ مسلسل ساتواں سال تھا جب ان مقامات پر عید کی نماز کی اجازت نہیں دی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ واضح طور پر یہ جابرانہ اقدام بھارتی حکام کے ہٹ دھرمی کی ایک اور مثال ہے اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے بھارتی حکام پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کا احترام کریں اور انہیں ان کا ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت دیں جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں کیا گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
ذاتی حملے کرنے پر نادیہ خان کا فنکاروں کو سخت جواب، قانونی کارروائی کی دھمکی
-
صدرپاکستان آصف علی زرداری کی70 ویں سالگرہ26جولائی کو منائی جائیگی
-
تین نوجوان لڑکیوں کا اغواء، گھر پر اکیلی نئی نویلی بہو کی آبرو ریزی ،مقدمات درج، ایک لڑکی بازیاب چار ملز م گرفتار
-
خیبرپختونخوا،سرکاری گاڑیوں کے ذاتی اور غیر سرکاری استعمال کا انکشاف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایم پی اے فرزانہ شیرین کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
-
سپیکر قومی اسمبلی کا پاک افغان بارڈر پر بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی کے جن علاقوں میں زلزلے آئے ہیں وہاں کئی بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، ماہرین
-
اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے
-
نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
-
دنیا میں اسلامی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ‘ گورنر پنجاب
-
امریکی شہری سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے 80 ہزار ڈالر رشوت وصولی ، بڑا انکشاف سامنے آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.