
دھاندلی زدہ سابق حکومت چلنے دی نہ اس حکومت کو چلنے دیں گے،مولانا فضل الرحمان
اتوار 29 جون 2025 20:20
(جاری ہے)
ہم دونوں انتخابات نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس ملک میں شعائر اسلام کی توہین کی جاتی ہے،اگر یہ سلسلہ نہ تھما تو کارکنان آپ کے سامنے کھڑے ہونگے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ دھاندلی کی حکومتیں کرپشن میں دلچسپی رکھتی ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو عوام الناس کے سامنے سر تسلیم خم کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ تمہارے کوئی فیصلہ اپنے نہیں،فاٹا انضمام کا فیصلہ بین الاقوامی دباؤ میں ہوا ہے،ہم نے اس فیصلے کو قبائل کے سیاسی مستقبل کے خلاف سمجھتے ہیں،آج ہماری حکومت اس فیصلے پر نظر ثانی کے لیے کمیٹی بنائی گئی ہیں۔ ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا۔ انہوںنے کہاکہ فاٹا کے کروڑوں عوام کے مستقبل کا ناقص فیصلہ تمہاری بے بصیرتی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ہم نے اسی تناظر میں ایوان کے فلور پر کشمیر کے مسئلہ کی حساسیت واضح کر دی تھی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ تم اس ملک کو امریکہ کی مرضی سے چلانا چاہتے ہو تو جمہوریت کا نام کس منہ سے لے رہے ہو۔ انہوںنے کہاکہ جنرل مشرف کے دور میں بھی زنا بالرضا کیلئے سہولتیں پیدا کی گئیں، آج ایک شرعی اور جائز نکاح پر قدغنیں لگائی جا رہی ہیں،یہ کیسا اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔ انہوںنے کہاکہ خدا کی پھٹکار سے ڈرو! تم خدا کے عذاب کو دعوت دے رہے ہو۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ بندہ مومن خدائی فیصلہ میں سرمو انحراف کا بھی تصور نہیں کر سکتا۔ آج تم اتنے جری ہو گئے ہو کہ قرآنی احکامات کو پامال کر رہے ہو۔انہوںنے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام کا احتجاج اور یہ اجتماع خدائی عذاب میں رکاوٹ ہے ورنہ حکمران اس ملک کو تباہی پر تلے ہوئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ میرے سامنے یہ اعترافات کئے گئے کہ ہم اس خطے میں پشتون تہذیب کو بدلنا چاہتے ہیں،عالمی آقاؤں کے دست شفقت کے تلے مذہب و تہذیب کے خلاف ’’تبدیلیاں‘‘لائی جا رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیل کا جبر و استبداد کے باوجود امریکہ کو جنگ بندی یاد نہیں آئی لیکن ایران نے جب اسرائیل میں تباہی مچائی تو ٹرمپ کو جنگ بندی یاد آ گئی۔ انہوںنے کہاکہ حالیہ کشیدگی میں جب پاکستان نے انڈیا کی طاقت کو ناکے چنے چبوائے۔ یہود و ہنود کے پٹنے پر تو ٹرمپ کو امن اور جنگ بندی یاد آ جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج امریکہ ’’ابراہیمی اتحاد‘‘کا نعرہ لگا رہا ہے، یہ وحدت ادیان کی دعوت ہے۔ مغرب کو آج حضرت ابراہیم یاد آ رہے ہیں، کیمونزم کو شکست دینے کی غرض سے تم اس پہلے بھی یہ فلسفہ پیش کیا گیا، جب ہم نے اس شرارت سے سخت اختلاف کیا تو ہمیں ’’سوشلسٹ ملا‘‘کہا گیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ابراہیم علیہ السلام ہمارے پیغمبر ہیں، جناب اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سیدنا و مولانا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبوت ، شریعت اور کتاب لے کر مبعوث ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام نے یہودیت و عیسائیت کو منسوخ کیا۔ تورات و انجیل محرف ہے، قرآن کریم مکمل طور پر محفوظ ہے، امت مسلمہ ایک مستقل اور خیر امت کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سوات سانحہ کی مکمل ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے،سوات سیاحت کا مرکز ہے جہاں ہر سال پنجاب، سندھ اور دیگر صوبوں سے ہزاروں سیاح آتے ہیں، مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ حکومت اور لوکل انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کے لیے بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔انہوںنے کہاکہ انتہائی افسوس ہوتا ہے کہ صوبائی مشینری عمران خان کی رہائی کے لیے تو متحرک ہو جاتی ہے، مگر آج 18 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، نہ 1122 پہنچی، نہ انتظامیہ اور نہ ہی حکومت نے کوئی بروقت قدم اٹھایا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ اس مجرمانہ غفلت پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فوری طور پر مستعفی ہوں۔
مزید قومی خبریں
-
مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا، تین دہائیوں پرانے تعلقات میں تبدیلی
-
پی آئی اے نے سیالکوٹ سے اپنا فضائی آپریشن لاہور ایئرپورٹ پر منتقل کر دیا
-
سیالکوٹ‘ عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے والے مسافر کے پیٹ سے کوکین سے بھرے 40 کیپسول برآمد
-
دل میں اللہ کے خو ف سے انسان برائیوں سے نجات پاسکتا ہے۔ گورنرسندھ
-
منگل اور بدھ کی رات دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہی: وزیراعلی سندھ
-
دریاں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
9 مئی کیسز، اعجازچوہدری کا سزا معطلی کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع
-
چوہدری شافع حسین کا گجرات کے سیلاب زدہ علاقوں کا تفصیلی دورہ،سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کیں
-
بھارت نے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے ہمیں نقصان پہنچا‘رانا تنویر حسین
-
لڈن روڈ پر ٹرالر اور کیری ڈبہ میں تصادم، دو افراد جانبحق، 9 شدید زخمی
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضلع پشاور کی ترقی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی،نوٹیفکیشن جاری
-
سی فوڈ انڈسٹری کیلیے خوشخبری ، پاکستان کو امریکا میں مچھلی برآمدات کی اجازت مل گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.