
ایران اسرائیل جنگ بندی وزیراعظم کا اہم کردار ہے، سیزفائر کے پیچھے بھی وردی ہے، محسن نقوی
بھارت کیخلاف جنگ میں غیبی مدد آئی، ایران اسرائیل سیزفائر پر پاکستان کو فخر کرنا چاہیے، اللہ کی نصرت سے بھارت کے خلاف جنگ میں فتح نصیب ہوئی، وزیر داخلہ کا علمائے کرام کے ساتھ محرم الحرام میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں خطاب
فیصل علوی
جمعرات 3 جولائی 2025
13:41
(جاری ہے)
وزیر داخلہ نے کہا کہ میں آگے ڈیٹیل میں نہیں جانا چاہتا جس طرح سے انہوں نے بات کی اور جس طرح سے عالمی رہنماؤں کو قائل کیا ہے اس پر ہم سب کو فخر کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کی نصرت سے بھارت کے خلاف جنگ میں فتح نصیب ہوئی۔ بھارت کی طرف سے فائر کئے گئے میزائل ہدف تک نہیں پہنچے۔ جوابی کارروائی میں بھارتی شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا۔ ہم نہیں چاہتے تھے کہ جنگ میں بھارت کے کسی سویلین کو نقصان ہو۔ ہمارا ایک میزائل بھارت کے آئل ڈپو میں لگا اور سویلین آبادی بچ گئی۔فیلڈمارشل کو جنگ میں کسی قسم کی پریشانی نہیں تھی۔ بھارت نے 4 گنا زیادہ نقصان برداشت کیا۔ ہم جنگ میں جیت کے بعد یوم آزادی 4 گنا زیادہ منا رہے ہیں۔اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کامزید کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران غیبی مدد آئی۔ دونوں ملکوں میں کشیدگی میں نہیں چاہتے اس لئے ہماری کوشش تھی کہ کوئی بھارتی شہری نہ مارا جائے۔ پاکستان نے میزائل فائر کئے کچھ نمبر آگے پیچھے ہوگئے۔ ڈر تھا کہ شہری آبادی کو نقصان نہ ہو لیکن پاکستانی میزائل بھارت کے سب سے بڑے آئل ڈپو میں لگے۔ بھارت نے ایک پاکستانی بیس پر تقریباً 11 میزائل فائر کئے اس بیس پر ہمارے جہاز اور لوگ بھی موجود تھے۔ خدشہ تھا کہ بھارتی میزائلوں سے بہت نقصان ہوگا، ہمیں اطلاع ملی کہ بھارتی میزائلوں سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی ایک بھارتی میزائل سے پاکستان کے جہاز اور لوگوں کو نقصان نہیں پہنچا۔ آرمی چیف نے واضح کردیا تھا کہ حملہ کرنے پر بھارت اس سے زیادہ بھگتے گا۔ یہ صرف دو قصے ہیں جو میں نے بتائے کہ کس طرح سے غیبی مدد آئی۔تمام علما کرام کی آمد پر شکر گزار ہوں۔ قیام امن میں علما کرام نے ہمیشہ اہم کردارادا کیا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلتے ہیں۔ حضرت امام حسینؓ سب کے ہیں، محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔ قیام امن حکومت کی ترجیح ہے۔قیام امن میں علماء کرام نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں، اپنا مسلک چھوڑو نہ، اور کسی کا مسلک چھیڑو نہ کی تھیم رکھنی چاہئے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہ میں جن علاقوں میں دہشت گردی زیادہ ہے وہاں علما سے بات چیت کرنا ضروری ہے۔ مقامی لوگوں کی مدد کے بغیر دہشت گردی ختم نہیں ہوسکتی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ علما کرام نے پورے پاکستان میں اپنا فرض بہترین انداز میں نبھایا، علماء کرام دہشت گردی کے خاتمے میں اپنا کردار زیادہ سے زیادہ ادا کریں۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف نبردآزما ہیں۔طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی نفرت، فرقہ واریت یا دشمن کے ایجنڈے کا شکار نہیں ہونا ہم سب کو متحد رہنا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری، چینی طریقےقدرتی آفات سے نمٹنے میں سود مند ثابت ہوں گے، وزیراعظم
-
تعلیمی ادارے کل سے کھلیں گے یا نہیں؟ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
سیلابی صورتِ حال ختم ہونے کے بعد نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ کیا جائے گا، مریم اورنگزیب
-
رپورٹنگ ویڈیوز سے مشہور ہونیوالی مہرالنساء کے سوشل میڈیا پیجز بی بی سی کا نام استعمال کرنے پر بند
-
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلاب زدہ علاقے کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
-
پنجاب میں سیلابی صورتحال پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا
-
بروقت طبی امداد نہ ملنے پر خاتون کے 3 نومولود دم توڑ گئے
-
حکومت کالج کا ایک کمرہ ایک ایک کروڑ روپے کا بنا رہی ہے، وفاقی وزیر خواجہ آصف کا انکشاف
-
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں؛ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملتان اور خانیوال سمیت کئی اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ
-
تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب؛ پنجاب میں متاثرین کی تعداد 20 لاکھ تک جا پہنچی
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع
-
عراق میں ٹک ٹاکر کے شوق نے 2 پاکستانی قتل کر ڈالے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.