
آصف علی زرداری نے پاکستان کو متحد ملک کی صورت میں برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا، راجہ پرویز اشرف
ہفتہ 26 جولائی 2025 20:50
(جاری ہے)
شرکاء میں بشیر ریاض، عثمان ملک، چوہدری اسلم گل، ناصرہ شوکت،عقیلہ، یوسف، نوید چوہدری، بیلم حسنین، فائزہ ملک، ثانیہ کامران،نرگس خان ،عزیزالرحمن چن، تنویر اشرف کائرہ، ڈاکٹر خیام حفیظ، علامہ یوسف اعوان، ڈاکٹر ضرار یوسف، ہما میر، پیر حیدر شاہ، کامران ڈار، موسی کھوکھر، نسیم سہوترا،ایڈون سہوترا ،خاور ناہید ،موھل اور بڑی تعداد میں جیالے شامل تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اگر آصف زرداری کی جگہ کوئی اور ہوتا تو شاید پیپلزپارٹی اس مقام پر نہ ہوتی۔انہوں نے آصف زرداری کی جانب سے پارلیمان کی بالادستی، اٹھارویں ترمیم، سی پیک اور صوبائی خودمختاری جیسے اہم اقدامات کو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سنگ میل قرار دیا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ صدر زرداری نے اپنے تمام صدارتی اختیارات رضا کارانہ طور پر پارلیمان کو واپس دیئے، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کو ان کی اصل شناخت دی اور کسانوں کے لیے رعایتوں کا اعلان کیا جس سے ملک غذائی خود کفالت کی طرف بڑھا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آصف علی زرداری وہ عظیم شخصیت ہیں جنہوں نے قید و بند کی صعوبتیں جھیل کر بھی جمہوریت کی شمع کو بجھنے نہیں دیا، انکی بے پناہ سیاسی بصیرت، حکمت عملی، صبر اور قربانیوں سے مزین جدوجہد نے پاکستان کو آئینی و جمہوری راہوں پر گامزن رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ "پاکستان کھپے" کا نعرہ دراصل قومی وحدت، ایثار اور بے مثال تدبر کا مظہر ہے، جو آپ کے پختہ عزم اور گہرے سیاسی شعور کی دلیل ہے۔ صدر آصف علی زرداری ملکی تاریخ کے واحد رہنما ہیں جنہوں نے دو مرتبہ منتخب صدر کے طور پر آئینی حدود میں رہتے ہوئے پارلیمانی نظام کو مستحکم کیا اور مفاہمتی سیاست کی بنیاد رکھ کر سیاسی انتشار کی فضا کو اتحاد و ہم آہنگی میں بدلا۔ صدر زرداری کی قیادت میں جمہوریت نے نہ صرف دوام پایا بلکہ مظلوم طبقات کو آواز بھی ملی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اپنے خطاب میں فیصل میر کو شاندار تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی قیادت تسلسل کے ساتھ ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو کے بعد آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو جیسے رہنمائوں کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے آصف علی زرداری کو ایک عظیم اور ظرف والا انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جیلیں کاٹیں مگر اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ آصف علی زرداری نے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدہ کیا، چین کے چودہ دورے کیے اوربھارت کے مقابلے میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط کی۔گورنر نے مزید کہا کہ پاکستان کی سالمیت، جمہوریت اور یکجہتی کے لیے آصف علی زرداری کا کردار قابل تقلید ہے،آصف زرداری نہ صرف اپنے کارکنوں بلکہ مخالفین کا بھی خیال رکھتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آصف علی زرداری کو صحت مند اور طویل زندگی عطا کرے اور بلاول بھٹو جلد ملک کے وزیراعظم بنیں۔جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کی زندگی مسلسل جدوجہد کا نام ہے، آصف علی زرداری نے ہمیشہ برداشت، مفاہمت اور آئینی روایات کو فروغ دیا۔ فیصل میر نے کہا کہ آصف علی زرداری نے مسلم دنیا کو جوڑنے کے لیے سعودی عرب اور ایران کے درمیان روابط کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے چین کے ساتھ 2008 میں کئی اہم معاہدے کیے اور بھارت کے ساتھ اسٹرٹیجک مقابلے میں پاکستان کی بنیادیں مضبوط کیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے 11 سال جیل کاٹی مگر اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مریم نواز کو بیٹی سمجھتے ہیں، اسی لیے انہوں نے مریم سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔ فیصل میر نے اعلان کیا کہ آصف زرداری کی سالگرہ ہر سال اسی جوش و خروش سے منائی جائے گی۔سیمینار سے بیرسٹر عامر حسن اور ڈاکٹر عائشہ شوکت نے بھی خطاب کیا جبکہ اختتام پر 70 پائونڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر پارٹی رنگوں والے ہزاروں غبارے فضا میں چھوڑے گئے اور شاندار لائٹس شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ہال "زندہ ہے زرداری، زندہ ہے" جیسے نعروں سے گونجتا رہا جبکہ پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نوجوانوں نے "او زرداری" گانا پیش کر کے ماحول کو مزید پرجوش بنا دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب، اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
-
قائمہ کمیٹی : گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف
-
مظفرگڑھ،سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، سارا امدادی سامان لے گئے
-
مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد جمع کرادی
-
خیبرپختونخوا میں چائے کی پیداوار کو تجارتی بنیادوں پر فروغ کیلئے اہم اجلاس
-
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
-
ہمارے احتجاج کے باعث قاضی فائز کو ایکسٹینشن نہ ملی، 4 اکتوبر کے احتجاج سے عمران خان کا دیا ٹارگٹ حاصل کیا، علی امین
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پارکوں میں تفریحی سرگرمیوں پر جماعت اسلامی کا دوہرا معیار بے نقاب کردیا
-
صحت کے شعبے میں ہماری کامیابیوں کو موجودہ حکومت نے الٹ دیا ،یاسمین راشد کاوائٹ پیپر
-
سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن مزید تیز کیا جائے گا، بلال یاسین
-
رانامشہوداحمدخان سے ڈائریکٹرجنرل آئی سی وائی ایف کی ملاقات، نوجوانوں کی ترقی اور انہیں بااختیاربنانے کیلئے غیرمعمولی مواقع فراہم کرنے کے عزم پر زور
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا جمہوریت کے عالمی دن پر خصوصی پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.