
پی ٹی آئی دہشت گردوں کیساتھ ہے، نیشنل ایکشن پلان پر کارروائی کسی کا باپ نہیں روک سکتا، وزیر مملکت داخلہ
جمعرات 7 اگست 2025 22:50

(جاری ہے)
طلال چوہدری نے کہاکہ اسلام آباد میں صرف 100 سے بھی کم افراد نکلے، پنجاب میں صرف 954 افراد احتجاج میں نکلے، وہ بھی بکھرے بکھرے، کسی کو روکا نہیں گیا، کسی ممبر کو گرفتار نہیں رکھا گیا، یہ کہنا کہ اسمبلی کے ذریعے اڈیالہ جیل جا رہے تھے، بالکل بے بنیاد ہے، اگر اڈیالہ جانا تھا تو سیدھا جاتے، اسمبلی آنے کا کیا مقصد تھا انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ ہم پاپولر ہیں، ہمیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا غلط ہے، شیطان بھی پاپولر ہے، مگر فرشتہ نہیں ہے، اگر آپ پاپولر ہیں تو آپ پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے، 9 مئی کے واقعات سب کو یاد ہیں، کس جماعت نے کیی کس لیڈر نے کہا کہ اگر کسی نے میری حفاظت نہیں کی یا احتجاج میں حصہ نہیں لیا تو اسے پارٹی ٹکٹ نہیں دوں گا یہی لوگ ٹکٹ لینے کے لیے جلا گھیرا کرتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ آج آپ کہتے ہیں عدالتوں سے انصاف ملے، مگر جب آپ کے خلاف فیصلہ آئے تو عدالتوں کو ماننے سے انکار کر دیتے ہیں، جب پشاور کی عدالت سے اسٹے ملتا ہے تو آپ کو عدالتیں اچھی لگتی ہیں۔وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا کہ سابق اسپیکر کہہ رہے تھے کہ کوئی نیا آپریشن نہ کیا جائے، عرض ہے کہ کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، لیکن نیشنل ایکشن پلان کے تحت جو روزمرہ کی کارروائیاں ہیں، وہ جاری رہیں گی اور کسی کا باپ انہیں نہیں روک سکتا،یہ بات بھی سب کو معلوم ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو واپس کس نے بلایا ان کو کس نے آباد کیا کس صوبے کے وزیر اعلی نے کہا کہ اگر ہم لڑے تو ہمارا انجام اے این پی یا جے یو آئی (ف)جیسا ہو گا انہوںنے کہاکہ 2015کے بعد پی ٹی آئی کے کسی رہنما پر کوئی حملہ کیوں نہیں ہوا کیوں کہ ان (پاکستان تحریک انصاف)کا دہشت گردوں سے گٹھ جوڑ ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوگا، اور روزمرہ کی سیکیورٹی کارروائیاں جاری رہیں گی، یہ جنگ پاکستان کے دشمنوں کے خلاف ہے، دہشت گردی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیرمملکت برائے داخلہ نے زائرین کے حوالے سے کہا کہ پاکستان سے بڑی تعداد میں لوگ زمینی راستے سے ایران کے ذریعے عراق زیارت کے لیے جاتے ہیں، حکومت ہر سال سیکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کی پوری کوشش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بار مخصوص سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر، خاص طور پر اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ اور خطے کی صورتِ حال کے باعث ، ہم نے زمینی سفر کی ممانعت کی ہے، یہ فیصلہ علاقائی ممالک سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ میں ابھی فورا کراچی جا رہا ہوں تاکہ ان سے براہ راست بات کی جائے، سندھ اور بلوچستان حکومت اور گورنر سندھ بھی رابطے میں ہیں، کچھ نکات پر ہم قریب آئے ہیں،حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ اس سفر کو ممکن اور محفوظ بنایا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
’یہ سنگِ میل ترقی، امن، استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے‘
-
صدر ٹرمپ ایک اور تنازعہ ختم کروانے میں کامیاب، آذربائیجان اور آرمینیا کا بھی امن معاہدہ کرا دیا
-
گرمی کی موجودہ صورتحال میں بچوں کو سکول بلانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، وزیرتعلیم پنجاب کا مؤقف
-
پولیس اہلکار نے میرے گریبان میری عزت پر ہاتھ ڈالا
-
پارٹی نے اگر ڈلیور کرنا اور عمران خان کی رہائی کرانی ہے تو علیمہ خان سے جان چھرانی ہوگی
-
عدالتی نظام کو 26ویں ترمیم کا تڑکہ لگا کر ترمیم کرنے والے عوام اور تاریخ کے مجرم ہیں
-
میرا خیال ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے پاکستان کیلئے ویزہ نہیں مانگا
-
پنجاب حکومت کو داد دیتا ہوں کہ خواجہ آصف کے فرنٹ مین پر ہاتھ ڈالا گیا
-
چینی 66 پیسے سستی ہو گئی
-
اراکین سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بھی اضافہ کر دیا گیا
-
امریکی ٹیرف کے سامنے بھارت کی بولتی بند ہوگئی روسی خام تیل کی درآمدات کم کرنے پر آمادہ ہوگیا
-
نان فائلرز کے لیے بینک سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس میں مزید اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.