Live Updates

گ* پاکستان راہ حق پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا دس نکاتی اعلامیہ جاری

) آل پارٹیز کانفرنس نے بھارت کے خلاف بنیان المرصوص آپریشن کی مکمل تائید کردی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے توہین مذہب کے مقدمات پر کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد ، سیاسی جماعتوں کے ماہرین قانون اور مذہبی سکالرز پر مشتمل رابطہ کمیٹی قائم کردی گئی

جمعرات 7 اگست 2025 23:40

ی* اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2025ء) پاکستان راہ حق پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا دس نکاتی اعلامیہ جاری،اعلامیہ کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس نے بھارت کے خلاف بنیان المرصوص آپریشن کی مکمل تائید کی ہے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے توہین مذہب کے مقدمات پر کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد ، سیاسی جماعتوں کے ماہرین قانون اور مذہبی سکالرز پر مشتمل رابطہ کمیٹی قائم کردی گئی، توہین مذہب کے مقدمات میں کوئی فیملی اپنے ملزم کو بے گناہ سمجھتی ہے تو رابطہ کمیٹی سے رابطہ کرے، غزہ میں امداد پہنچانے کے لئے حکومتی و عوامی سطح پر اقدامات کئے جائیں، تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے دفاتر پاکستان منتقل کئے جائیں، سوشل میڈیا پر ہونے والی توہین کے پیچھے عالمی ہاتھ ہے، توہین مذہب کے مقدمات کی ا?ڑ میں قانون توہین رسالت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ایک سیاسی اتحاد قائم کیا جائے گا جو مہنگائی بیروزگاری جیسے ایشوز پر مشترکہ جدوجہد کرے گا، سینیٹ و قومی اسمبلی سے توہین صحابہ و اہلبیت بل منظور ہوچکا صدر مملکت اس بل پر دستخط کریں، حکومت عوام پر ٹیکس میں کمی کرے اور اپنے اخراجات کم کرے،اس بات کا اظہار پاکستان راہ حق پارٹی کے زیراہتمام این پی سی میں منعقدہ ا?ل پارٹیز کانفرنس کے موقع پر جاری کردہ اعلامیہ میں کیا گیا ہے،تقریب کی صدارت پارٹی چیئرمین حکیم محمد ابراہیم قاسمی نے کی،اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سیاست مذہب علاقہ فرقہ کے نام پر تقسیم کیا گیا ، موجودہ نظام اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے، پاکستان کے اغراض و مقاصدسے انحراف کیا گیا، پاکستان کے تحفظ کرنے والے مسالک کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے، عدلیہ دن بدن کمزور ہورہی ہے، روزانہ ا?ئین پاکستان کو روندا جارہا ہے ،کبھی ہم ہائبرڈ کبھی مارشل لا کبھی صدارتی نظام کی بات کررہے ہیں ،قیام پاکستان کے بنیادی مقاصدسے ا?نکھیں نہیں چرانی چاہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر پیغام پاکستان کا ازسر نو جائزہ لیں ، ہم کشمیر پر امریکہ سے خوش ہورہے ہیں، امریکہ پاکستان کے ذریعے بھارت کو بلیک میل کرکے اسلحہ بیچنا چاہتا ہے، بھارت سے جنگ بندی نہیں ہوئی بلکہ نئی صف بندی ہورہی ہے، کشمیر پر اقوام متحدہ کی امن فوج کے ذریعے امریکہ چار ایٹمی ریاستوں پر نظر رکھنا چاہتا ہے، کیا امریکہ نے کوئی ایک خط سندھ طاس معاہدے پر بھارت کو لکھا ، کیا کسی یورپی ملک نے بھارت کو کشمیر پر ایک بھی سفارتی خط لکھا ہے، امریکہ کو تیل و تانبے کی تلاش کے لئے موقع دینے کا مطلب چین کو ناراض کرنا ہے،چین جس نے اپنی لاشیں دے کر سی پیک بنایا اسے ہم کیا پیغام دینا چاہتے ہیں،توہین رسالت پر اسلام ا?باد ہائی کورٹ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، دینی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ناموس رسالت پر کوئی برشت نہیں کیا جائے گااور ملک میں ناموس رسالت کی حفاظت کی جائے گی،پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر یگا، فلسطین ایک ہی ریاست ہیں اور ایک ہی رہے گی،اوطن دشمن قوتیں ریاست اور ریاستی اداروں پر حملہ ا?ور ہیں،بلوچستان میں ایک سازش کے تحت حالات خراب کئے جارہے ہیں، خیبر پختونخواہ میں امن کی بحالی میں دہشت گرد رکاوٹ ہیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں،نوجوانوں، مسافروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،کچھ سیاسی جماعتیں ا?ئیں پاکستان کے تحفظ کے نام پر اداروں کو ٹارگٹ کر رہی ہیں،داخلی انتشار دشمن کی دیرینہ خواہش ہے،جسے محب وطن قوتیں مل کر ناکام بنائیں گی ،نفاذ اسلام کے لیے عملی جدوجہد ہر شہری پر فرض اور قرض ہیختم نبوت ? کے مسئلہ پر ہم سب ایک ہیںکسی کو جرات نہیں ہونی چاہیے کہ وہ اپنے مذموم مقاصد کے لیے ا?ئین پاکستان کو متانزعہ بنانے کی کوشش کرے،عدالتیں مسئلہ تحفظ ختم نبوت پر احتیاط برتیں،کوئی مسلمان مسئلہ تحفظ ختم نبوت پر کمپرومائز نہیں کر سکتاسیاسی مذہبی جماعتیں " ا?ئین پاکستان " کے تحفظ ، ملکی استحکام کے لیے " میثاق پاکستان " کریں،تقریب کے اختتام پر ختم بنوت کے حوالے سے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔

۔۔۔۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات