
قوم نے اتحاد، یقین، تنظیم اور انتھک جدو جہد کے عزم کی تجدید کے ساتھ 78واں جشن آزادی اور معرکہ حق بھرپور جوش و جذبہ سے منایا
جمعرات 14 اگست 2025 19:20
(جاری ہے)
جہاں پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے بھرپور فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔
اس تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیر اعظم محمد شہباز شریف،چیف آف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مسلح افواج کے سربراہان،وفاقی کابینہ کے ارکان سمیت بڑی تعداد میں شرکاء موجود تھے۔اس موقع پرمسلح افواج کی شاندار پریڈ اور ثقافتی پروگرام منعقد ہوئے۔صدر،وزیر اعظم سمیت اہم شخصیات کے یوم آزادی کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کئے گئے۔جشن آزادی کے موقع پرچم کشائی کی مرکزی تقریب پاکستان مونومنٹ میں منعقد ہوئی جہاں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی پرچم لہرایا اور یادگار شہداء پر حاضری دی۔دفاع سمیت اپنے اپنے شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی اعلیٰ فوجی وسول شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازے جانے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت اور وزیر اعظم نے انہیں اعزازات دیئے۔کنونشن سنٹر اسلام آباد میں کلچرل شو منعقد کیاگیا۔جس میں سپیکر سردار ایاز صادق،نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈارسمیت وفاقی وزراء اور دیگر نے شرکت کی۔وزیر اطلاعات ونشریات عطاءتارڑ نے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔انہوں نے سبزہ زار میں یاد گاری پودا لگایا۔اس موقع پر کراچی سے خیبر تک ملک بھر میں شہر شہر،گلی گلی تقریبات منعقد کی گئیں۔اہم سرکاری اور نجی عمارتوں پر چراغاں کیاگیا۔اسلام آباد میں دفاعی نمائش کا اہتمام بھی کیاگیا۔اخبارات میں یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی ضمیمے اور ٹیلی ویژن چینلز پر خصوصی پروگرام ٹیلی کاسٹ کیے گئے۔ملک بھر میں اس موقع پر عام تعطیل ہوئی۔لاہور میں جشن آزادی اور معرکہ حق میں کامیابی کی خوشی میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کابینہ سمیت شریک ہوئیں۔آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی یوم آزادی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔چاروں صوبائی دارالحکومتوں،گلگت بلتستان،آزاد کشمیر کے علاوہ تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔بابائے قوم کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔پاکستان نیول اکیڈمی کے چاک وچوبند کیڈٹس نے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے۔مہمان خصوصی کمانڈنٹ کموڈور تصور اقبال نے مزار پر پھول چڑھائے۔فاتحہ خوانی کی۔یوم آزادی کے موقع پر دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں میں بھی جشن آزادی بھرپور انداز میں منایا گیا اور پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوئیں۔پشاور میں گورنر ہائوس میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جہاں گورنر فیصل کریم کنڈی نے پرچم کشائی کی ۔ قومی سلامتی کے لئے دعاکی اور جشن آزادی کا کیک کاٹاگیا۔کور کمانڈر لاہور،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان،پنجاب کابینہ کے ارکان نے مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات ہوئیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ ، کور کمانڈر کراچی اور ایم کیوایم کے وفد نے بھی مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔ایوان صدر مظفرآباد میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے پرچم کشائی کی اور خطاب کیا۔واہگہ بارڈر پر یوم آزادی کے موقع پرچم اتارنے کی دل چھو لینے والی تقریب منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔اس موقع پر معرکہ حق کی وجہ سے جوش و جذبہ دیدنی تھا۔تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بابائے اردو مولوی فضل حق کی برسی ہفتہ کو منائی گئی
-
بابائے اردومولوی عبدالحق کی 64 ویں برسی منائی گئی
-
لاہور ،7سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
-
سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل کی کارروائی، لاپتہ 10بچے بازیاب
-
پنجاب کے دریاں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
-
کراچی‘ ڈیفنس میں بچوں کا قتل، ماں کیخلاف مقدمہ درج
-
کراچی کی سڑکوں پر ٹینکرز کا خونی کھیل جاری؛ ایک اور بچہ جاں بحق، ٹینکر کے فرار کی ویڈیو سامنے آگئی
-
لاہور‘ ملازمت پر جانے والی خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے والا گینگ پکڑا گیا
-
لاہور‘ 7 سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا باجوڑ میں ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا54واںیوم شہادت20اگست کو منایا جائے گا
-
کاہنہ ،کوٹ لکھپت پولیس نے خفیہ اطلاع پر 2 خواتین کو منشیات سمیت گرفتارکرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.