آزادی اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ ہے،جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں،وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے، مقررین
سپہ سالار فیلڈ مارشل حافظ جنرل سید عاصم منیر نے دشمن کوچند گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرکے غرور خاک میں ملا دیا
پاکستان کی سلامتی و تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں ، مقامی ہوٹل میں جشن آزادی اور فتح معرکہ حق کے حوالے سے منعقدہ قومی استحکام پاکستان کانفرنس سے سید محمد عبدالخبیرآزاد،گورنرسندھ ، آرچ بشپ بینی، علامہ شبیر حسن میثمی،سردار رمیش سنگھ،مفتی ابو بکر محی الدین،پنڈت وجے کمارمہراج ودیگر کا خطاب
ہفتہ 23 اگست 2025
22:00
�راچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)مجلس علماء پاکستان کے زیراہتمام پی سی ہوٹل کراچی میں میں قومی استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں جشن آزادی اور معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی عظیم فتح پر خوشی اور اپنی بہادر مسلح افواج کی قربانیوں اور شہداء پاکستان کو سلام و خراج تحسین پیش کیاگیا،کانفرنس کی صدارت وقیادت چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور سفیرامن مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد نے فرمائی،جبکہ کانفرنس کے مہمان خصوصی گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری تھے،جبکہ کانفرنس میں علامہ شبیر حسن میثمی،آرچ بشپ بینی،سردار رمیش سنگھ،مفتی ابو بکر محی الدین،پنڈت وجے کمارمہراج،مفتی یوسف کشمیری،مفتی شاہ یوسف قادری،مفتی عطاء الرحمن قریشی،علامہ سہیل امجدی،مفتی فیصل احمد،مفتی منیر احمد طارق،قاری حبیب الرحمن ناصر،فادر گل شہزاد،مفتی محمد طارق،پاسٹر ریورنڈ جولین،پاسٹر شکیل جیمز،قاری محمد اقبال،مولانا رضی حیدر زیدی،علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی،سردار امر سنگھ،پنڈت گرداری لال،لئیق احمد خان،مفتی مزمل ابرار،پاسٹر ریورنڈ سلمان بابر،ریورنڈ ایڈون یعقوب،پاسٹرخالد صدیقی،قاری محمد آصف جلال پوری،علامہ شاہ مظہر الحق قادری،علامہ جعفر سبحانی،قاری نذیر احمد نعیمی،مولانا احمد حنظلہ جلال پوری،قاری امیر بخش،قاری عتیق الرحمن،پروفیسر ظفراللہ جان،اسد شعیب،مفتی محمد فیض احمد قادری،سید غلام حسین وارثی ودیگر تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام و مشائخ عظام اور مذاہب عالم کے راہنماؤں نے شرکت و خطاب کیا،کانفرنس سے مولانا سید محمد عبدالخبیر آزادنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ ہے،آج ہم سب کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں کہ اللہ تعالیٰ نے مملکت خداداد جیسی نعمت عطاء کی،وطن عزیزپاکستان کے حصول کیلئے لاکھوں انسانوں نے اپنی جان و مال اور اولاد کی قربانیاں پیش کیں،اور وطن عزیز پاکستان معرض وجود میں آیا،پاکستان اسلام اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیاگیا،آج یقینا دشمنوں کی نظر پاکستان پر ہے،افواج پاکستان ہمارا فخر ہے،آج پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج اور اپنے سپہ سالار فیلڈ مارشل حافظ جنرل سید عاصم منیر کے ساتھ کھڑی ہے،افواج پاکستان نے ملک دشمن قوتوں اور ہمارے ازلی دشمن بھارت کے ایجنڈے کو نیست و نابود کیا،مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ 6اور 7مئی کی رات کو جب ہمارے ازلی دشمن ہندوستان نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ اور مساجد و مدرسوں،بچوں،ماؤں،بہنوں اور بزرگوں کو نہیں معاف کیا،اور جس جگہ حملہ کیا وہ آبادی والی جگہیں اور عبادت گاہیں تھیں،وفاقی حکومت وزیر اعظم پاکستان، افواج پاکستان اور علماء کرام و پوری قوم نے متحد ہوکر دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا،افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستانی قوم اور اُمت مسلمہ کے دل جیت لیے،پوری قوم شہداء پاکستان اور معرکہ حق بنیان مرصوص کی فتح عظیم پر افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سلام و خراج تحسین پیش کرتی ہے،پاکستان کے استحکا م وخوشحالی کیلئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور سپہ سالار پاکستان فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر کا کردار قابل تحسین ہے، مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے کہاکہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز پاکستان کو اتحاد و وحدت عطاء فرمائے،ملک پاکستان کو ہر اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ فرمائے آمین، اجلاس کے آخر میں ڈیرہ غازی خان، آزادکشمیر،مانسہرہ،سوات اور بلخصوص بونیر میں حالیہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت فرمائی اورمخیر حضرات سے اپیل کی کہ متاثرین سیلاب کی دل کھول کر امداد کریں اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کا بھرپور ساتھ دیں،گورنرسندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد کوکراچی میں قومی استحکام پاکستان کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،انھوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کو اتحاد ووحدت،مذہبی ہم آہنگی،رواداری،امن،اخوت محبت،بھائی چارہ،استحکام اور قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے،ہم ملک دشمن طاقتوں کی تمام سازشوں کو ملکر ناکام بنائیں گے،وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے،پوری قوم نے جشن آزادی اورفتح معرکہ حق جوش و جذبہ سے منایا،یہ وطن سے محبت کی دلیل ہے،ہمارا ہمسایہ ملک بھارت مودی پاکستان میں دہشت گردی،بدامنی اور فرقہ واریت کو ہوادے کر لسانیت کے نام پر ہمیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے،معرکہ حق نے آزادی اور اس کے جشن کی اہمیت کو بڑھا دیا، علماء کرام و دیگر مذاہب عالم کے راہنماؤں اور مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالم اسلام کا قلعہ ہے،پوری اُمت مسلمہ کی دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں، پاکستان اقلیتوں کیلئے جنت نظیر خطہ ہے، پاکستان کی سلامتی و تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں،انڈین حکومت ہمیشہ اقلیتوں کو نقصان پہنچانے اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث رہتی ہے،ہم افواج پاکستان کے ساتھ ملکر بھارت مودی کو منہ توڑ جواب دیں گے،مقررین نے کہا کہ تمام علماء کرام منبر ومحراب کے ذریعے فرقہ واریت و دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مذہبی ہم آہنگی اور پیغام پاکستان کو فروغ دیں، جشن آزادی اورفتح معرکہ حق کا جشن پورے ملک میں اور تمام مدارس و مساجد و دیگر عبادت گاہوں میں جوش و خروش سے منایاگیاہے،ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، الحمداللہ،پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،ہرآنے والا دن ملک کے دفاع کو مضبوط بنا رہا ہے،آخر میں تمام مکاتب فکرکے جید علماء کرام اور دیگر مذاہب عالم کے راہنماؤں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کراظہار یکجہتی کی،اور نعرہ تکبیر اللہ اکبر،پاکستان زندہ باد،پاک فوج پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے، کانفرنس کے اختتام پرعالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ،ملکی سلامتی ترقی و خوشحالی،افواج پاکستان کے شہداء،معرکہ حق کی فتح،استحکام پاکستان،مقبوضہ کشمیر اور غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعاء بھی کی گئی۔