
پیپلز پارٹی جاگیرداروں ،ْوڈیروں کا ٹولا، مرتضیٰ وہاب ا س کے ماؤتھ پیس ہیں ،ْ منعم ظفر خان
بارشوں نے شہر کو کھنڈرات میں بدل دیا ہے، سندھ حکومت و قابض میئر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں،کے فور کے لیے فنڈز نہیں لیکن ایم کیو ایم کو سیاسی رشوت کے طورپر 20 ارب روپے دے دیے گئے ،ْیہ بلدیات کا حق ہے،امیرجماعت اسلامی کراچی
جمعرات 11 ستمبر 2025 21:55
(جاری ہے)
ایم یو سی ٹیکس یونین کونسل کو دیا جائے تاکہ گلی ،محلوں میں کام ہوسکے ، قابض میئر شہر کے اسٹیک ہولڈرز کو ایک ساتھ بٹھانے کی صلاحیت و اہلیت بھی نہیں رکھتے ۔
جماعت اسلامی اہل کراچی کے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد و مزاحمت اور کرپٹ حکمرانوں کا پیچھا کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہکراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن شہریوں کے لیے عذاب بن چکا ہے۔ گلیوں اور سڑکوں پر گٹر کا پانی بہہ رہا ہے،، شاہراہ بھٹو کا ایک حصہ اور حب کینال بھی دوبارہ بہہ گئی اور ریڈ لائن منصوبہ و کریم انڈر پاس شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے ہیں۔نالوں کی صفائی کے لیے گزشتہ دو برس میں مختص کیے گئے 100 کروڑ روپے بھی نا اہلی و کرپشن کی نذر ہوگئی، جس کے نتیجے میں ہر بارش کے بعد شہر ڈوب گیا۔ جہانگیر روڈ ،ناتھا خان برج متعدد بار ٹوٹ پھوٹ چکے ہیں ، پورے ملک کی معیشت چلانے والے شہر کو کوئی بنیادی سہولت حاصل نہیں ہے،وفاقی حکومت کے پاس کے فور منصوبے کے لیے فنڈز نہیں لیکن اتحادیوں کو نوازنے کے لیے اربوں روپے بانٹے جارہے ہیں،ایم کیو ایم کو دیے جانے والے 20 ارب روپے سیاسی رشوت ہے یہ بلدیات کا حق ہے۔سیاسی رشوتیں دینے کا عمل بند کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ وفاقی سیکریٹری نے سارے اعدادو شمار پیش کردیے ہیں ، پچھلے پندرہ سال میں صوبے کو جو ترقیاتی بجٹ ملا ہے اس میں آبادی کے لحاظ سے کراچی کا شیئر 37فیصد ہے ،1472ارب روپے میں سے کراچی کو صرف 416ارب روپے دیے گئے ،انفرااسٹرکچراور ضلع اوکٹرائے ٹیکس میں بھی تقریباًً1 ہزار ارب روپے کا ڈاکہ ڈالاگیاہے، بارشوں میں لیاری اور ملیر ندی بھرگئی جس کے نتیجے میں شہر کی آبادیاں متاثر ہوئیں ، گھروں میں چھ چھ فٹ پانی جمع ہوگیا اور حکومت صرف شاہراہ بھٹو پرتصویریں بنواتی نظر آتی ہے ، کے الیکٹرک کیبل فالٹ کے نام پر 2,2دن مختلف علاقوں میں بجلی بند کردیتا ہے، بوسیدہ پلانٹس چلائے جارہے ہیں، میونسپل یوٹیلٹی ٹیکس لینے کے لیے کے الیکٹرک کو اختیار دیدیا گیا، ٹیکس پورے شہر سے لیاجاتا ہے لیکن اون کرنے کے لیے صرف 106سڑکیں اور ان سڑکوں کی حالت بھی ابتر ہیں،منعم ظفر خان نے کہا کہ اسرائیل نے حال ہی میں قطر میں حماس قیادت پر حملہ کرکے کھلی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا۔ اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت مسلسل بڑھ رہی ہے اور مسلم دنیا کے حکمران بے حسی کی چادر اوڑھے ہوئے ہیں، جبکہ دنیا بھر کے مسلمان اور باضمیر لوگ اسرائیل کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔اگر مسلم حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو جس طرح فلسطین اور غزہ میں ظلم ہورہا ہے کل ان کی باری بھی آسکتی ہے۔ اسرائیل 2برس سے فلسطین میں قتل عام اور اب بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔ غزہ قحط کا شکار ہے اور امداد کے تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں۔ تقریباً 65 ہزار افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں دو تہائی بچے اور خواتین شامل ہیں، جبکہ 270 سے زائد صحافی بھی نشانہ بنے ہیں۔ منعم ظفر خان نے مزیدکہاکہ 11ستمبر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یوم وفات ہے۔ ان کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے لازوال قربانیوں اور جدو جہد کے بعد 1947 میں وطن عزیز پاکستان حاصل کیا، لیکن افسوس کہ ان کی وفات کے 77 برس گزرنے کے باوجود جاگیردارانہ نظام اور وڈیرا شاہی ذہنیت نے سیاسی نظام کو جکڑ رکھا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ پوری قوم قائداعظم کے سنہری اصولوں ایمان، تنظیم اور یقین محکم پر عمل کرے اور ملک کو اس کے قیام کے مقاصد سے ہمکنار کرنے کی جدو جہد کرے ۔ پریس کانفرنس میں نائب امیر کراچی راجا عارف سلطان ، سکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی ، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، پبلک ایڈ کمیٹی کراچی کے سکریٹری نجیب ایوبی، نائب صدر عمران شاہد بھی موجود تھے ۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب، اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
-
قائمہ کمیٹی : گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف
-
مظفرگڑھ،سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، سارا امدادی سامان لے گئے
-
مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد جمع کرادی
-
خیبرپختونخوا میں چائے کی پیداوار کو تجارتی بنیادوں پر فروغ کیلئے اہم اجلاس
-
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
-
ہمارے احتجاج کے باعث قاضی فائز کو ایکسٹینشن نہ ملی، 4 اکتوبر کے احتجاج سے عمران خان کا دیا ٹارگٹ حاصل کیا، علی امین
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پارکوں میں تفریحی سرگرمیوں پر جماعت اسلامی کا دوہرا معیار بے نقاب کردیا
-
صحت کے شعبے میں ہماری کامیابیوں کو موجودہ حکومت نے الٹ دیا ،یاسمین راشد کاوائٹ پیپر
-
سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن مزید تیز کیا جائے گا، بلال یاسین
-
رانامشہوداحمدخان سے ڈائریکٹرجنرل آئی سی وائی ایف کی ملاقات، نوجوانوں کی ترقی اور انہیں بااختیاربنانے کیلئے غیرمعمولی مواقع فراہم کرنے کے عزم پر زور
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا جمہوریت کے عالمی دن پر خصوصی پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.