Live Updates
بلاول بھٹو زرداری کی 37ویں سالگرہ ،سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث کئی تقریب منعقد نہیں کی گئی
پاک سعودیہدفاعی معاہدہ ملت اسلامیہ کیلئے نئی اُمید سحر اور ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول میں عالمی بریک تھرو ثابت ہو گا،شوکت جاوید میر
اتوار 21 ستمبر 2025
14:20
ْمظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء) پاکستان کے چاروں صوبوں کی طرح آزادکشمیر بھر میں بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 37ویں سالگرہ کے موقع پر چاروں صوبوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے انسانی جانوں کے ضیاع اور املاک کی بڑے پیمانے پر تباہی کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی فیصلے کے مطابق نہ کوئی تقریب منعقد کی گئی نہ ہی کیک کاٹے گئے ، تاہم دعائیہ تقریبات کا ا نعقاد کر کے ملک کی سلامتی ، مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدہ ،معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں حاصل ہونے والی فتح مبین ، صدر پاکستان آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول بھٹو ، خاتون اول محترمہ آصفہ بھٹو کے دورہ چین کے دوران سفارتی کامیابیوں اور چیئرمین بلاول بھٹو رزداری کی صحت کاملہ اور وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دفاع ، تعمیر و ترقی ، آئین و قانون کی بالادستی ، جمہوریت کے تحفظ ، عوامی خدمت کا موقع عطا کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور اجتماعی دست دعا بلند کی ہے ، گزشتہ روز آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پارٹی ، پی ایس ایف ، پی وائی او کے باہمی اشتراک سے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیاگیا ، جس کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات، اُمیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی شوکت جاوید میر تھے، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شوکت جاوید میر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ملت اسلامیہ کیلئے نئی اُمید سحر اور ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول میں عالمی بریک تھرو ثابت ہو گا، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر حرمین شریفین کی حفاظت سمیت ہونے والے دفاعی معاہدہ بھارت ، اسرائیل سمیت اسلام دشمن قوتوں کیلئے ڈیتھ وارنٹ کے مترادف ہے ، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی خارجہ پالیسی پر آج بھی عالمی برادری سے پاکستان کے تعلقات کا مضبوط ہونا ان کی مدبرانہ قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاک بھارت جنگ کے دوران عالمی محاذ پر 22کروڑ پاکستانی و کشمیری عوام کی ترجمانی کر کے اپنی صلاحیتیں پوری دنیا پر آشکار کر دی ہیںجس طرح فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارتی آپریشن سندھورکے خلاف منظم حکمت عملی ، دفاعی استعداد کار ، پیشہ وارانہ مہارت سے جس طرح مختصر ترین وقت میں کامیابی حاصل کی اسی طرح بلاول بھٹو زرداری نے دنیا بھر میں کامیاب دورے کر کے پاکستان کی سفارت کاری اور تحریک آزادی کشمیر پر دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے بھارتی بیانیے کو مسترد کروایا ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دنیا بھر میں پاکستان کا روشن خیال ، ترقی پسند ، جمہوری پہچان رکھنے والے جواں سال رہنما ہیں ، وہ پاکستان کے آنے والے وزیراعظم اور دنیا بھر کے درمیان امن ، آشتی اور باہمی احترام کے رشتے قائم کرنے کی معتبر قیادت ہوں گے ، پیپلزپارٹی نے گیارہ سال تک مارشل لاء کا مقابلہ کیا ، بوگس مقدمات ، ریاستی مشینری ، حکومتی وسائل اور انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرنے کے باوجود ملک اور قوم کے خلاف کسی بھی طرح کسی سازش کا حصہ نہیں بنی ، آزادکشمیر کے عوام پاکستان ، افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں پر غیر متزلزل اعتماد اور نظریہ پاکستان سے عقیدت رکھتے ہیں، چند عناصر کی منفی نعرے بازی پوری قوم کی ترجمانی نہیں کر سکتی ، اسی لیے اہل کشمیر پاکستان ، افواج پاکستان کو ریڈ لائن سمجھتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے اپنی سالگرہ کی تقریبات منعقد نہ کرنے کی ہدایت دے کر انسانی اور اسلامی رشتوں کو کو فروغ دیا وہ آنے والی نسلوں کیلئے باعث تقلید ہے ، البتہ مشن نور کو تقویت دینے کیلئے آذانیں دینے کے پس پردہ محرکات کی تحقیقات کی جائیں ، فتنہ قادیانیت کا خاتمہ بھی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور علماء کرام نے مشاورت سے کرکے اپنے آپ کو دونوں جہانوں میں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی سے سرخرو ہونے کا راستہ اختیار کیا، آزادکشمیر کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، سیاسی اُمور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور، پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین ، سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں بھاری اکثریت حاصل کرے گی ، انہوں نے کوٹلی میں پارٹی کنونشن کی تاریخ سازکامیابی اور راولاکوٹ میں ہونے والے یوم تشکر کے عظیم الشان اجتماع کو کامیاب حکمت عملی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کا پیپلزپارٹی پر اعتماد ہے ۔
سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات