موجودہ مہنگائی کا بحران عارضی ہے ،جلد قابو پالیں گے‘گورنر پنجاب
جمعرات 23 اپریل 2026 20:40
(جاری ہے)
یہ پاکستان کے لئے اچھا وقت ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہتر ماحول فراہم کر کے پاکستان معاشی قوت بن سکتا ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ہیں ، کوشش ہے کہ ملک میں بہتری لا سکیں۔پیپلز پارٹی نے کراچی میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے جال بچھادیئے ہیں۔گورنر پنجاب نے مزیدکہا کہ پوری دنیا میں پاکستان کا سر اس وقت فخرسے بلند ہے۔وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی مدبرانہ صلاحیتوں کی بدولت گرین پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈمارشل کی صلاحیتوں کے چرچے کرتے پھر رہے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ امریکہ اور ایران کی جنگ کے دوران عارضی مہنگائی کا بحران ہے جس پر جلد قابو پالیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا ہ پاکستان کی ترقی کے لیے ایک پیج پر ہیں۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اپنے دورہ کراچی کے دوران عظیم صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی۔گورنر پنجاب نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے دعا کی۔اُنہوں نے کہا کہ عبد اللہ شاہ غازی سمیت تمام علمائے کرام نے دینِ اسلام کی روشنی پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔بعد ازاں،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی رہائشگاہ پر بھی گئے جہاں اُنہوں نے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان میں1سے 3سال کے 10میں سے 4بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف
-
کراچی میں پانی کا بدترین بحران، پانی کی فراہمی مزید 3دن متاثر رہنے کا خدشہ
-
آج ملک میں محنت کشوں کے ساتھ جو ظلم و زیادتی ہو رہی ہے وہ ماضی میں کبھی نہیں ہوئی، عبداللطیف نظامانی
-
آئی ایم ایف نے امریکہ ایران جنگ کے باعث مہنگائی میں اضافے سمیت سنگین خطرات سے خبردار کردیا
-
وزیرِاعلی کا پاک افغان سرحد پرفتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوششیں ناکام بنانے پر اظہار تشکر
-
ملک کی معیشت کا پہیہ مزدوروں کی محنت اور لگن کی بدولت مسلسل رواں دواں ہے،سینیٹر شیری رحمان
-
موبائل فونزچھین کر آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والے ملزمان گرفتار
-
ڈاکٹرعشرت العباد خان کا یومِ مزدور پر بیان ، کم ازکم تنخواہ 65 ہزارمقررکرنے کا مطالبہ
-
عوامی مسائل کے حل کے لیے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، گورنر سندھ
-
یومِ مزدور: سید مراد علی شاہ کا محنت کشوں کو سرخ سلام، مزدور دوست اقدامات جاری رکھنے کا عزم
-
راولپنڈی: نابالغ لڑکی سے مبینہ زیادتی، دو افراد گرفتار
-
پاکستان کے روشن مستقبل میں مزدور طبقے کا کردار نہایت اہم اور باعثِ فخر ہے، رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.