صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ چین بہت مثبت رہا‘ سردار سلیم حیدر خان
صوبے میںعوامی مسائل کے حل کے لئے پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ ایک پیج پر ہیں‘ گورنر پنجاب سے میئر کراچی کی ملاقات
ہفتہ 2 مئی 2026 20:55
(جاری ہے)
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا حالیہ دورہ چین کافی اہمیت کا حامل رہاہے۔
اُنہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ ماشل عاصم منیر کی کاوشوں سے پاکستان آج عالمی سطح پر عزت و وقار کے ساتھ کھڑا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان خطے میںامن کے لئے سفارتی سطح پر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی بھر پور کوشش ہے کہ فریقین کو مذاکرات کی ٹیبل پر لایا جائے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ جنگیں امن نے بلکہ تباہی لاتی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ فریقین کو کشیدگی ختم کرنے کے لئے امن کا راستہ اختیار کرنا چاہئے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مزیدکہا کہ پیپلز پارٹی کسی صوبے کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی عوامی نمائندہ جماعت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی سمیت سندھ میں عوامی فلاح بہبود کے منصوبوں کے جال بچھا دیئے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق کراچی کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی پنجاب کے وزیرہاؤسنگ کیساتھ مشترکہ میٹنگ عوامی فلاح کی منصوبوں کے لیے خوش آئند ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے پیپلز پارٹی اور مسلم لیک (ن) کی صوبائی حکومتیں نیک نیتی سے کام کر رہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی عوامی نمائندہ جماعت کے نوجوان لیڈر ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ نوجوان نسل بلاول بھٹو زرداری پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔ اُنہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ انشا ء اللہ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے آئندہ نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔ اس موقع پرمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی پیپلز پارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے اور پنجاب کے عوام کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ملاقات میں ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی سنٹرل پنجاب احسن رضوی،سردار علی اور دیگر بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
ایران نے جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے امن منصوبہ پاکستان کو پیش کر دیا
-
آبنائے ہرمز سے اگر400 جہاز باہر نکل آئے تو تیل قیمتیں کم ہوجائیں گی
-
مطالبات میں نرمی، ایران نے جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کو نئی تجویز پیش کر دی
-
پیپلز پارٹی ہائبرڈ نہیں پارلیمانی نظام پر یقین رکھتی ہے ن لیگی حکومت پیپلزپارٹی کی حمایت سے قائم ہے
-
ایران جنگ سے خوراک، تیل اور امداد ضرورتمندوں کی پہنچ سے دور، یو این
-
تنازعات میں صحافیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، یو این
-
میانمار: سزا میں تخفیف کے بعد آنگ سان سوکی جیل سے گھر منتقل
-
نئی نسل کو بھی سرد جنگ کے ایٹمی تباہی کے خوف کا سامنا
-
امریکی اور چینی صدور کی ملاقات میں آبنائے ہرمز اور جنگ بندی ایجنڈے میں نمایاں ہوگی
-
علی امین گنڈاپور کے دوبارہ وزیراعلیٰ بننے کی افواہیں بالکل ویسی جیسے ’’بلی کو خواب میں چھیچھڑے نظر آتے ہیں‘‘
-
پی ایس ایل 2026 کا فائنل: حیدرآباد کنگز مین اور پشاور زلمی مقابلے کے لیے تیار
-
پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف بھی بھرپور آواز اٹھائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.