راولپنڈی، آر اے بازار میں خودکش حملے میں مارے جانے والے بمبار کے چہرے کی پلاسٹک سرجری مکمل

جمعرات 23 جنوری 2014 06:36

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جنوری۔2013ء)پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کے بعد مشتبہ افراد کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے جبکہ خودکش حملے میں مارے جانے والے بمبار کے چہرے کی پلاسٹک سرجری مکمل کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق چہرے کی سرجری کے بعد خودکش حملہ آور کا خاکہ تیار کیا جارہا ہے جس کی مدد سے تفتیش کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔