نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے پھیپھڑوں میں انفیکشن ،ہسپتال داخل

جمعرات 23 جنوری 2014 06:39

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جنوری۔2013ء)شدید سردی میں 33 گھنٹے طویل دھرنا دینے کے باعث نئی دہلی کے وزیر اعلی ٰاروند کیجریوال علالت کے سبب ہسپتال میں داخل کرادئے گئے ہیں۔دوسری طرف پولیس نے دھرنا دینے پر مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔

(جاری ہے)

نئی دہلی میں راج بھون کے احاطے میں شدید سردی کے باوجود33 گھنٹے تک دھرنا احتجاج مارچ ہوا، جو لاٹھی چارج اور 5 پولیس اہلکاروں کو لمبی چھٹیوں پر بھیجنے کے بعد بالآخر ختم ہوگیا۔

گزشتہ روز ہنگامے اور لاٹھی چارج میں 31 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ پولیس نے عام آدمی پارٹی کے خلاف حساس علاقے میں دھرنا دینے پر ایف آئی آر درج کرلی ہے، ادھر عام آدمی کے حق میں بولنے والے کھلے آسمان تلے ، بارش میں بھیگنے والے د لی کے وزیراعلیٰ بیمار ہوگئے غازی آباد اسپتال انتظامیہ کے مطابق ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہے۔ اپنے تقاریر کے دوران بھی اروند کیجریوال کھانستے ،چھینکتے ہوئے پائے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :