اسلام آباد ہائی کورٹ، وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری، اسلام آباد اور راولپنڈی ریجن کے علاقوں کو گیس کی فراہمی سے متعلق حکم امتناعی کا مذا ق اڑا نے پر وفا قی وزیر چوبیس جنوری کو عدالت میں طلب

جمعرات 23 جنوری 2014 06:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جنوری۔2013ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کو توہین عدالت کا ایک اور نوٹس جاری ، توہین عدالت کی درخواست جاوید اکبر کی جانب سے دائر کی گئی تھی ۔ بدھ کے روز جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل فضل الرحمن سے استفسار کیا کہ وزارت پٹرولیم کی جانب سے توہین عدالت کیس میں آپ کو علم ہے جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل فضل الرحمن نے عدالت کو بتایا کہ وزارت پٹرولیم کی جانب سے مجھے توہین عدالت کے نوٹس کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے جاوید اکبر کی جانب سے دائر درخواست میں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد اور راولپنڈی ریجن زون ون کے علاقوں کو گیس کی فراہمی سے متعلق حکم امتناعی پر وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کے ذریعے احکامات کا مذاق اڑایا اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی بجائے میڈیا پر سیاست چمکاتے رہے عدالت نے وفاقی وزیر پٹرولیم پر توہین عدالت کا ایک اور نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر کو انفرادی طور پر چوبیس جنوری کو عدالت طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کے نوٹس کو سنجیدہ نہیں لیا جارہا اور کیس کی سماعت چوبیس جنوری تک ملتوی کردی