تھائی لینڈ، ایمرجنسی کے نفاذ کے باجود مظاہرے جاری،پولیس نے مظاہرین کے کیمپس کے قریب پوسٹوں پر چیکنگ میں اضافہ کردیا

جمعرات 23 جنوری 2014 06:42

بنکا ک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جنوری۔2013ء)تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں بدھ کو باقاعدہ ایمرجنسی نافذ کردی گئی لیکن گزشتہ ایک ہفتے سے جاری حکومت مخالف احتجاج کو منتشر کرنے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔حکومت کی طرف سے بنکاک اور اس کے گردونواح میں گزشتہ روز ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا گیا جہاں پرامن احتجاج کے خلاف حالیہ دنوں میں کارروائیاں کی گئیں۔

گو کہ پولیس نے مظاہرین کے کیمپس کے قریب پوسٹوں پر چیکنگ میں اضافہ کردیا مگر وہاں پر فوجی اہلکاروں کی موجودگی دکھائی نہیں دیتی۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی جانب سے بھی کرفیو یا سیاسی اجتماعات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔لیکن مظاہرین بشمول سری راج پوپنواتنا کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے نفاذ نے ان کی آزادی کو محدود کر دیا۔”ایمرجنسی کا اعلان تب کیا جاتا جب مظاہرین کی طرف سے ایسی صورتحال پیدا کی جاتی۔

ان مظاہروں میں کوئی تشدد نہیں لیکن ان میں وہ لوگ شامل ہیں جو کہ تشدد سے متاثر ہوئے۔یاد رہے کہ وزیراعظم ینگ لک شیناواترا اقتدار سے الگ ہونے کے مطالبے کو مسترد کر چکی ہیں اور اْنھوں نے مظاہروں کے بعد پارلیمنٹ کو تحلیل کرتے ہوئے ملک میں دو فروری کو انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :