حکومت آزادی رائے پریقین رکھتی ہے ،میڈیاکی آزادی اورجمہوریت ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں،پرویز رشید

جمعرات 23 جنوری 2014 06:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جنوری۔2013ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشیدنے کہاکہ موجودہ حکومت آزادی رائے پریقین رکھتی ہے ،میڈیاکی آزادی اورجمہوریت ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت اطلاعات کے افسران کی ایسوسی ایشن کے عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت میڈیاایڈوائس پریقین نہیں رکھتی ۔ہم پاکستان کوحقیقی معنوں میں ایک ریاست بنانے کے خواہاں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ عوام کواطلاعات تک رسائی حاصل ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :