پاپائے روم کی موٹر سائیکل 210000 یورو میں نیلام

پیر 10 فروری 2014 07:43

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10فروری۔2014ء) پاپائے روم پوپ فرانسز کا ایک ہارلی ڈیوڈسن موٹر سائیکل دو لاکھ دس ہزار یوروز کا نیلام کیا گیا ہے۔برطانوی نشریا تی ادارے کے مطابق موٹر سائیکل کو فرانسیسی دارالحکومت میں بے گھر افراد کی امداد کرنے والے ایک خیراتی ادارے کی مدد کے لیے نیلام کیا گیا ہے۔موٹر سائیکل خریدنے والے شخص نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم اس نے نیلامی میں ٹیلی فون کے ذریعے شرکت کی۔

1585 سی سی کے اس ڈینا سپر گلائڈ موٹر سائیکل پر پاپائے روم نے دستخط تو کیے تاہم بظاہر اس کی کبھی سواری نہیں کی۔

(جاری ہے)

نیلامی کی ابتدائی قیمت صرف بارہ ہزار یوروز رکھی گئی تھی تاہم نیلام گھر بونمز کے بن والکر نے نیلامی سے پہلے کہا تھا کہ موٹر سائیکل اس سے کہیں زیادہ قیمت میں فروخت ہو سکتا ہے۔اس موقعے پر نیلامی میں بولی لگانے والی اتنے شرکا سامنے آئے کہ نیلام گھر کی فون لائینیں کم پڑ گئیں اور کچھ ممنکہ خریداروں کو شرکت کا مقع نہیں مل سکا۔موٹر سائیکل کے ساتھ چمڑے کی ایک جیکٹ بھی 50000 یوروز میں بیچی گئی ہے۔گذشتہ سال ستمبر میں ایک اطالوی پادری نے پوپ فرانسز کو بیس سال پرانی رینو فور کار تحفے میں دی ہے تاکہ وہ ویٹیکن سٹی کے اندر خود ہی گھوم پھر سکیں۔