فیصل بنک قومی ٹی 20کپ، چوتھے روز لاڑکانہ بلز،فیصل آبادوولوز،لاہور لائینز،ملتان ٹائیگرز اور سیالکوٹ سٹالیئنز کی ٹیموں کی کامیابی ، لاہور لائینز،سیالکوٹ سٹالیئنز،اسلام آباد لیئپرڈز اور لاڑکانہ بلز نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

پیر 10 فروری 2014 07:35

اسلام آباد،راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10فروری۔2014ء) فیصل بنک قومی ٹی 20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے روز لاڑکانہ بلز،فیصل آبادوولوز،لاہور لائینز،ملتان ٹائیگرز اور سیالکوٹ سٹالیئنز کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر لی جبکہ لاہور لائینز،سیالکوٹ سٹالیئنز،اسلام آباد لیئپرڈز اور لاڑکانہ بلز نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ،اسلام آباد میں کراچی ڈولفنز اور لاڑکانہ بلز کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ میں لاڑکانہ بلز کی ٹیم نے9وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔قبل ازیں لاڑکانہ بلز کی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر کراچی ڈولفنز کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔کراچی ڈولفنز کی ٹیم 18.3اوورزمیں94رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

(جاری ہے)

خرم منظور نے 47گیندوں پر5چوکوں کی مدد سے51رنز بنائے۔

لاڑکانہ بلز کی طرف سے امتیاز علی نے16رنز کے عوض4جبکہ غلام یٰسین نے13رنز کے عوض2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں لاڑکانہ بلز کی ٹیم نے مطلوبہ حدف 13.1اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا،احسان علی نے 38گیندوں پر6چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 54رنز،ظفر علی نے 28اور ایاز جمالی نے آوٹ ہوئے بغیر16رنز بنائے۔کراچی ڈولفنز کی طرف سے عبد الامیر نے10رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔

لاڑکانہ بلز کے امتیاز علی کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ۔نیشنل گراونڈ، اسلام آباد میں اسلام آباد لیئپرڈز اور فیصل آباد وولوز کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ میں فیصل آباد وولوز کی ٹیم نے 15رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔قبل ازیں اسلام آباد لیئپرڈز کی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیصل آباد کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

فیصل آباد وولوز کی ٹیم نے مقررہ20اوورز میں 7وکٹ پر158رنز بنائے،آصف علی نے 43گیندوں پر 3چوکوں اور 6چھکوں کی مدد سے73رنز بنائے۔اسلام آباد لیئپرڈز کی طرف سے عمر گل نے 45رنز کے عوض3جبکہ جنید نذر نے 7رنز کے عوض2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں اسلام آباد لیئپرڈزکی ٹیم مقررہ 20اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر143رنز بنا سکی،عماد وسیم نے 37گیندوں پر 4چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے54رنز اوربابر اعظم نے40رنز بنائے۔

فیصل آباد وولوز کی طرف سے محمد طلحہ اور احسان عادل نے بالترتیب10اور30رنز کے عوض3,3وکٹیں حاصل کیں۔فیصل آباد وولوز کے آصف علی کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔مرغزار کرکٹ گراونڈ،اسلام آباد میں لاہور لائینز اورڈیرہ مراد جمالی آئیبکس کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ میں لاہور لائینز کی ٹیم نے82رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔

قبل ازیں ڈیرہ مراد جمالی آئیبکس کی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر لاہور لائینز کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور لائینز کی ٹیم نے مقررہ20اوورز میں3وکٹ کے نقصان پر180رنز بنائے،عمر اکمل نے41گیندوں پر8چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 68رنز،عمر صدیق نے35گیندوں پر6چوکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر53رنزاور احمد شہزاد نے39رنز بنائے۔جواب میں ڈیرہ مراد جمالی آئیبکس کی ٹیم 17.5اوورز میں98رنز بنا کر آوٹ ہو گئی،ایوب ڈوگر نے28رنز اورتیمور علی نے20رنز بنائے۔

لاہور لائینز کی طرف سے اعزاز چیمہ،احمد شہزاد اور سعد نسیم نے با لترتیب 6،10اور22رنز کے عوض2,2وکٹیں حاصل کیں۔لاہور لائینز کے عمر اکمل کو مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کراچی زیبراز اور ملتان ٹائیگرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ میں ملتان ٹائیگرز کی ٹیم نے49رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔قبل ازیں کراچی زیبراز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر ملتان ٹائیگرز کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان ٹائیگرز نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر140رنز بنائے،ذیشان اشرف نے 40اور نوید یٰسین نے34رنز بنائے۔کراچی زیبراز کی طرف سے تابش خان نے 20رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں کراچی زیبراز کی ٹیم 17اوورز میں91رنز بنا کر آوٹ ہو گئی،فخر زمان نے 32رنز بنائے۔ملتان ٹائیگرز کی طرف سے ذوالفقار بابر نے 16رنز کے عوض4وکٹیں حاصل کیں۔ملتان ٹائیگرز کے ذوالفقار بابر کو مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا۔

پنڈی سٹیڈیم ہی میں سیالکوٹ سٹالیئنز اور حید آباد ہاکس کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ میں سیالکوٹ سٹالیئنز کی ٹیم نے 39 رنزسے کامیابی حاصل کرلی۔قبل ازیں سیالکوٹ سٹالیئنز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔سیالکوٹ سٹالیئنز کی ٹیم نے مقررہ20اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے،عمران نذیر نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 51گیندوں پر5چوکوں اور8چھکوں کی مدد سے93رنز اور شعیب ملک نے 43گیندوں پر6چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 65رنز بنائے ۔

حیدر آباد ہاکس کی طرف سے نعمان علی،میر علی تالپور اور ریحان ریاض نے بالترتیب 19،25اور54رنز کے عوض ایک،ایک وکٹ حاصل کی جواب میں حید ر آباد ہاکس کی ٹیم مقررہ20 اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر152رنز بنا سکی،عظیم گھمن اور عقیل انجم نے 42,42رنز،شرجیل خان نے 25رنز اورشعیب لغاری نے آوٹ ہوئے بغیر20رنز بنائے۔سیالکوٹ سٹالیئنز کی طرف سے بلاول بھٹی نے 16رنز کے عوض2جبکہ رضا حسن اور عبد الرحمن نے بالتر تیب 25اور28رنز کے عوض ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔سیالکوٹ سٹالیئنز کے عمران نذیر کو مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :