مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا‘ مردم شماری ‘ صوبوں کے ذمہ واجبات و دیگر امور پر غور کیا جائے گا

پیر 10 فروری 2014 07:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10فروری۔2014ء) مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج (پیر) کو ہوگا اجلاس میں مردم شماری‘ صوبوں کے زمہ دبجلی کی مد میں واجبات سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا جبکہ صوبہ سندھ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس تاخیر سے ہونے پر احتجاج کرے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعطم کی زیر صدارت آج ہوگا۔ اجلاس میں مردم شماری کرانے اور صوبوں کو زمہ بجلی کی تقسیم کی مد میں پیسوں کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ب جلی کی تقسیم کے حوالے سے وزارت خزانہ نئی تجویز دے گی جبکہ آئینی مدت میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ بلائے جانے اور تاخیر سے بلانے کے خلاف سندھ صوبہ احتجاج کرے گا۔

متعلقہ عنوان :